واضح رہے کہ غیر مقلد سے نکاح کرنا جائز ہے، تاہم نکاح کے مفید اور پائیدار ہونے کے لیے ضروری ہے کہ زوجین کے درمیان ذہنی ہم آہنگی اور موافقت کا لحاظ رکھا جائے۔ اور جہاں فکری یا نظریاتی اختلاف ہو وہاں باہمی موافقت کا امکان کم رہتا ہے، اس لیے رشتہ کرنے سے پہلے اس بات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ صورتِ مسئولہ میں چوں کہ مذکورہ لڑکی کی غیر مقلد لڑکے کے ساتھ منگنی ہوچکی ہے، جو کہ نکاح کا وعدہ ہے، اور بغیر کسی شرعی عذر کے وعدہ خلافی کرکے منگنی توڑنا درست نہیں ہے؛ لہٰذا اگر نکاح کے بعد زوجین میں عدمِ موافقت کاقوی اندیشہ نہ ہو تو نکاح کرسکتے ہیں۔ کفایت المفتی میں ہے: "ہاں اہلِ حدیث مسلمان ہیں اور اہلِ سنت والجماعت میں داخل ہیں ۔ ان سے شادی بیاہ کا معاملہ کرنا درست ہے محض ترکِ تقلید سے اسلام میں فرق نہیں پڑتا اور نہ اہلِ سنت والجماعت سے تارکِ تقلید باہر ہوتا ہے۔" (کتاب العقائد، جلد: 1 ، صفحہ : 333 ، طبع: دار الاشاعت) فقط واللہ اعلم
غیر مقلد لڑکے سے رشتہ
سوال
ہمارے خاندان میں ایک بچی کی منگنی ایسے لڑکے کے ساتھ ہو گئی ہے جو کہ غیر مقلد ہے، بچی کی عمر 17 سال ہے، حنفی ہے اور حافظہ بھی ہے، میں نے خاندان کے بڑے ہونے کی حیثیت سے بچی کے والدین کو سمجھایا ہے کہ غیر مقلدین میں رشتہ نہ کریں، کیا یہ رشتہ کرنا درست ہے؟
جواب
Related Fatwas
واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی کی اقتداکرنا
اگرامام صاحب باجماعت نماز میں غلطی کرےکہ ان سے کوئی واجب چھوٹ جائےتو جب وہ جماعت کے ساتھ اس نماز کو لوٹا…
سیرت النبی ﷺمقابلےمیں شرکت کرکے انعام لینا
ایک مال دار شخص نے ایک پرائیویٹ اسکول کے نگران سے کہا کہ آپ ٹیلنٹ ٹیسٹ کے تحت سیرت النبی ﷺمقابلے کا…
نقد کی نسبت زیادہ قیمت پر سونا ادھار بیچنا
زید نقد سونا خرید کربکر پرایک ہفتے کے ادھارپر فروخت کردیتا ہے، فریقین میں طے پاتا ہے کہ زید نے جس ریٹ…
مطلقہ بیوی اور اولاد کے نان ونفقہ کا حکم
میرے اور میرے شوہر کے درمیان ،اور سسرا ل والوں کے درمیان مسئلے مسائل ہوئے تھے اس لیے میں اپنی امی کے…
رہائش کے لیے خریدے گئے گھر کی مالیت میں قربانی
ایک شخص ایک گھر میں رہتا ہے اور اس نے دوسرا گھر اپنے اور اپنے بچوں کی رہائش اور استعمال کے لیے…
الکحل (Alcohal)ملے اسپرے کا استعمال
اگر کسی پرفیوم یا اسپرے میں الکحل استعمال کی گئی ہو، تو کیا اس کا استعمال شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ براہِ…