واضح رہے کہ زکوۃ کی شرائط میں سے ایک شرط یہ ہے کہ نصاب کامل ہو یعنی ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابر نقد رقم یا سامان تجارت ہو اور اس پر سال گزر چکا ہو تو اس پر زکوۃ لازم ہوگی ۔ اگر ان میں سے کوئی ایک نصاب بهی پورا نہ ہو بلکہ کچھ سونا ہو ، کچھ چاندی اور کچھ نقد رقم ہو تو اس صورت میں ان کو اجزاء کے اعتبار سے ملاکر دیکھا جائے گا اگر ملانے سے نصاب پورا ہوجاتا ہو توزکوۃ واجب ہوگی ورنہ نہیں۔ صورت مسئولہ کے مطابق اگر کسی عورت کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا اورتین تولہ چاندی موجود ہو تو صاحب نصاب بننے کے لئے اس عورت کے پاس مزید انتالیس تولے چاندی یا اس کی قیمت کا ہونا ضروری ہے ۔ چونکہ چاندی کے موجودہ ریٹ (مئی 2026) کے اعتبار سے ایک لاکھ روپے انتالیس تولہ چاندی کی قیمت سے کم ہیں ،اس لئے اس عورت پر زکوۃ فرض نہیں ۔ ومنها كون المال نصابا فلا تجب في اقل منه.(الفتاوى الهندية، كتاب الزكاة، الباب الأول في تفسير الزكاة وصفتها وشرائطها، ج:1، ص:170) ثم اختلفوا فی کيفية الضم، فقال ابوحنيفة رحمه الله تعالى : يضم أحدهما إلى الآخر باعتبار القيمة، وقال أبو يوسف ومحمد باعتبار الأجزاء وهو إحدى الروايتين عن أبى حنيفة رحمه الله تعالى .(المبسوط للسرخسی، كتاب الزكاة، باب زكاة المال، ج:2، ص:193) فتویٰ نمبر : 10963/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-24 کتاب الزکوٰۃ شرائطِ زکوٰۃ
ڈیڑھ تولہ سونا، تین تولہ چاندی اورایک لاکھ نقد روپے پرزکوۃ
Reviewed
Updated May 24, 2026
41
Question
اگر کسی عورت کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا، تین تولہ چاندی اورایک لاکھ نقد روپے ہوں تواس عورت پرزکوۃ کا کیا حکم ہے؟
Answer
Related Fatwas
اجنبیہ عورت کوماں مان لینا
اگرکوئی شخص کسی اجنبیہ عورت کو ماں مان لے توبلوغت کو پہنچ جانے کے بعداس عورت سے پردے کا کیا حکم ہے؟
September 29, 2025
2 min
22
کاروباری ترقی کے لیے کینیڈا سفر کرنا
ہجرت کى اقسام و احكام كيا ہيں؟ کاروباری ترقى کے لیے كنيڈا كي طرف ہجرت کا کیا حکم ہے؟
September 27, 2025
5 min
25
جمعہ کی فضیلت کے بارے میں ایک حدیث کی تحقیق
ایک روایت جس میں یہ ذکر ہے کہ جب آدمی جمعہ کے دن مسجد میں آتا ہے توامام کے خطبہ دینے سے…
December 31, 2025
2 min
27
گنے یا گُڑ میں عشر
ہمارےگنے کے کھیت ہیں ہم اس گنے سے عام طور پر گُڑ بناتے ہیں ،اب پوچھنا یہ ہےکہ جب ہم عشر دیں…
November 26, 2025
2 min
33
بغیرنیت اوراحرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہونا
تین دوست مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ آگئے ان میں سے دوآدمیوں نے عمرہ کی نیت کرکے ذی الحلیفہ سے احرام باندھا…
November 26, 2025
2 min
24