واضح رہے کہ اگر کسی دینی ضرورت، مثلاً مسجد، مدرسہ یا کسی اور دینی مقصد کے لیے چندے کی ضرورت ہو تو مسجد میں چندہ جمع کرنا جائز ہے۔ مختلف مواقع پر نبی کریم ﷺ کی طرف سے چندے کا اعلان منقول ہے، بلکہ بعض مواقع پر (جیسے غزوۂ تبوک اور ایک ضرورت مند قبیلے کے وفد کی آمد کے موقع پر) خود نبی کریم ﷺ کا مسجد میں امداد جمع کرنا بھی ثابت ہے۔البتہ اس سلسلے میں چندے کی شرائط اور مسجد کے آداب کی مکمل رعایت رکھنا ضروری ہے۔ اگر چندے کی شرائط یا مسجد کے تقاضوں کی رعایت نہ ہو رہی ہو، تو ایسی صورت میں اگر مسجد کا انتظامیہ مسجد میں چندہ جمع کرنے کے دوران آدابِ مسجد کی خلاف ورزی کے اندیشے یا تجربے کی بنا پر مسجد میں چندہ جمع کرنے سے منع کرتے ہوئے بورڈ آویزاں کر دیا ہو، تو یہ اقدام ان کے لیے جائز ہے، لیکن کسی رفاہی مقصد کے لئے چندے کا بکس لگوانا شریعت کے مزاج کے مخالف ہے۔ عن عبد الرحمن بن خباب، قال: شهدت النبي صلى الله عليه وسلم وهو يحث على جيش العسرة فقام عثمان بن عفان فقال: يا رسول الله علي مائة بعير بأحلاسها وأقتابها في سبيل الله، ثم حض على الجيش فقام عثمان بن عفان فقال: يا رسول الله علي مائتا بعير بأحلاسها وأقتابها في سبيل الله، ثم حض على الجيش فقام عثمان بن عفان فقال: يا رسول الله علي ثلاث مائة بعير بأحلاسها وأقتابها في سبيل الله، فأنا رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم ينزل عن المنبر وهو يقول: «ما على عثمان ما عمل بعد هذه، ما على عثمان ما عمل بعد هذه».(سنن الترمذي، ابواب المناقب، باب في مناقب عثمان بن عفان،رقم الحديث:3700،ج:2) (قوله ويكره التخطي للسؤال إلخ) قال في النهر: والمختار أن السائل إن كان لا يمر بين يدي المصلي ولا يتخطى الرقاب ولا يسأل إلحافا بل لأمر لا بد منه فلا بأس بالسؤال والإعطاء اهـ ومثله في البزازية. وفيها ولا يجوز الإعطاء إذا لم يكونوا على تلك الصفة المذكورة.(ردالمحتارعلی الدرالمختار،كتاب الصلوة، باب الجمعة، مطلب فی الصدقة علی سوال المسجد، ج :3، ص:42) فتویٰ نمبر : 6611/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-01-22 کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) دیگرمتفرق مسائل
مسجد میں چندے کی ممانعت کا بورڈ لگانا
Reviewed
Updated January 22, 2026
33
Question
مسجد میں '' چندہ کا اعلان کرنا منع ہے '' کا بورڈ لگانے کا شرعی حکم کیا ہے؟
Answer
Related Fatwas
والدین، شوہر اور دوبیٹوں کے درمیان تقسیم میراث
ایک عورت وفات ہوئی ہے اس کے ورثا ميں سے دو بيٹے، شوہر اور والدین حیات ہیں، شرعاً ان کے درمیان میراث…
January 22, 2026
2 min
37
غیر شادی شدہ بھائی کا اپنی تمام جائیداد زندگی میں ایک بھائی کے سپرد کرنا
میں غیر شادی شدہ ہوں ، والدین حیات نہیں ، صرف بہن بھائی ہیں جو کہ سب شادی شدہ ہیں۔ میرے پاس…
September 27, 2025
2 min
21
ملازمت میں حاضری دیے بغیر تنخواہ وصول کرنا/اپنی جگہ کسی اور کو اجرت پر لگانے کا حکم
ایک شخص EPI ادارے میں ملازم ہے۔ ہر ماہ یا چھ ماہ بعد، ادارے کی جانب سے علاقے میں پولیو مہم چلائی…
September 28, 2025
5 min
24
الزام سے بچنے کے لئے جھوٹی قسم کھانا
اگر کسی شخص پر کوئی الزام ہو اور وہ اس الزام کی تردید کرنے کے لیے جھوٹی قسم کھانے کا سوچے، تاکہ…
September 29, 2025
2 min
25
قبرستان کے درختوں کو مسجد میں لگانا
ایک وقف شدہ قبرستان ہے، جس میں خود رو درخت ہیں، کیا ان درختوں کو کاٹ کر مسجد و مدرسے میں لگا…
September 27, 2025
2 min
47
مدرسے کے اساتذہ کو قربانی کا گوشت کھلانا
اگر کسی مدرسے کے اساتذہ کا کھانا اُن کی تنخواہ سے ہو، تو اُن کو مدرسے میں موجود قربانی کے گوشت میں…
May 24, 2026
2 min
31