روایتی بنکاری نظام کےسیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھوانے پر جو منافع ملتا ہے وہ سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہوتاہے۔ ایزی پیسہ ایپ بھی روایتی بنکوں کی طرح ایک مائیکروفائنانس ڈیجیٹل بنک ہے۔لہذا ایزی پیسہ کے سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھنے کے بدلے جو اضافی رقم ملتی ہے وہ بھی سود ہے اس لیےاس کا لینا ناجائز اور حرام ہے۔ قال الله تعالى: ﴿وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا﴾ (البقرة: 275) عن جابرقال:لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله، وكاتبه، وشاهديه، وقال: هم سواء.(صحيح مسلم،باب لعن آكل الربا ومؤكله،رقم الحديث:1598) لأن الربا هو الفضل الخالي عن العوض، وحقيقة الشروط الفاسدة هي زيادة ما لا يقتضيه العقد ولا يلائمه فيكون فيه فضل خال عن العوض، وهو الربا بعينه. (البحر الرائق شرح كنز الدقائق،كتاب البيوع،باب الربا،ج:6،ص:136)
ایزی پیسہ سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھ کر منافع حاصل کرنا
Question
ایزی پیسہ ایپ میں ایک آپشن ہے سیونگ اکاؤنٹ کا ،اس میں اگر کوئی ایک متعین مدت کے لیے رقم رکھ دے ،مثلا تین مہینوں کے لیے پچاس ہزار (50ہزار) روپے رکھ لے تو اس مدت کے پورے ہونے کے بعد اس کو اس پر منافع ملے گا ،مثلا تین ماہ بعد وہ تریسٹھ ہزار(63ہزار) روپے نکالے گا۔ پوچھنا یہ ہے کہ یہ جو اضافی رقم مل رہی ہے کیا اس کا لینا جائز ہے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
عدالت کے ذریعے تنسیخ نکاح
محمد خالد کی بیٹی کا سمیع اللہ نامی لڑکے سے نوسال پہلے نکاح ہوا تھا رخصتی کے تقریبا ایک سال بعد شوہر…
طلاق بائن میں مہرلازم ہونےکا حکم
نکاح کے بعداگرمیاں بیوی کچھ عرصے تک ساتھ رہ چکے ہوں اورپھرشوہرطلاق بائن دےدےتواگرشوہرنےاس مطلقہ بیوی کومہرنہ دیا ہوتوکیااس کےذمےمہرکی ادائیگی لازم…
مووی تصاویر سے روکنے کی غرض سےنکاح خواں کا عام معمول سے زیادہ اجرت مقرر کرنا
نکاح خواں کا غیر شرعی خرافات جیسے وڈیو اور فوٹوز سے اجتناب کروانے کے لئے نکاح پڑھانے کی اجرت ۵۰۰۰ روپے طےکرنا…
اوورٹائم کی اجرت نہ ملنے کی صورت میں کسی اور طریقے سے اپناحق وصول کرنا
باہر ممالک میں ملازمین کو یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ ان کے لیے کام کرنے کا وقت مقرر ہوتا ہے، لیکن…
ندی کے پانی سے سیراب شدہ زمین میں عشر
جو کھیت ندی کے پانی سے سیراب ہوتاہے اس میں عشر کتنا ہے ؟
بیوی کوتو مجھ سے فارغ ہے، فارغ ہے، فارغ ہے، کہنا
ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگرتمہارے ماموں کے گھر سے میری بیٹی کےلیےکوئی رشتہ آیا، تو تجھے طلاق ہے،…