واضح رہے کہ نفاس کی زیادہ سے زیادہ مدت چالیس دن ہے اور کم سے کم مدت کی کوئی حد مقرر نہیں۔ اگر خون چالیس دن کے بعد بھی جاری رہے تو یہ استحاضہ کا خون شمار ہوگا اس صورت میں عورت پر نماز پڑھنا لازم ہوگا۔ لہٰذا صورت مسؤلہ میں اگر مذکورہ عورت کا خون چالیس دن کے بعد بھی جاری رہے تو اس صورت میں یہ خون استحاضہ کا شمار ہوگا چنانچہ اس عورت پر لازم ہوگا وہ غسل کرکے ان دنوں کی نماز پڑھے اور ہر نماز کے لیے وضو کرتی رہے اگر کسی عذر کی بنا پر نہ پڑھ سکے تو بعد میں ان دنوں کی نمازوں کی قضا اس کے ذمہ لازم ہوگی۔ أقل النفاس ما يوجد ولو ساعةً، وعليه الفتوى، وأكثره أربعون، كذا في السراجية. وإن زاد الدم على الأربعين فالأربعون في المبتدأة والمعروفة في المعتادة نفاس، هكذا في المحيط۔ (الفتاوی الھندیة كتاب الطهارة، الباب السادس في الدماء المختصة بالنساء، الفصل الثاني في النفاس، ج: 1، ص: 37) (ودم استحاضة) حكمه (كرعاف دائم) وقتًا كاملًا (لا يمنع صومًا وصلاةً) ولو نفلًا (وجماعًا) لحديث؛ توضئي وصلي وإن قطر الدم على الحصير. (قوله: لايمنع صومًا إلخ) أي ولا قراءة ومس مصحف ودخول مسجد وكذا لا تمنع عن الطواف إذا أمنت من اللوث قهستاني عن الخزانة ...(قوله: لحديث توضئي) فإنه ثبت به حكم الصلاة عبارة، وحكم الصوم والجماع دلالة اهـ منح ودرر وإبدال الدلالة بالإشارة لا يخفى ما فيه على من له معرفة بالأصول فافهم۔ (رد المحتار علی الدر المختار، كتاب الطهارة، باب الحيض، ج: 1، ص: 298)
نفاس کا خون چالیس دن کے بعد بھی آنا
Reviewed
Updated September 27, 2025
26
Question
اگر کسی خاتون کا بچہ پیدا ہوجائے اور چالیس دن گزر جائیں اور عورت کا خون اب بھی جاری ہو، تو کیا ایسی صورت میں وہ نماز پڑھ سکتی ہے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
سجدہ تلاوت کی تعداد کا یاد نہ ہونا
سجدہ تلاوت کی تعداد معلوم نہ ہو توکیا کریں؟
December 7, 2025
2 min
20
ایسی کمپنی کے شیئرز خریدنا جس کا ایک حصہ آمدنی سود کا ہو
ایک شخص نے ایسی کمپنی کے شیئرز خریدے جو حلال چیزیں ( ادویات) بناتی ہے، مگر اس کی آمدنی کا ایک حصہ…
September 27, 2025
3 min
14
BRکی شرعی حیثیت
ماركیٹنگ کی غرض سے ایک کمپنی کی طرف سے BRکیا جاتا ہے BR کا مطلب یہ ہے کہ کسی معروف شخصیت کو اپنے سٹور پر…
November 26, 2025
3 min
21
میت کمیٹی اور عید کے موقع پر تعزیت کا حکم
1. فوتگی کے بعد عید الاضحی اور عید الفطر کے موقع پر دوبارہ سے دعا اور تعزیت کا اہتمام کرنا شرعاً کیسا…
September 27, 2025
4 min
22
ادهارپر خریدے ہوئے مال تجارت میں زکوۃ
ایک شخص پینٹ(رنگ) کا کاروبار کرتا ہے اور کمپنی سے مال تجارت یعنی پینٹ خریدتا ہے جس کے پیسے کچھ نقد دیتا…
December 30, 2025
3 min
43
نماز یا وظائف کے بعد سجدہ شکر ادا کرنا
اگر کوئی آدمی نماز یا وظائف کرنے کے بعد سجدہ شکر کرے تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟
December 7, 2025
3 min
20