واضح رہے کہ نجاست حقیقیہ جب کسی چیز پر لگ جائے تو پہلے اس نجاست کو زائل کرنا ضروری ہے اور پھر اس کو کسی پاک مائع چیز سے دھو کر صاف کیاجائے گا ، اگر نجاست کسی محل میں جذب ہوچکی ہو تو اس کا دھونا ضروری ہے ۔ صورت مسئولہ کے مطابق اگر کرنسی نوٹوں پر نجاست لگ جائے ،تو اس کا دھونا ضروری ہے ،اگر پانی کے ساتھ دھونے سے نوٹ خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو کسی اور مائع چیز(پٹرول وغیرہ ) کے ذریعے پاک کیا جائے ،تین مرتبہ پانی یاکوئی دوسری مائع چیز بہائی جائے جب قطرے ٹپک جائیں تواس سے نوٹ پاک ہوجائے گا،اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو ان نوٹوں کے بدلے سٹیٹ بینک سے دوسرے نوٹ حاصل کیےجائیں ۔ ما يطهر به النجس عشرة: (منها) الغسل يجوز تطهير النجاسة بالماء وبكل مائع طاهر يمكن إزالتها به كالخل وماء الورد ونحوه مما إذا عصر انعصر. كذا في الهداية.(الفتاوى الهندية،كتاب الطهارة،الباب السابع في النجاسة،ج:1،ص:41) وما لا ينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف في كل مرة؛ لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة وحد التجفيف أن يخليه حتى ينقطع التقاطر ولا يشترط فيه اليبس. هكذا في التبيين هذا إذا تشربت النجاسة كثيرا وإن لم تتشرب فيه أو تشربت قليلا يطهر بالغسل ثلاثا. هكذا في محيط السرخسي. (الفتاوى الهندية،كتاب الطهارة،الباب السابع في النجاسة،ج:1،ص:42) فتویٰ نمبر : 10758/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-10-07 کتاب الطّہارۃ نجاسات اوران سے پاکی
کرنسی نوٹ کو نجاست سے پاک کرنے کا طریقہ
Question
اگر کسی سے کرنسی نوٹ پر منی کے قطرے لگ کر ناپاک ہوجائے اور نوٹ پرانے ہوں ،تو اس کی پاکی کی کیا صورت ہوگی؟
Answer
Related Fatwas
بلا عذر شرعی روزہ توڑنے کا حکم
اگرایک عاقل بالغ لڑکا جان بوجھ کر بلا عذر ِشرعی روزہ توڑ دے تو اس کا کیا فدیہ ادا کرے گا،اگر وہ…
ایک گاؤں میں قدیم مسجد کے ہوتے ہوئے نئی مسجد میں بھی جمعے کی نماز قائم کرنے کا حکم
گاؤں میں ایک جامع مسجد تھی، جہاں پہلے سے جمعہ چلتا آ رہا ہے، پھر لوگوں کی تعداد بڑھتی گئی اور مسجد…
بائع کا مشتری کوانعام دینا
میں دوائی فروخت کرتا ہوں جس کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق 850 روپے ہوتی ہے اور میں بھی اسی قیمت (850)…
بغیرنیت اوراحرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونا
تین دوست مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ آگئے ان میں سے دوآدمیوں نے عمرہ کی نیت کرکے ذی الحلیفہ سے احرام باندھا…
دلہا دلہن کی عدم موجودگی میں مجموعی طور پر تین اشخاص کی موجودگی میں نکاح کا حکم
ایک نکاح اس طرح ہوا کہ مجلس میں تین شخص موجود تھے، ایک لڑکی کا والد، دوسرا لڑکے کا والد اور تیسرا…
مسجد کے لیے چندہ دے کر واپس لینا
اگر کسی علاقے میں مسجد کی تعمیر جاری ہو، اور ایک شخص اس میں بطورِ چندہ پیسے دے دے، لیکن تعمیر مکمل…