واضح رہے کہ شرعی پردہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہےاس لئے عورت کے لئے ہر اس مرد سے پردہ ضروری ہے جواس کے حق میں نامحرم ہو یعنی اس سے فی الحال یا مستقبل میں نکاح کرنا جائز ہو۔ تاہم اگر کوئی عورت کسی واقعی عذر کی وجہ سے نامحرم کے گھر میں رہتی ہو تو ایسی صورت میں اس بات کا خاص اہتمام رکھنا ضروری ہے کہ وہاں کے نامحرم مردوں کےسامنے نہ آئے اور نہ کسی موقع پر ا س کے ساتھ خلوت میں رہے۔ صورت مسؤلہ کے مطابق اگر یہ مطلقہ عورت کسی واقعی مجبوری کی وجہ سے سائل کے گھر میں رہ رہی ہو تو اس کی گنجائش ہے تاہم نامحرم ہونے کی وجہ سے سائل اور دیگر نامحرم مردوں کے سامنے آنے کی یا ان سے اختلاط کی اجازت نہیں۔ قال الله تعالى:(يا أيها النبي قل لأزواجك وبناتك ونساء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن)...قال أبو بكر: في هذه الآية دلالة على أن المرأة الشابة مأمورة بستر وجهها عن الأجنبيين. (أحكام القرآن للجصاص،ج:3، ص:485) عن أم سلمة قالت:كنت عند النبي صلى الله عليه وسلم وعنده ميمونة، فأقبل ابن أم مكتوم وذلك بعد أن أمرنا بالحجاب فقال النبي صلى الله عليه وسلم: احتجبا منه فقلنا:يا رسول الله أليس أعمى لا يبصرنا، ولا يعرفنا فقال النبي صلى الله عليه وسلم: أفعمياوان أنتما ألستما تبصرانه؟ (سنن ابو داود، رقم الحديث:4112) فتویٰ نمبر : 6619/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-03 کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) دیگرمتفرق مسائل
نامحرم کے گھر میں قیام کرنا
سوال
نیوزی لینڈ میں ہمارے گھرمیں ایک مطلقہ رہتی ہے اس کا کوئی محرم نہیں ہے اور میرے کل تین بچے ہیں سب سے بڑے کی عمرساڑھے گیارہ سال ہے تو کیا اس عورت کا ہمارے ساتھ رہنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
صلوا في رحالكم کی تحقیق اور موجودہ دور میں اس کا استعمال
شدید بارش یا وبا کے وقت مؤذنین کا اذان میں "صلوا في رحالكم" کہنا کیا کسی روایت سے ثابت ہے؟ کیا موجودہ…
مسجد میں چندے کی ممانعت کا بورڈ لگانا
مسجد میں '' چندہ کا اعلان کرنا منع ہے '' کا بورڈ لگانے کا شرعی حکم کیا ہے؟
اولیا کی رضامندی کے بغیر سیدہ عورت کا غیر سید مرد سے نکاح کرنا
اولیاءکی رضامندی کے بغیرسیدہ کا کیا ہوانکاح غیر سید سے اولیاء فسخ کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ نیز سیدہ کا نکاح…
نئے اور پرانے نوٹوں کا کمی اور زیادتی کے ساتھ تبادلہ
میں اکثر اپنے ساتھ نئے نوٹ رکھنے کا شوقی ہوں، لیکن جب میں ان نوٹوں کو خریدتا ہوں تو مجھے 100 روپے…
میقات میں مقیم شخص کا حجِ قران
ایک شخص پاکستان سے مکہ مکرمہ گیا اور عمرہ کی ادائیگی کی ، حلال ہونے کے بعد وہاں مقیم رہا جب کہ…
عشر کاشتکار پر یا مالکِ زمین پر
ایک شخص نے اپنی زمین اجارہ پر دی ہے، اور سالانہ 240000 ہزار روپے کرایہ وصول کرتا ہے، اب اس کا عشر…