نظر بد کی حقیقت سے انکار نہیں کرنی چاہیے ، اور اس نظر بد کا اثر ہماری زندگی پر کبھی بھی ہو سکتا ہے۔ اسی وجہ سے دین اسلام میں ہمیں اس سے بچاؤ کے لیے مؤثر دعاؤں اور وظائف کی تعلیم دی گئی ہے۔ نبی کریم ﷺ کو خود اللہ کے حکم سے حضرت جبرئیل علیہ السلام نے نظر بد سے حفاظت کا ایک خاص وظیفہ سکھایا تھا، جو نہ صرف مجرب ہے بلکہ اس سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ یہ وظیفہ آج بھی امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم نفع بخش اور کار آمد ہے۔
وظیفے کا پس منظر اور حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما کو نظر لگنا
اس مبارک وظیفے کا پس منظر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے نواسوں، حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما سے جڑا ہے۔ ابن عساکر کی حدیث کی کتاب میں ہے کہ ایک موقع پر، حضرت جبرئیل علیہ السلام، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے۔ تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم غمگین تھے۔ جب حضرت جبرئیل علیہ السلام نے غم کی وجہ پوچھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما کو نظر لگ گئی ہے۔
اس پر حضرت جبرئیل علیہ السلام نے فرمایا کہ آپ نے ان بچوں کو اس خاص دعا کے ذریعے پناہ میں کیوں نہیں دیا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: “اس دعا کے کلمات کیا ہیں؟” حضرت جبرئیل علیہ السلام نے درج ذیل کلمات بتلائے۔
نظر بد دور کرنے کی جامع اور مسنون دعا
یہ دعا نظر بد کے اثرات ختم کرنے اور حفاظت کے لیے انتہائی مؤثر ہے
اَللّٰہُمَّ اذَا السُّلْطَانِ الْعَظِیْمِ وَالْمَنِّ الْقَدِیْمِ ذَا الْوَجْہِ الْکَرِیْمِ وَلِیَّ الْکَلِمَاتِ التَّامَّۃِ وَلِیَّ الدَّعْوَاتِ الْمُسْتَجَابَاتِ عَافِ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ مِنْ اَنْفُسِ الْجِنِّ وَاَعْیُنِ الْاِنْسِ
ترجمہ
“اے اللہ! عظیم بادشاہ، قدیم احسان والے، کرم والے چہرے والے، کامل کلمات کے مالک، قبول شدہ دعاؤں کے والی! حسن اور حسین کو جنات کے شر اور انسانوں کی نظر سے محفوظ فرما۔”
(تفسیر ابن کثیر 24/8)
وظیفے کی اہمیت اور برکت
اس وظیفے کی برکات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک عمل سے واضح ہوتی ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ دعا پڑھی کہ وہ دونوں بچے (حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما) اٹھ کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھیلنے کودنے لگے۔
یہ واقعہ اس دعا کی قوت اور برکت اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کو ظاہر کرتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاص دعا کی افادیت بیان کرتے ہوئے فرمایا
“لوگو! اپنی جانوں، بیویوں اور اپنی اولاد کو اس پناہ کے ساتھ پناہ دیا کرو اس جیسی کوئی اور پناہ کی دعا نہیں۔”
یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہے کہ نظر بد سے حفاظت کا بہترین وظیفہ یہی ہے اور اسے اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہیے۔
وظیفہ کرنے کا طریقہ اور ہدایات
اس دعا کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنا بہت آسان ہے
- اس دعا کو روزانہ معمول کے طور پر پڑھیں، خاص طور پر صبح اور شام کو، تاکہ اس دعا کی برکت سے اللہﷻ آپ کی اور آپ کے گھر والوں کی حفاظت کریں۔ یہ بچوں کے لیے نظر بد کی دعا کے طور پر خاص فائدہ مند ہے۔
- اگر کسی شخص پر نظر بد کے اثرات ظاہر جائے تو اس دعا کو اس کے لیے پڑھ کر دم کیا کریں۔
- اہم نوٹ: دعا میں جہاں “حسن و حسین” کا نام آیا ہے، وہاں اس شخص کا نام لیں جس کے لیے دعا کی جا رہی ہے۔ (مثلاً، اگر آپ اپنے بیٹے “زید” کے لیے پڑھ رہے ہیں تو “عَافِ زیدٍ” پڑھیں)۔
نظر بد سے بچاؤ کے دیگر مؤثر نکات
اس جامع دعا کے علاوہ، نظر بد اور ہر قسم کے شرور سے بچنے کے لیے مزید اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا بھی بہت ضروری ہے
- معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) کی تلاوت: یہ دونوں سورتیں ہر قسم کے شر، حسد اور نظر بد سے کامل حفاظت کا دبردست ذریعہ ہیں۔ ان سورتوں کو صبح و شام اور سوتے وقت ضرور پڑھیں۔ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس کی فضیلت کے بارے میں مزید جانیں
- آیت الکرسی: یہ قرآن کی سب سے عظیم آیت ہے جو ہر قسم کی آفات، شیاطین اور نظر بد سے بچاؤ کیلئے اکسیر ہے۔ آیت الکرسی کے حیرت انگیز فوائد یہاں دیکھیں
- صدقہ دینا: صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ہے، مصیبتوں کو دور کرتا ہے، اور نظر بد کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مؤثر ہے۔ صدقہ کے فوائد اور اہمیت کے بارے میں پڑھیں
خلاصہ: نظر بد سے مکمل حفاظت
یہ نظر بد دور کرنے کا وظیفہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے جو ہمیں اور ہمارے پیاروں کو بری نظروں اور حاسدین کے حسد شریر کے شر سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس مسنون دعا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنا کر، معوذتین، آیت الکرسی اور صدقہ کا اہتمام کرے، تو ان شاء اللہ ہم اللہ کی رحمت اور پناہ کے سائے تلے ایک پرسکون اور محفوظ زندگی گزار سکیں گے۔ اس دعا کو خود بھی پڑھیں اور اپنے گھر والو یعنی بیوی بچو کو بھی اس کی تلقین کریں تاکہ سب اللہ کی حفظ و امان میں رہیں۔
اللہﷻ ہم سب کو انس و جن کی شر سے اور حاسدین کے حسد سے اور نظر بد سے حفاظت فرمائیں۔ آمین یا رب العامین