واضح رہے کہ زکوۃ بندہ اپنے اصول (یعنی ماں باپ،دادا دادی وغیرہ) اور فروع(اولاد اور ان کی اولاد وغیرہ) کے علاوہ ہر کسی فقیر و مسکین کو دے سکتا ہے، نیز اجنبی مستحقین کی بجائے رشتہ دار کو زکوۃ و صدقات دینا زیادہ بہتر ہے، کیونکہ اس سے صلہ رحمی کو تقویت ملتی ہے۔ صورت مسئولہ کے مطابق بھائی کو زکوۃ دینا جائز ہے،البتہ اگر اس بھائی کا نفقہ سائل پرلازم ہو، تو پھر زکوۃ کے مال کو نفقہ میں حساب کرنا جائز نہیں، اور اگر نفقہ کے علاوہ دیا جائے تو جائز ہے۔ وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى؛ لأنه صلة وصدقة. (رد المحتار على الدر المختار، کتاب الزکاۃ، باب مصرف الزکاۃ والعشر، ج:2، ص:346) والأفضل إخوته وأخواته ثم أولادهم ثم أعمامه وعماته ثم أخواله وخالاته ثم ذوو أرحامه ثم جيرانه ثم أهل سكته ثم أهل بلده كما في النظم. (رد المحتار على الدر المختار، کتاب الزکاۃ، باب مصرف الزکاۃ والعشر، ج:2، ص:354) وروى هشام عن محمد في رجل يعول أخاه أو أخته أو عمه فلا بأس بأن يعطيهم من زكاة إلا أن يكون القاضي فرض عليه نفقة أحد منهم لزمانته فلا يجوز أن يعطيهم ويحسب من نفقتهم، وإن لم يحسب من النفقة عليهم جاز.(عيون المسائل للسمرقندي،باب الزكوة،إعطاء الزكوة للأقارب،ص:39) فتویٰ نمبر : 10808/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-07 کتاب الزکوٰۃ مصارفِ زکوٰۃ
زیر تربیت بھائی کو زکوۃ دینا
Reviewed
Updated December 7, 2025
78
سوال
میں اپنے زیر تربیت چھوٹے بھائی کو زکوۃ کا مال دے سکتا ہوں یا نہیں ؟
جواب
Related Fatwas
فیصلے سے انکار کی صورت میں ثالثین فریقین سے جمع شدہ پیسے لینا
بعض علاقوں میں رائج ثالثانِ جرگہ کے طریقۂ کار کے مطابق فریقین ثالثوں کے پاس ایک متعین رقم (مثلاً دو لاکھ یا…
January 22, 2026
3 min
60
نفاس کا خون چالیس دن کے بعد بھی آنا
اگر کسی خاتون کا بچہ پیدا ہوجائے اور چالیس دن گزر جائیں اور عورت کا خون اب بھی جاری ہو، تو کیا…
September 27, 2025
3 min
77
کرنسی نوٹ کو نجاست سے پاک کرنے کا طریقہ
اگر کسی سے کرنسی نوٹ پر منی کے قطرے لگ کر ناپاک ہوجائے اور نوٹ پرانے ہوں ،تو اس کی پاکی کی…
October 11, 2025
2 min
66
جمعہ کی فضیلت کے بارے میں ایک حدیث کی تحقیق
ایک روایت جس میں یہ ذکر ہے کہ جب آدمی جمعہ کے دن مسجد میں آتا ہے توامام کے خطبہ دینے سے…
December 31, 2025
2 min
67
لے پالک لڑکی کی نسبت اپنی طرف کرنا
میں نے ایک بچی کو گود لیا تھااور تمام سرکاری کاغذات کے اندراس کواپنی طرف منسوب کیا ہوا ہے، اب مسئلہ معلوم…
September 29, 2025
4 min
69
مدرسے کے اساتذہ کو قربانی کا گوشت کھلانا
اگر کسی مدرسے کے اساتذہ کا کھانا اُن کی تنخواہ سے ہو، تو اُن کو مدرسے میں موجود قربانی کے گوشت میں…
May 24, 2026
2 min
85