القرآن الکریم

عید کی نماز کا طریقہ، احکام اور شرائط

عید کی نماز کا طریقہ، احکام اور شرائط | MasnoonDuayain

عید کی نماز کی اہمیت اور طریقہ

عید کی نماز دو رکعت پر مشتمل ہے۔ عید کی نماز کا حکم یہ ہے کہ عید کی نماز واجب ہے۔ نماز عید اور دیگر نمازوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ اس میں ہر رکعت کے اندر تین تین تکبیریں زائد ہوتی ہیں۔ پہلی رکعت میں “سبحانک اللھم” پڑھنے کے بعد قراءت سے پہلے اور دوسری رکعت میں قراءت کے بعد رکوع سے پہلے یہ زائد تکبیریں کہی جاتی ہیں۔

ان زائد تکبیروں میں کانوں تک ہاتھ اٹھانے ہیں۔ پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ کے تکبیر کے بعد ثناء پڑھ کر دو تکبیروں کے بعد ہاتھ چھوڑ دیں، اور تیسری تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ لیں۔ دوسری رکعت میں تینوں تکبیروں کے بعد ہاتھ چھوڑ دیے جائیں، اور چوتھی تکبیر کے ساتھ رکوع میں چلے جائیں۔ یہ عید کی نماز کی تکبیرات کا صحیح طریقہ ہے۔

عید کی نماز کی نیت دل میں کی جاتی ہے کہ میں دو رکعت نماز عید واجب مع چھ زائد تکبیروں کے، اللہ تعالیٰ کے لیے، اس امام کے پیچھے، منہ میرا کعبہ شریف کی طرف کرتا ہوں۔

عید کی نماز کی نیت عربی میں بھی کی جا سکتی ہے، جو لوگ عربی سمجھتے ہیں وہ اس طرح نیت کر سکتے ہیں: “نویت أن أصلي رکعتین صلاۃ العید الواجبۃ بزیادۃ ست تکبیرات للہ تعالیٰ، اقتداءً بھذا الإمام، متوجھاً إلى الکعبۃ الشریفۃ۔”


عید کی نماز کے مسائل اور شرائط

  • عید کی نماز کا وقت طلوع آفتاب کے تقریباً 20 منٹ بعد سے لے کر زوال تک رہتا ہے، یعنی اشراق کے وقت سے ظہر کے وقت کے آغاز تک۔ عید کی نماز مسجد میں بھی ادا کی جا سکتی ہے، لیکن عید گاہ میں ادا کرنا افضل ہے۔
  • اگر دورانِ نماز امام یا کوئی مقتدی عید کی زائد تکبیریں یا ان کی ترتیب بھول جائے تو ازدہام کی وجہ سے نماز درست ہوگی، سجدہ سہو بھی ضروری نہیں۔
  • اگر کوئی نماز میں تاخیر سے پہنچا اور ایک رکعت نکل گئی تو فوت شدہ رکعت کو پہلی رکعت کی ترتیب کے مطابق عید کی نماز کی قضا کرے گا، یعنی ثناء “سبحانک اللھم” کے بعد تین زائد تکبیریں کہے گا اور آگے ترتیب کے مطابق رکعت پوری کرے گا۔
  • عید کی نماز کی شرائط میں جماعت کا ہونا، امام کا ہونا اور شہر یا بڑے گاؤں میں ادا کیا جانا شامل ہیں۔ عید کی نماز کے لیے اذان اور اقامت نہیں ہوتی۔

خطبہ عید کی اہمیت

نماز عید کے بعد خطبہ سننا مسنون ہے۔ خطبہ سننے کا اہتمام کرنا چاہیے، خطبہ سے پہلے اٹھنا درست نہیں ہے۔ خطبہ عید نماز کی تکمیل اور اس کی برکات حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔

👈👈👈 قربانی کے فضائل اور مسائل


نوٹ

عید الفطر اور عید الاضحی کی نماز کا طریقہ ایک جیسا ہے۔

اللہ پاک ہماری تمام عبادتوں کو قبول فرمائے۔ آمین

Leave a Comment

Your email will not be published. Required fields are marked *