واقعات

حضرت عمر فاروق رضی الله عنہ کے اخلاق و عادات

حضرت عمر فاروق رضی الله عنہ کے اخلاق و عادات

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک شخص آپ سے ملنے مدینے کو چلا…. جب مدینے کے پاس پہنچا تو آدھی رات کا وقت ہو چکا تھا۔۔ ساتھ میں حاملہ بیوی تھی تو اس نے مدینے کی حدود کے پاس ہی خیمہ لگا لیا اور صبح ہونے کا انتظار کرنے لگا۔۔۔ بیوی کا وقت قریب تھا تو وہ درد سے کراہنے لگی۔۔۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ اپنے روز کے گشت پر تھے اور ساتھ میں ایک غلام تھا۔۔۔۔ جب آپ نے دیکھا کے دور شہر کی حدود کے پاس آگ جل رہی ہے اور خیمہ لگا ہوا ہے تو آپ نے غلام کو بھیجا کہ پتہ کرو کون ہے۔۔۔

جب پوچھا تو اس نے ڈانٹ دیا کہ تمہیں کیوں بتاؤں۔۔ آپ گئے اور پوچھا تو بھی نہیں بتایا آپ نے کہا کہ اندر سے کراہنے کی آواز آتی ہے کوئی درد سے چیخ رہا ہے بتاؤ بات کیا ہے تو اس شخص نے بتایا کہ میں امیر المومنین حضرت عمر فاروق ؓ سے ملنے مدینہ آیا ہوں میں غریب ہوں ، رات زیادہ ہے تو خیمہ لگایا ہے اور صبح ہونے کا انتظار کر رہا ہوں، بیوی امید سے ہے اور وقت قریب آن پہنچا ہے تو آپ جلدی سے پلٹ کر جانے لگے کہ ٹھہرو میں آتا ہوں۔۔۔ آپ اپنے گھر گئے اور فوراً اپنی زوجہ سے مخاطب ہوئے کہا کہ اگر تمہیں بہت بڑا اجر مل رہا ہو تو لے لو گی زوجہ نے کہا کیوں نہیں تو آپ نے کہا چلو میرے دوست کی بیوی حاملہ ہے، وقت قریب ہے چلو اور جو سامان پکڑنا ہے ساتھ پکڑ لو۔۔۔۔

یہ مضمون بھی پڑھیں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے حالات و مناقب

آپ کی بیوی نے گھی اور دانے پکڑ لئے اور آپ کو لکڑیاں پکڑنے کا کہا آپ نے لکڑیاں اپنے اوپر لادھ لیں ،،،
سبحان اللہ ۔۔۔ (یہ کوئی کونسلر، ناظم ، ایم پی اے یا ایم این اے نہیں یہ اس کا ذکر ہو رہا ہے دوستو جو کہ 22 لاکھ مربع میل کا بادشاہ ہے جس کے قوانین آج بھی چلتے ہیں جو عمرؓ فاروق اعظم ہے ) ۔۔۔
جب وہ لوگ وہاں پہنچے تو فوراً کام میں لگ گئے ۔۔۔۔۔ وہ شخص ایسے حکم چلاتا جیسے آپ شہر کے کوئی چوکی دار یا غلام ہیں،، کبھی پانی مانگتا تو آپ دوڑے دوڑے پانی دیتے کبھی پریشانی میں پوچھتا کہ تیری بیوی کو یہ کام آتا بھی ہے تو آپ جواب دیتے،، جبکہ اس کو کیا پتہ کہ امیر المومنین حضرت عمر فاروقؓ خود ہیں۔۔۔۔

جب اندر بچے کی ولادت ہوئی تو آپ کی زوجہ نے آواز لگائی یا امیرالمومنین بیٹا ہوا ہے تو یا “امیر المومنین” کی سدا سن کر اس شخص کی تو جیسے پاؤں تلے زمین نکل گئی اور بے اختیار پوچھنے لگا کیا آپ ہی عمر فاروقؓ امیر المومنین ہیں ؟؟ آپ عمرؓ ہیں ؟ وہی جس کے نام سے قیصر و کسریٰ کانپے آپ وہ ہیں وہی والے عمرؓ ہیں جس کے بارے میں حضرت علی ؓ نے کہا کہ آپ کے لئے دعا کرتا ہوں اور جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا مانگ کر اسلام کے لئے مانگا وہی والے نا؟؟
آپ نے کہا ہاں ہاں میں ہی ہوں اس نے کہا کہ ایک غریب کی بیوی کے کام کاج میں آپ کی بیوی، خاتون اول لگی ہوئی ہے اور دھوئیں کے پاس آپ نے اپنی داڑھی لپیٹ لی اور میری خدمت کرتے رہے؟ تو سیدنا عمرؓ رو پڑے اس بدو کو گلے سے لگایا اور کہا تجھے پتا نہیں توں کہاں آیا ہے ؟؟ یہ مدینہ ہے میرے آقاﷺ کا مدینہ، یہاں امیروں کے نہیں غریبوں کے استقبال ہوتے ہیں۔۔ غریبوں کو عزتیں ملتی ہیں، مزدور اور یتیم بھی سر اٹھا کر چلتے ہیں۔“
سبحان اللہ


حضرت عمر فاروق رضی الله عنہ کے اخلاق و عادات ۔
(کنزالعمال ج ۶ : ۳۴۳)


حضرت عمر فاروق کے فضائل

حضرت عمر فاروق کے فیصلے

حضرت عمر فاروق کا شجرہ نسب

حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی سادگی

حضرت عمر کو فاروق کا لقب کب ملا


حضرت عمر کو کیوں شہید کیا گیا

حضرت عمر کے اقوال

حضرت عمر کا خطبہ

2 Comments

  1. tlovertonet May 18, 2025

    You made some respectable points there. I seemed on the internet for the difficulty and located most individuals will go along with along with your website.

  2. <span class="comment-author-name is-admin-comment">MasnoonDuayain <span class="verified-badge" role="img" aria-label="Verified administrator" title="Verified administrator"><svg viewBox="0 0 24 24" width="16" height="16" aria-hidden="true" focusable="false"><path fill="#1da1f2" d="M22.46 5.55l-1.49-1.71-2.16-.46-.96-1.97L15.7 1l-2.04.8L11.62.62l-1.81 1.2-2.21.06-1.18 1.88-2.02 1.04-.16 2.22-1.6 1.55.78 2.08-.62 2.13 1.7 1.44.31 2.2 2.1.71 1.16 1.89 2.21-.21 1.93 1.11 1.96-1.04 2.21.05 1.04-1.96 1.95-1.06.08-2.21 1.61-1.53-.84-2.05.83-2.06z"/><path fill="#fff" d="M10.5 16.2l-3.7-3.7 1.4-1.4 2.3 2.3 5.4-5.4 1.4 1.4z"/></svg></span></span> May 19, 2025

    Jazakummullah stay with us🌹🌹

Leave a Comment

Your email will not be published. Required fields are marked *