کرنسی نوٹ کو نجاست سے پاک کرنے کا طریقہ

Reviewed Updated October 11, 2025 23

Question

اگر کسی سے کرنسی نوٹ پر منی کے قطرے لگ کر ناپاک ہوجائے اور نوٹ پرانے ہوں ،تو اس کی پاکی کی کیا صورت ہوگی؟

Answer

واضح رہے کہ نجاست حقیقیہ جب  کسی چیز پر لگ جائے تو پہلے اس نجاست کو زائل کرنا ضروری ہے اور پھر اس کو کسی پاک مائع چیز  سے  دھو کر صاف کیاجائے گا ، اگر نجاست کسی  محل میں جذب ہوچکی ہو تو اس کا دھونا ضروری ہے ۔ صورت مسئولہ کے مطابق اگر کرنسی نوٹوں پر نجاست لگ جائے ،تو اس کا دھونا ضروری ہے ،اگر پانی کے ساتھ دھونے سے نوٹ خراب ہونے کا اندیشہ ہو تو  کسی اور مائع چیز(پٹرول وغیرہ ) کے ذریعے پاک کیا جائے ،تین  مرتبہ  پانی یاکوئی  دوسری مائع چیز بہائی  جائے  جب قطرے ٹپک جائیں تواس سے  نوٹ پاک ہوجائے گا،اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو  ان نوٹوں کے  بدلے سٹیٹ بینک سے دوسرے نوٹ حاصل کیےجائیں ۔   ما يطهر به النجس عشرة: (منها) الغسل يجوز تطهير النجاسة بالماء وبكل مائع طاهر يمكن إزالتها به كالخل وماء الورد ونحوه مما إذا عصر انعصر. كذا في الهداية.(الفتاوى الهندية،كتاب الطهارة،الباب السابع في النجاسة،ج:1،ص:41) وما لا ينعصر يطهر بالغسل ثلاث مرات والتجفيف في كل مرة؛ لأن للتجفيف أثرا في استخراج النجاسة وحد التجفيف أن يخليه حتى ينقطع التقاطر ولا يشترط فيه اليبس. هكذا في التبيين هذا إذا تشربت النجاسة كثيرا وإن لم تتشرب فيه أو تشربت قليلا يطهر بالغسل ثلاثا. هكذا في محيط السرخسي. (الفتاوى الهندية،كتاب الطهارة،الباب السابع في النجاسة،ج:1،ص:42) فتویٰ نمبر : 10758/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-10-07 کتاب الطّہارۃ نجاسات اوران سے پاکی

Share: WhatsApp Facebook Telegram X Copy