سوال میں مذکور حدیث کو امام بخاریؒ،امام مسلمؒ، امام احمد بن حنبل ؒ ،امام بیہقی،امام نسائی،ابن ماجہ ،طبرانیؒ اور امام بغویؒ وغیرہ نے اپنی اپنی سند کے ساتھ نقل کیا ہے۔صحیح بخاری کے الفاظ یہ ہیں: عن أبي هريرة قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم:إذا كان يوم الجمعة، وقفت الملائكة على باب المسجد، يكتبون الأول فالأول، ومثل المهجر كمثل الذي يهدي بدنة، ثم كالذي يهدي بقرة، ثم كبشا، ثم دجاجة، ثم بيضة، فإذا خرج الإمام طووا صحفهم، ويستمعون الذكر. (صحيح البخاري، كتاب الجمعة، باب: الاستماع إلى الخطبة، ج:1،ص:314، رقم الحديث:887) ترجمہ:حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےروايت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشادفرمایا:"جب جمعہ کا دن آتا ہے توفرشتے مسجد کے دروازے پرکھڑے ہوجاتے ہیں،وہ یہ لکھتے ہیں کہ سب سے پہلے فلاں شخص آیا،پھر فلاں آیا اور سب سے پہلے آنے والے کی مثال،اس شخص کی طرح ہے جس نے اونٹ کی نذر پیش کی،پھر اس شخص کی طرح جس نے گائے کی نذر پیش کی،پھر مینڈھے کی،پھر مرغی کی،پھر انڈے کی،پھر جب امام خطبہ کے لیے نکلتا ہے تو وہ اپنے صحیفے بند کردیتےہیں اور خطبہ کو غور سے سنتے ہیں۔ یہ حدیث صحیح ہے ۔ فتویٰ نمبر : 6600/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-31 کتاب العقائد قرآن اورحدیث سے متعلقہ مباحث کابیان
جمعہ کی فضیلت کے بارے میں ایک حدیث کی تحقیق
سوال
ایک روایت جس میں یہ ذکر ہے کہ جب آدمی جمعہ کے دن مسجد میں آتا ہے توامام کے خطبہ دینے سے پہلے اگر آگیا تو اس کو اونٹ کا ثواب ہے پھرجو دوسرے نمبر پر آتا ہے تو اس کو بکری کا ثواب ہے آخر میں انڈے کا ذکر ہے کیا یہ روایت صحیح ہے یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
عشاء کی سنت یا وتر میں مغرب کی قضا نماز کا یادآنا
عشاء کی سنت سے پہلے یا دوران سنت یا وتر سے پہلے یا وتر پڑھنے کے دوران صاحب ترتیب شخص کو مغرب…
دو بستیوں کو ایک شمار کر کے جمعہ ادا کرنے کا حکم
(1) نماز جمعہ کی شرائط موجودہ دور کے اندر کیا ہیں۔ (2) دو بستیوں کو ایک شمار کیا جائے اس کی کیا…
مجبوری کی صورت میں مناسکِ حج میں ترتیب کی رعایت
اس سال سعودی حکومت نے یہ پالیسی بنائی ہے ، کہ حجاج کے لیے قربانی صرف اور صرف سرکاری ادارہ ہی کرے…
صریح الفاظ میں ایک طلاق دینے کا حکم
میں نے اپنی بیوی کو فون پر غصہ کی حالت میں ایک بار ان الفاظ کے ساتھ طلاق دی ”میں نے آپ…
کنڈوم کے استعمال اور اس کی خرید و فروخت کا شرعی حکم
ہمبستری کے دوران حفاظتی آلہ (کنڈوم) استعمال کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟ اور اس کی خرید و فروخت کا شرعی حکم…
اپنی اولاد کو عاق کرنے کا حکم
اپنی اولاد کو عاق کرنے کا شرعی حکم کیا ہے ؟ نیز عاق کردہ اولاد کو میراث میں حصہ نہ دینا کیسا…