شریعت مطہرہ کی رو سے دودھ پینے والے بچے کے لیے دودھ پلانے والی عورت اوراس کے اصول و فروع سے نکاح جائزنہیں، لیکن یہ حرمت صرف اس دودھ پینے والے بچے کے ساتھ خاص ہوتی ہے، اس کے بہن بھائیوں کی طرف متعدی نہیں ہوتی۔ صورت مسؤلہ کے مطابق جب اقراء نے شاندانہ بی بی کا دودھ پیا ہے،تواس پر شاندانہ بی بی کےاصول و فروع سب حرام ہیں، البتہ اس کی بہن صدف پرحرام نہیں، اس لیے صدف کا نکاح شاندانہ بی بی کی بیٹے گلفام کے ساتھ جائزہے، اس شرط کے ساتھ کے حرمت کی کوئی اوروجہ موجود نہ ہو ۔ عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم: أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: يحرم من الرضاعة ما يحرم من الولادة. (سنن أبي داؤد، كتاب النكاح، باب ما يحرم من الرضاعة ما يحرم من النسب، رقم الحديث:2055، ج:2، ص:177) وكذالك يتزوج أخت أخته من الرضاع،ومثله من النسب يحل لأنه لا نسب بينهما موجب للحرمة،فكذالك في الرضاع. (المبسوط للسرخسي، باب الرضاع، ج:5، ص:137) ولو أرضعت أمه جارية لها إخوة وأخوات كان له أن يتزوج أخوات تلك الجارية؛ لأن التي أرضعتها الأم أخته من الرضاعة، ولا سبب بينه وبين أخواتها. (المبسوط للسرخسى، كتاب الرضاع، باب تفسير لبن الفحل، ج:3، ص:301)
رضاعی بہن کی نسبی بہن سے نکاح کرنا
سوال
ٓشاندانہ، اقراءکی رضاعی ماں ہے اب شاندانہ اپنے حقیقی بیٹے گلفام کا نکاح اقراء کی چھوٹی اورحقیقی بہن صدف سے کرنا چاہتی ہے،تو شریعت کی رو سے یہ جائز ہے یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
بیوی کا حق مہر کے بدلے بھینس لینا
ایک نکاح میں حقِ مہر تین لاکھ (300,000) روپے مقرر کیا گیا تھا۔ بعد از نکاح شوہر نے حقِ مہر ادا کرنے…
شوہر نے بیوی سے کہا کہ میری ماں کی خدمت سے پہلے میری خدمت تم پر حرام ہے، تو کیا حکم ہے:؟
ساس کی خدمت نہ کرنے کی وجہ سے میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد شوہر نے غصہ کی حالت میں…
ٹھیکدار کا محکمہ سے زیادہ قیمت وصول کر کےسٹاف کو کم دینا
محکمہ سوئی گیس میں بعض جو نئیر سٹاف اور لیبر کا تقرر بطور ڈیلی ویجز ہوتا ہے، جس کی تقرری کا طریقہ…
مضاربت میں رب المال کے لیے متعین نفع مقرر کرنا
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے دوسرے آدمی کو کاروبار کے لیے پچیس(25) لاکھ …
رہائش کے لیے خریدے گئے گھر کی مالیت میں قربانی
ایک شخص ایک گھر میں رہتا ہے اور اس نے دوسرا گھر اپنے اور اپنے بچوں کی رہائش اور استعمال کے لیے…
نام ’ظِلِّ ہُما احمد‘ کی صحت اور معنوی وضاحت
میری بیٹی کا نام ظل ہُما احمد ہے، کیا یہ نام بہترین ہے؟