شادی ہر نوجوان اور والدین کے لیے ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اکثر اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اچھے رشتے کی تلاش میں یا کبھی نکاح میں رکاوٹیں اور مشکلات پیدا ہو جاتی ہے۔ ایسی صورتحال میں اسلامی وظائف اور قرآنی دعائیں اللہ تعالیٰ سے مدد حاصل کرنے اور آسانی کا ذریعہ بن جاتی ہیں۔
ہم اس مضمون میں ایک نہایت مجرب وظیفہ پیش کرتے ہے جو شادی کے لیے بہترین دعا ثابت ہو سکتا ہے، اور نکاح کی آسانی میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ بیٹیوں کی شادی کے لیے وظیفہ ہو یا بیٹے کی شادی کے لیے وظیفہ، یہ عمل سب کے لیے کارآمد ہے۔
اگر آپ رشتہ جلد بنانے کے لیے مجرب عمل یا شادی کے وظیفے تلاش کر رہے ہیں تو یہ مضمون آپ ہی کے لیے ہے۔
شادی کے لیے قرآنی وظیفہ اور طریقہ کار
ہر نماز کے بعد سات مرتبہ درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، نیز چلتے پھرتے بھی پڑھتے رہا کریں
﴿رَبِّ إنِّيْ لِمَا أنْزًلْتَ إلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٍ﴾ (سورۃ القصص، آیت 24)
ترجمہ: “اے میرے رب، جو کچھ بھلائی تو میری طرف نازل فرمائے گا، میں اس کا محتاج ہوں۔”
اور صبح و شام سورۃ واقعہ اور سورۃ طارق پابندی سے پڑھیں۔
یہ جلد شادی کا وظیفہ اور نکاح کے لیے آزمودہ عمل ہے۔ بہت سے لوگ اچھے رشتے کے لیے وظیفہ، شادی میں رکاوٹ دور کرنے کا وظیفہ، اور رشتہ جلد بنانے کے لیے مجرب عمل کی تلاش میں ہوتے ہیں، ان سب کے لیے یہ وظیفہ مفید ہے۔ شادی کے لیے تعویز کے بجائے قرآنی آیات سے علاج اور دعاؤں پر بھروسہ بہترین ہے۔
دعا کا تاریخی پس منظر
یہ دعا حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے مانگی تھی جس وقت فرعون اور اس کے مشیرین نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قتل کا فیصلہ کیا تھا، اور حضرت موسیٰ علیہ السلام مصر سے نکل کر مدین پہنچے تھے، اور بزرگِ مدین کی دو صاحب زادیوں کو پانی بھر کر گھر روانہ کرنے کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام درخت کے سایہ میں آئے تھے۔(اور یہ دعا اس وقت پڑھی تھی) اس دعا میں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حضور اپنی نیاز مندی ظاہر فرمائی تھی کہ
رَبِّ إِنِّي لِما أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ
“اے میرے رب آپ جو بھی خیر میری طرف نازل کریں گے میں اس کا محتاج ہوں۔”
یہ دعا ( یعنی شادی کی دعا ) خالص اللہ پر توکل کی عمدہ مثال ہے۔
دعا کی حیرت انگیز برکتیں: رہائش اور نکاح
دعا کی برکت یہ ہوئی کہ اللہ پاک نے بزرگِ مدین (شعیب علیہ السلام) کے دل میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امانت و طہارت وغیرہ صفات ڈال دیں، یوں دس سال آپ کو وہاں ٹھکانہ بھی مل گیا اور اُن ہی کی صاحب زادی سے عقدِ نکاح بھی ہو گیا۔
یہ واقعہ اللہ پر توکل اور دعاؤں کی تاثیر کی بہترین نمونہ ہے۔ یہ شادی کے وظیفے کے ساتھ ساتھ رہائش میسر ہونے کے لیے دعا کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ مطلب اگر کوئی پردیس میں اور آسکو رہائش اور شادی کی ضرورت ہو تو یہ وظیفہ اس کے بھی بہت مفید ہے
یہ عمل ناممکن کو ممکن بنانے کا وظیفہ بھی کہلا سکتا ہے جب حالات سازگار نہ ہوں۔
شادی اور رشتے میں رکاوٹوں کا حل
اس پس منظر اور تاثیر کو دیکھتے ہوئے بزرگانِ دین فرماتے ہیں کہ اگر کسی کی شادی نہ ہو رہی ہو یا اچھا رشتہ دست یاب نہ ہو رہا ہو تو اس کو چاہیے کہ اس آیت کو کثرت سے پڑھے، ان شاء اللہ جلد شادی ہو جائے گی۔
یہ شادی میں رکاوٹیں دور کرنے کا عمل اور شادی کا مجرب عمل ہے۔ پسند کی شادی کے لیے وظیفہ کرنے والے بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ بیٹی کی شادی پر دعا والدین کے لیے سکون کا باعث بنتی ہے، اور یہ وظیفہ اس میں معاون ہے۔ یہ شادی کے لیے رشتہ کی تلاش میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
دیگر مسائل اور مجرب وظائف
نیز کسی پردیس میں آدمی کو رہائش نہ مل رہی ہو یا اپنے ہی دیس میں رہائش کا مسئلہ ہو تو بھی دل سے یہ دعا کرنے سے امید ہے کہ اللہ پاک رہائش مع زواج کا انتظام فرما دیں گے۔
دوسری شادی کے لیے وظیفہ کرنے والے بھی اس سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ شادی کے لیے تعویز کے بجائے قرآنی دعاؤں پر توجہ دینا زیادہ بابرکت ہے۔
فسیکفیکہم اللہ وہو السمیع العلیم کا وظیفہ اور سوره طہ شادی کے لیے بھی اسی طرح کی مؤثر دعائیں ہیں جو نکاح کے لیے وظیفہ کے طور پر پڑھی جا سکتی ہیں۔ یہ تمام شادی کے وظائف مسلمانوں کے لیے پریشانی میں پڑھی جانے والی دعا کا درجہ رکھتے ہیں۔
نکاح کی دعائیں، اچھے رشتے کے لیے وظیفہ اور دیگر اسلامی وظائف کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ہمارا وظائف کا صفحہ دیکھیں۔
اللہ پاک ہم سب کی ضروریات اپنے غیب کی خزانوں سے پورا فرما دیں۔ آمین یا رب العالمین
Sweet web site, super design, real clean and use friendly.
Jazakummullah 🌹🌹