واضح رہے کہ قربانی کا گوشت آدمی خود بھی کھا سکتا ہے، اس کو صدقہ اور ہبہ بھی کرسکتا ہے۔ اور جس شخص پر صدقہ یا ہبہ کیا جائے وہ اس کا مالک بنتا ہے، اس کے بعد وہ اپنی مرضی سےاستعمال کرسکتا ہے۔ صورتِ مسئولہ کے مطابق جب کسی مدرسے کو قربانی کا گوشت ہبہ یا صدقہ کیا گیا ہو، تو مدرسے کے طلبا کے ساتھ ساتھ مدرسے کے منتظمین اس کو خود بھی کھا سکتے ہیں اور مدرسے کے ان اساتذہ کو بھی کھلا سکتے ہیں جن کا کھانا تنخواہ سے ہو۔ ويطعم الفقير والغني جميعا؛ لكون الكل أضياف الله تعالى - عز شأنه - في هذه الأيام وله أن يهبه منهما جميعا. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، کتاب التضحیة، ج:6، ص:331) ويستحب أن يأكل من أضحيته ويطعم منها غيره، والأفضل أن يتصدق بالثلث ويتخذ الثلث ضيافة لأقاربه وأصدقائه، ويدخر الثلث، ويطعم الغني والفقير جميعا، كذا في البدائع. (الفتاوى الهندية، کتاب الأضحية، ج:5، 346) أما أصل الحكم فهو ثبوت الملك للموهوب له في الموهوب من غير عوض لأن الهبة تمليك العين من غير عوض فكان حكمها ملك الموهوب من غير عوض. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، كتاب الهبة، ج:8، ص:115) فتویٰ نمبر : 10951/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-24 کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) قربانی کا گوشت اور کھال
مدرسے کے اساتذہ کو قربانی کا گوشت کھلانا
Question
اگر کسی مدرسے کے اساتذہ کا کھانا اُن کی تنخواہ سے ہو، تو اُن کو مدرسے میں موجود قربانی کے گوشت میں سے کھلانا كيسا ہے؟
Answer
Related Fatwas
خودکشی کی کوشش کرنا
ایک عورت نے اپنی ساس کے ساتھ جھگڑاکیا،اور اس کی وجہ سے اس نے زہر کھا لیا اور کہا کہ" میرا خون …
فلاحی اداروں کے لیے زکوۃ کی وصولی اور خرچ کرنے کا طریقہ کار
گزارش ہے کہ (K,D,O) خوشحال ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن ایک رجسٹرڈ غیر سرکاری اور غیر منافع بخش ادارہ ہے ، جو کہ اکتوبر 2023ء…
بینک کےذریعے رقم ٹرانسفرکرکےدوسرے کے اکاؤنٹ میں تاخیرسے جمع ہونا
زید نےعمروسے 10 لاکھ روپےکےسامان کی خریداری کی،اورقیمت بینک کےذریعےٹرانسفرکرناطے پایا۔ زیدنےاپنےبینک سےعمروکےبینک اکاؤنٹ میں رقم آن لائن ٹرانسفرکی،اوربینک نے یہ پیغام…
عاریت پر لی ہوئی زمین پر مکان بنانا
میری خالہ نے میرے پلاٹ پر مجھ سے اجازت لے کر ایک کمرہ بنایا اس پر سات لاکھ خرچہ کیا اور اب…
عشر کاشتکار پر یا مالکِ زمین پر
ایک شخص نے اپنی زمین اجارہ پر دی ہے، اور سالانہ 240000 ہزار روپے کرایہ وصول کرتا ہے، اب اس کا عشر…
غیر مقلد لڑکے سے رشتہ
ہمارے خاندان میں ایک بچی کی منگنی ایسے لڑکے کے ساتھ ہو گئی ہے جو کہ غیر مقلد ہے، بچی کی عمر…