صورتِ مسئولہ میں اگر بیوی نے شوہر کی اس بات کو قبول کیا کہ "ہاں مجھ پر میری ساس کی خدمت سے پہلے آپ کی خدمت حرام ہے،" تو ایسی صورت میں یہ بیوی کے حق میں قسم ہوجائے گی، اس صورت میں اگر بیوی اپنی ساس کی خدمت سے پہلے شوہر کی خدمت کرے گی، تو اس پر کفارہ لازم ہوگا، لیکن اگر بیوی نے اس کو قبول نہیں کیا، تو یہ بیوی اور شوہر دونوں کے حق میں قسم نہیں ہوگی۔ مبسوط سرخسی میں ہے: "ومن هذا الجنس تحريم الحلال فإنه يمين يوجب الكفارة عندنا." (كتاب الأيمان، ج:8، ص:134، ط:دار المعرفة) فتاوی ہندیہ میں ہے: "الظهار هو تشبيه الزوجة أو جزء منها شائع أو معبر به عن الكل بما لا يحل النظر إليه من المحرمة على التأبيد ولو برضاع أو صهرية كذا في فتح القدير سواء كانت الزوجة حرة أو أمة أو مكاتبة أو مدبرة أو أم ولد أو كتابية." (كتاب الطلاق، ج:1، ص:505، ط:دار الفكر) فقط والله أعلم
شوہر نے بیوی سے کہا کہ میری ماں کی خدمت سے پہلے میری خدمت تم پر حرام ہے، تو کیا حکم ہے:؟
Question
ساس کی خدمت نہ کرنے کی وجہ سے میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد شوہر نے غصہ کی حالت میں بیوی سے کہا کہ:"میری ماں کی خدمت سے پہلے میری خدمت تم پر حرام ہے،" کیا یہ قسم یا ظہار کی ایک صورت ہے ؟ کیا اس پر کفارہ واجب ہوگا؟ کیا بیوی پر شوہر کی خدمت یا شوہر سے کوئی بھی تعلقات رکھنا حرام ہو جائے گا؟ یا پھر بغیر کفارہ کے شوہر پر توبہ و استغفار واجب ہوگا؟
Answer
Related Fatwas
میقات میں مقیم شخص کا حجِ قران
ایک شخص پاکستان سے مکہ مکرمہ گیا اور عمرہ کی ادائیگی کی ، حلال ہونے کے بعد وہاں مقیم رہا جب کہ…
یو، دوا، درے، بولنے سے طلاق کاحکم
ایک دن گھریلو ناچاقی پر غصہ کی حالت میں، میں نے بیوی سے کہا "یو، دوا، درے نکل جاؤ میرے گھر سے"۔…
اوورٹائم کی اجرت نہ ملنے کی صورت میں کسی اور طریقے سے اپناحق وصول کرنا
باہر ممالک میں ملازمین کو یہ مسئلہ پیش آتا ہے کہ ان کے لیے کام کرنے کا وقت مقرر ہوتا ہے، لیکن…
گاڑی کو اجارہ پر دے کر اپنے لیےخاص نفع مقرر کرنا
ایک آدمی نے دوسرے شخص کو اپنی گاڑی کرایہ پر اس شرط کے ساتھ دی کہ آپ مجھے روزانہ آٹھ سوروپیہ دیں…
نامحرم کے گھر میں قیام کرنا
نیوزی لینڈ میں ہمارے گھرمیں ایک مطلقہ رہتی ہے اس کا کوئی محرم نہیں ہے اور میرے کل تین بچے ہیں سب سے…
گھر میں مسجد بنانے پر جنت کے وجوب،کےمتعلق حدیث کی تحقیق
کیا ذخیرہ احادیث میں ایسی کوئی مستندحدیث موجود ہے جس میں یہ کہا گیا ہو کہ "جس نے اپنے گھر میں مسجد…