واضح رہے کہ اگر میاں بیوی کے درمیان ناچاقی کی صورت ہویا شوہر بیوی پر ظلم کرتا ہو جس کی وجہ سے وقت گزارنا مشکل ہو تو ایسی صورت میں بیوی اپنے شوہر سے خلع لے سکتی ہے ،لیکن خلع دینے کا حق شوہر کو حاصل ہے ،کوئی آدمی یا کوئی ادارہ اور تنظیم کسی کی بیوی کو خلع نہیں دے سکتی ،تاہم اگر شوہر متعنت ہو یعنی حقوق ادا نہ کرتا ہو ، نان نفقہ نہ دیتا ہو اور اس پر ظلم کرتا ہو تو اس صورت میں عورت عدالت جا سکتی ہے ۔عدالت اگر پوری تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ شوہر واقعتا متعنت ہے یعنی بیوی کو نہ حقوق دیتا ہے اور نہ آزاد کرتا ہے تو ایسی صورت میں عدالت تنسیخِ نکاح کی ڈگری جاری کرسکتی ہے اور اس سے بیوی مطلقہ ہوجائے گی اور عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ شادی کرسکےگی ۔ لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر شوہر واقعی حقوق کی ادائیگی سے منکر ہو ،نان نفقہ نہ دیتا ہو اورظلم کا مرتکب ہو تو عدالت کی جاری کردہ تنسیخ ِنکاح کی ڈگری نافذ ہوگی اوراس کی بیوی مطلقہ شمار ہوگی ،لہذا عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے۔ وأما المتعنت الممتنع عن الإنفاق، ففي مجموع الأمير مانصه إن منعها نفقة الحال، فلها القيام فإن لم يثبت عسره أنفق أو طلق وإلا طلق عليه. قوله:وإلا طلق عليه: أي طلق عليه الحاكم من غير تلوم. (الحيلة الناجزه للحليلة العاجزة، ص:132،73) فتویٰ نمبر : 7369/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-01-22 خلع عدالت یاپنچائیت کے ذریعے تنسیخِ نکاح
عدالت کے ذریعے تنسیخ نکاح
سوال
محمد خالد کی بیٹی کا سمیع اللہ نامی لڑکے سے نوسال پہلے نکاح ہوا تھا رخصتی کے تقریبا ایک سال بعد شوہر کے مار پیٹ اور علاج نہ کروانے کی وجہ سے لڑکی میکے چلی گئی اور چند مہینوں کے بعد باپ کے گھر میں اس کا بیٹا پیدا ہوا اس کے اخرجات بھی بیوی کے والدین نے برداشت کی ،اس دورن عدالت میں کیس چلا گیااور عدالت نے سب کچھ گواہ اور ثبوت اکھٹے کیے ،اب جب عدالت میں کیس 90 فیصد تک پہنچ گیا تو سمیع اللہ نے عدالت چھوڑ دیا اور عدالت نے 2023 میں لڑکی کو یک طرفہ تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کردی،اب پوچھنا یہ ہے کہ محمد خالد اپنی بیٹی کا نکاح کسی اور جگہ کراسکتا ہے یہ نہیں ؟اور عدالت کی دی ہوئی تنسیخ نکاح کی ڈگری نافذ ہوگی یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
قرض لی ہوئی رقم چِھن جانے کی صورت میں واپسی کا حکم
میں نے ایک بندے کو کچھ رقم یعنی ایک لاکھ 44 ہزار روپے دیے اور ساتھ میں ان کو یہ اجازت بھی…
سونے کے زیورات آڈر پر بنانا اور قیمت ایڈوانس لینا
گاہک میرے پاس ایک تولہ سونا بنوانے آیا ، گاہک نے موجودہ ریٹ کے مطابق پیسے دے دیے، مثلاً 285000 ریٹ ہے،…
شوہر کا بیوی سے یہ کہنا کہ اگر میری فلاں بات نہ مانی تو میں تمہیں طلاق دے دوں گا کیا اس سے طلاق معلق ہوگی؟
ایک شخص کے سسرال والے اس کی سالی کی شادی کسی ایسی جگہ کرنا چاہ رہے تھےجس جگہ شادی پر یہ شخص…
رضاعی بہن کی نسبی بہن سے نکاح کرنا
ٓشاندانہ، اقراءکی رضاعی ماں ہے اب شاندانہ اپنے حقیقی بیٹے گلفام کا نکاح اقراء کی چھوٹی اورحقیقی بہن صدف سے کرنا چاہتی…
سونےكوخريدكربینک کےذریعے بھیجی گئ رقم مؤخرہوجانا
اگرزید،عمروسےدس لاكھ روپےكاسوناخريدلے،اورزیدکی طرف سےقیمت بینک کےذریعےٹرانسفرکرناطےہوجائے۔ اورزیداپنے بینک سےعمروکے بینک اکاؤنٹ میں رقم آن لائن ٹرانسفرکردے،اوربینک یہ پیغام دے کہ "رقم…
کیا”آزاد ہو، کہیں جانے کے لئے مجھ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے“ کہنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟
دو ہفتے پہلے ہمارا پڑوسیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے میری بیوی میری اجازت کے بغیر…