واضح رہے کہ اگر فرض نماز کسی فرض کے چھوٹ جانے کی وجہ سے دوبارہ ادا کی جارہی ہو تو اس میں نئے آنے والے نمازیوں کی شرکت جائز ہوتی ہے ، البتہ اگر پہلی نماز ترکِ واجب کی وجہ سے دوہرائی جارہی ہو تو اس صورت میں چونکہ فرض نقصان کے ساتھ ادا ہوچکا ہوتا ہے، اور اس نقصان کے ازالہ کے لیے نماز دہرائی جا رہی ہوتی ہے ؛ اس لیے اس نماز میں نئے آنے والے نمازی کی شرکت درست نہیں ہوتی۔ لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر امام واجب چھوٹ جانے کی وجہ سے نماز کو دوہرا رہا ہو اور نئے مقتدی اس کے ساتھ اس نماز میں شامل ہوجائیں تو ان کی اقتداء درست نہ ہوگی۔ وكذا كل صلاة أديت مع كراهة التحريم تجب إعادتها والمختار أنه جابر للأول لأن الفرض لايتكرر. قوله: (و المختار أنه) أي الفعل الثاني جابر للأول بمنزلة الجبر بسجود السهو وبالأول يخرج عن العهدة وإن كان على وجه الكراهة على الأصح كذا في شرح الأكمل على أصول البزدوي ومقابله ما نقلوه عن أبي اليسر من أن الفرض هو الثاني واختار ابن الهمام الأول قال لأن الفرض لا يتكرر وجعله الثاني يقتضي عدم سقوطه بالأول إذ هو لازم ترك الركن لا الواجب إلا أن يقال المراد أن ذلك امتنان من الله تعالى إذ يحتسب الكامل وإن تأخر عن الفرض لما علم سبحانه أنه سيوقعه ا هـ يعني أن القول بكون الفرض هو الثاني يلزم عليه تكرار الفرض لأن كون الفرض هو الثاني دون الأول يلزم منه عدم سقوطه بالأول وليس كذلك لأن عدم سقوطه بالأول إنما يكون بترك فرض لا بترك واجب وحيث استكمل الأول فرائضه لا شك في كونه مجزئا في الحكم وسقوط الفرض به وإن كان ناقصا بترك الواجب فإذا كان الثاني فرضا يلزم منه تكرار الفرض إلا أن يقال الخ فافهم." ( رد المحتار على الدرالمختار، كتاب الصلاة، واجبات الصلاة، ج:1، ص: 457 ) والمختار أن المعادة لترك واجب نفل جابر والفرض سقط بالأولى لأن الفرض لا يتكرر. (حاشیة الطحطاوي على مراقى الفلاح، فصل فى بيان واجب الصلاة، ج:1، ص:248 ) فتویٰ نمبر : 10871/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-01-09 کتاب الصلوۃ امامت اورجماعت کے مسائل
واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی کی اقتداکرنا
Question
اگرامام صاحب باجماعت نماز میں غلطی کرےکہ ان سے کوئی واجب چھوٹ جائےتو جب وہ جماعت کے ساتھ اس نماز کو لوٹا رہے ہو اور اس کے ساتھ نئے مقتدی شامل ہوجائیں جو کہ پہلی جماعت میں شریک نہیں تھا تو اس کی اقتداء کا کیا حکم ہوگا؟ آیا اس کی نماز درست ہوگی یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
حرام مال میں زکوۃ کا وجوب
اگر کسی شخص کے ساتھ حرام مال ہو اور اس کی وجہ سے وہ صاحب نصاب بن جائے، تو کیا اس پر…
عورت کی اجازت کے بغیراس کا نکاح اور بعد میں اس کی رضامندی
ایک نکاح میں لڑکی کی طرف سے ایجاب وقبول کے لیے اس کا بھائی حاضر ہوا اور ایجاب و قبول کیا لیکن…
زانی اورمزنیہ کی اولاد کا آپس میں نکاح کرنا
ہندہ اور زید نے اپنے بچے اور بچی کا آپس میں رشتہ طے کیا ہے جبکہ رشتہ طے کرنے کے بعد پتہ…
زیر تربیت بھائی کو زکوۃ دینا
میں اپنے زیر تربیت چھوٹے بھائی کو زکوۃ کا مال دے سکتا ہوں یا نہیں ؟
امانت سے فائدہ اٹھانا
اگر کسی کے پاس کوئی چیز یا نقد رقم امانت پڑی ہو تو وہ اس سے بوقت ضرورت فائدہ حاصل کرسکتا ہے…
مناسخہ کی ایک صورت
محمد علی کا انتقال ہوا، اس کے ورثا میں ایک بیوہ (تاج بی بی )، تین بیٹے(محمد اسحاق، میراسلم اوراسماعیل )، اور…