لغت میں ہجرت کے معنی ترک وطن کے ہیں، پھر ترک وطن کے مختلف صورتیں ہوتی ہیں، کبھی تو آدمی کسی دنیوی مقصد کے تحت ترک وطن کرتا ہے مثلاً تجارت کی غرض سے یا ملازمت کی نیت سے۔ بعض اوقات اپنے وطن میں امن نہیں ہوتا ہے دوسری جگہ امن ہوتا ہے جیسا کہ حبشہ کی دونوں ہجرتوں میں ہوا، اسی طرح جب ابتداءً مسلمانوں نے مدینہ منورہ ہجرت کی تو مدینہ دار الامن تھا، البتہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے اور آپ کا وہاں استقرار ہوگیا تو اب دار الاسلام بن گیا، اس کے بعد جن لوگوں نے ہجرت کی یہ ہجرت دار الکفر سے دار الاسلام کی طرف ہوئی، یہ ہجرت ترک وطن کی تیسری صورت ہوگئی ۔پھر آخر زمانے میں ایک اور ہجرت ہوگی جو شام کی طرف ہوگی ۔ حافظ بدر العینی رحمہ اللہ تعالی نے ہجرت کی آٹھ اقسام ذکر فرمائی ہیں: (1)ہجرت حبشہ اول۔(2) ہجرت حبشہ ثانی۔(3) مکہ سے مدینہ کی ہجرت۔(4) قبائل کی رسول اللہ ﷺ کی طرف ہجرت۔(5) کفار مکہ میں سے مسلمان ہونے والے لوگوں کامدینہ کی طرف ہجرت کرنا۔ (6) هجرۃ ما نهى الله عنه.(7) درالکفرسےدارلاسلام کی طرف ہجرت.(8) شام کی طرف ہجرت... یہ آخر زمانے میں ظہور فتن کے وقت ہوگا۔ اس تفصیل کے بعد واضح رہے کہ کاروباری مقاصد اور کسی بھی دنیاوی اغراض کے حصول کے لیے سفر کرنا اس پر ہجرت کا اطلاق نہیں ہوگا کیوں کہ شریعت میں ایس کوئی نظیر نہیں ملتی جس میں دنیاوی اغراض و مقاصد کے حصول کے لیے نقل مکانی کرنے کو ہجرت کہا گیا ہو البتہ دنیاوی اغراض و مقاصد کے حصول کے لیے ( مثلاً کاروباری معاملات کی خاطر ) سفر کرنا کوئی معیوب یا ممنوع نہیں، خود حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نبوت سے قبل مُلکِ شام کی طرف دو تجارتی سفر ثابت ہیں جن میں سے پہلا سفر تو آپ کے چچا ابوطالب کے ہمرا تھا جبکہ دوسرے سفر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا سامانِ تجارت لے کر بطور تاجر مُلک شام کی طرف روانہ ہوئے تھے ۔ تاہم دنیاوی اغراض و مقاصد کے حصول کی خاطر سفر کرتے ہوئے اتنا ضرور خیال رکھا جائے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کے احکامات پر پوری طرح عمل ہو چاہے جہاں بھی ہو اور شرعی اصولوں کے مطابق تجارت کی جائے جس میں کسی قسم کا کوئی جھوٹ ، فریب و دھوکہ نہ ہو اور حلال و پاکیزہ تجارت کی جائے جس میں حرام کی آمیزش نہ ہو اور جہاں دل میں کوئی کھٹکہ آئے وہاں فوراً اہلِ حق علماء کرام اور مفتیان عظام کی طرف رجوع کرکے اس نوعیت کی وضاحت طلب کرلی جائے۔ عمدۃ القاری میں ہے: "فعدها بعضهم خمسة الأولى إلى أرض الحبشة الثانية من مكة إلى المدينة. الثالثة هجرة القبائل إلى الرسول صلى الله عليه وسلم الرابعة هجرة من أسلم من أهل مكة. الخامسة هجرة ما نهى الله عنه واستدرك عليه بثلاثة أخرى الأولى الهجرة الثانية إلى أرض الحبشة فإن الصحابة هاجروا إليها مرتين الثانية هجرة من كان مقيما ببلاد الكفر ولا يقدر على إظهار الدين فإنه يجب عليه أن يهاجر إلى دار الإسلام كما صرح به بعض العلماء الثالثة الهجرة إلى الشام في آخر الزمان عند ظهور الفتن." ( باب بدء الوحي، ج : 1، ص: 62، ط: دارالکتب العلمیة، بیروت) معارف القرآن میں ہے: وطن سےنکلنااورزمین میں سفرکرناکبھی توکسی چیزسےبھاگنےاوربچنےکےلیےہوتاہےاورکبھی کسی کی طلب اورجستجوکےلیے،پہلی قسم کاجوسفرہےاسےہجرت کہتےہیں اوراس کی چھ قسمیں ہیں :اول دارالکفرسےدارالاسلام کی طرف جانا۔دوسرادارالبدعت سےنکل جانا .....اورجوسفرکسی چیزکی طلب اورجستجوکےلیےہواس کی نوقسمیں ہیں: 4۔سفر معاش : جب کسی شخص کو اپنے وطن میں ضرورت کے مطابق معاشی سامان حال نہ ہو سکے تو اس پر لازم ہے کہ یہاں سے سفر کر کے دوسری جگہ تلاش روزگار کرے ۔ 5۔سفر تجارت : یعنی قدر ضرورت سے زائد مال حاصل کرنے کے لئے سفر کرنا، یہ بھی شرعاً جائز ہے، ، اللہ تعالیٰ نے سفر حج میں بھی تجارت کی اجاز دیدی ہے، تو تجارت کے لئے ہی سفر کرنا بدرجہ اولی جائز ہوا۔ (سورت النحل،ج:5،ص:341،ط:مکتبہ معارف القرآن) فقط واللہ اعلم
کاروباری ترقی کے لیے کینیڈا سفر کرنا
Reviewed
Updated September 27, 2025
66
سوال
ہجرت کى اقسام و احكام كيا ہيں؟ کاروباری ترقى کے لیے كنيڈا كي طرف ہجرت کا کیا حکم ہے؟
جواب
Related Fatwas
دیسی گھی نہ پینے کی قسم کھانا
ایک شخص نے قسم کھائی کہ میں دیسی گھی نہیں پیوں گا، لیکن پھراس نے ثرید کھایا جس میں دیسی گھی بھی…
December 25, 2025
2 min
43
ایک گاؤں میں قدیم مسجد کے ہوتے ہوئے نئی مسجد میں بھی جمعے کی نماز قائم کرنے کا حکم
گاؤں میں ایک جامع مسجد تھی، جہاں پہلے سے جمعہ چلتا آ رہا ہے، پھر لوگوں کی تعداد بڑھتی گئی اور مسجد…
September 28, 2025
5 min
105
طلاق کے لیے استعمال ہونے والے الفاظ
کس صورت میں کس لفظ کو کہنے سے طلاق پڑ جاتی ہے اس کے لیے بس طلاق کہنا ضروری ہے یا کسی…
December 7, 2025
3 min
98
تایا زاد بہن کی بیٹی سے نکاح کرنا
ہمارے علاقے میں تایا زاد بہن کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ اسے عرف عام میں بھانجی…
May 19, 2026
2 min
124
ایزی پیسہ سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھ کر منافع حاصل کرنا
ایزی پیسہ ایپ میں ایک آپشن ہے سیونگ اکاؤنٹ کا ،اس میں اگر کوئی ایک متعین مدت کے لیے رقم رکھ دے …
September 27, 2025
2 min
129
رشتہ داروں اورآفت زدگان میں سے بہترمصرف زکوٰۃ
اگربرادری کے لوگ اپنی زکوٰۃ صرف اپنی ہی برادری کے مستحقین کو دیتے ہوں، تو جب قدرتی آفت (مثلاً : سیلاب وغیرہ)…
September 29, 2025
3 min
68