شریعت مطہرہ کی رو سے صریح الفاظ کی طرح کنائی الفاظ سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے بشرط یہ کہ شوہر نے کنائی الفاظ سے طلاق کی نیت کی ہو، یا غصے کی حالت ہو، یا مذاکرہ طلاق کے وقت یہ الفاظ کہے ہوں۔ صورت مسئولہ کے مطابق اگرشوہر نے بیوی سے یہ کہا ہو کہ " کہ اگرتمہارے ماموں کے گھر سے میری بیٹی کےلیےکوئی رشتہ آیا، تو تجھے طلاق ہے" اور پھر واقعتاً اس بیوی کا ماموں رشتہ مانگنے کے لیے نہیں آیاتھا، توان الفاظ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، لیکن جب شوہر نے یہ سمجھتے ہوئے کہ بیوی کا ماموں رشتہ مانگنے آیا ہے، بیوی سے کہا"تو مجھ سے فارغ ہے، فارغ ہے، فارغ ہے" تو دلالت الحال کے مطابق اس سےطلاق ہی مرادتھی ،اس لیے ان الفاظ سے ایک طلاقِ بائن واقع ہو گئی ہے،اب عورت عدت پوری کرنے کے بعد جہاں چاہے نکاح کرسکتی ہے، تاہم اگردونوں دوبارہ رشتہ ازدواج استوارکرناچاہیں، توباہم رضامندی سےدو گواہوں کی موجودگی میں نیا نکاح کرنا ہوگااورنکاح کے بعد شوہرکے پاس صرف دوطلاقوں کا حق باقی رہے گا۔ وأما الضرب الثاني وهو الكنايات لا يقع بها الطلاق إلا بالنية أو بدلالة الحال " لأنها غير موضوعة للطلاق بل تحتمله وغيره فلا بد من التعيين أو دلالته. (الهداية، ج:1، ص:234) "وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق " وهذا بالاتفاق. (الهداية ، ج:1، ص:244) (قوله: لا البائن) أي البائن لا يلحق البائن إذا أمكن جعله خبرا عن الأول. (البحر الرائق، ج:3، ص:332)
بیوی کوتو مجھ سے فارغ ہے، فارغ ہے، فارغ ہے، کہنا
سوال
ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگرتمہارے ماموں کے گھر سے میری بیٹی کےلیےکوئی رشتہ آیا، تو تجھے طلاق ہے، پھر کچھ وقت بعداس عورت کا ماموں کسی کام کے لیے ان کے گھر آیا ،تو شوہر کا خیال تھا کہ وہ رشتے کےلیےآیا ہے، چنانچہ اس نے بیوی کو بلا کر تین مرتبہ کہا: تو مجھ سے فارغ ہے، فارغ ہے، فارغ ہے،لیکن حقیقت میں اس عورت کاماموںرشتہ مانگنے کے لیے نہیں آیا تھا،توکیا اس صورت میں طلاق واقع ہوتی ہے؟
جواب
Related Fatwas
غیر مسلم ممالک میں ایک مسجد میں دو بار جمعہ کی نماز کی جماعت کرنا
ايك مسجد میں مجمع كی كثرت كی وجہ سے دو، تين بار جمعہ كی نماز كروانا كيسا ہے؟ یہ پاکستان سے باہر…
اجنبیہ عورت کوماں مان لینا
اگرکوئی شخص کسی اجنبیہ عورت کو ماں مان لے توبلوغت کو پہنچ جانے کے بعداس عورت سے پردے کا کیا حکم ہے؟
تین، چار سال کے بچوں کو مسجد لانے کا حکم۔ نماز میں کپڑوں کو درست کرنے/کھیلنے کا حکم۔
1۔کیا مسجد میں کم عمر بچوں کو لانا جائز ہے جن کی عمر تقریبا تین چار سال ہو؟ 2۔ کیا نماز میں…
ڈیڑھ تولہ سونا، تین تولہ چاندی اورایک لاکھ نقد روپے پرزکوۃ
اگر کسی عورت کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا، تین تولہ چاندی اورایک لاکھ نقد روپے ہوں تواس عورت پرزکوۃ کا کیا حکم…
ایک کرنسی قرض میں لے کر دوسری کرنسی میں ادائیگی کرنا
پانچ سال قبل میں نے اپنے ایک دوست سے ایک لاکھ پاکستانی روپے قرض لیے تھے، اُس وقت ایک لاکھ روپے سے…
فلاحی اداروں کے لیے زکوۃ کی وصولی اور خرچ کرنے کا طریقہ کار
گزارش ہے کہ (K,D,O) خوشحال ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ایک رجسٹرڈ غیر سرکاری اور غیر منافع بخش ادارہ ہے ، جو کہ اکتوبر 2023ء…