تشہد کی تسبیح اس طرح بھی پڑھ سکتے ہیں
ترجمہ
تمام قولی، مالی اور بدنی عبادات اور حکومت اللہ ہی کے لیے ہے، اللہ کے نام سے اور اللہ کی مدد سے، اے نبی! ﷺ تم پر اللہ کا سلام ہو، اللہ کی رحمت ہو، اور اس کی برکتیں ہوں، اور ہم پر سلامتی ہو اور اللہ کے تمام نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ بے شک محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔
(الحصن الحصین، 162، غراس, سنن ابی داود، 2/224،دارالرسالۃ، مصنف ابن ابي شيبة، 1/260، ریاض،صحيح البخاری 1/166، دار طوق النجاۃ)