واضح رہے کہ فقہِ حنفی کے مطابق قضا شدہ نماز اور وقت کی موجودہ فرض نماز کے درمیان ترتیب واجب ہے، بشرطیکہ آدمی صاحبِ ترتیب ہو۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں اگر صاحبِ ترتیب عشاء کی سنتیں ادا کر رہا ہو، یا دورانِ سنت، یا وتر پڑھتے ہوئے اسے مغرب کی قضا نماز یاد آ جائے تو اس پر لازم ہے کہ وہ دو رکعت مکمل کر کے سلام پھیرے اور پہلے مغرب کی قضا نماز ادا کرے،پھر عشاء کے فرض دوبارہ پڑھ لے اور عشاء کی سنتیں بھی دوبارہ پڑھ لے۔ ومن تذكر صلوات عليه وهو في الصلاة فقد حكي عن الفقيه أبي جعفر - رحمه الله تعالى - أن مذهب علمائنا - رحمهم الله تعالى - أن تفسد صلاته قال: ولكن لا تفسد حين ذكرها بل يتمها ركعتين ويعدهما تطوعا سواء كان قديما أو حديثا، كذا في المحيط. (الفتاوى الهندية، کتاب الصلاۃ، الباب الحادي عشر في قضاء الفوائت، ج:1، ص:122) لأن الترتيب بين الفائتة وفرض الوقت مستحق عندنا. (المبسوط للسرخسي، کتاب الصلاة، باب مواقيت الصلاة، ج:1، ص:153) لأن ما لزمه قضاؤها أكثر من ست صلوات فيسقط مراعاة الترتيب للكثرة. (المبسوط للسرخسي، کتاب الصلاة، باب نوادر الصلاۃ، ج:2، ص 102) الترتيب بين الفائتة والوقتية وبين الفوائت مستحق"[قال تحته:]والترتيب بين الفائت القليلة وهي ما دون ست صلوات "و" بين "الوقتية" المتسع وقتها مع تذكر الفائتة لازم. (مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح، كتاب الصلاة، باب قضاء الفوائت، ص: 171) فتویٰ نمبر : 10864/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-30 کتاب الصلوۃ فوت شدہ نمازوں کی قضا
عشاء کی سنت یا وتر میں مغرب کی قضا نماز کا یادآنا
Question
عشاء کی سنت سے پہلے یا دوران سنت یا وتر سے پہلے یا وتر پڑھنے کے دوران صاحب ترتیب شخص کو مغرب کی نماز یاد آجائے تو کیا حکم ہے ؟
Answer
Related Fatwas
زکات کی رقم سے کتابیں لے کر طلبہ میں تقسیم کرنا
1-ایک شخص اپنی شائع کردہ کتابیں مستحق طلبہ میں تقسیم کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے لوگوں کو ترغیب دے…
نکاح کے کاغذات میں نکاح کی تاریخ غلط اندراج کروانے کا حکم
میرے ایک رشتہ دار کا 2023 میں ایک مطلقہ لڑکی سےمیرے سامنے دوگواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کے ساتھ مہر…
قرآنی آیات والی انگوٹھی پہن کر بیت الخلا جانا
منقش انگوٹھی جس پر حروفِ مقطعات یا آیاتِ قرآنیہ مکتوب ہوں اوراس پرشیشہ چڑھاہواہو تو کیا اس کو پہن کر بیت الخلا…
اجنبیہ عورت کوماں مان لینا
اگرکوئی شخص کسی اجنبیہ عورت کو ماں مان لے توبلوغت کو پہنچ جانے کے بعداس عورت سے پردے کا کیا حکم ہے؟
منذور چیز کی جگہ اس کی قیمت دینا
ایک آدمی نے نذر مانی کہ اگر میرا بیٹا پیدا ہوا تو میں فلاں موٹر سائیکل صدقہ کردوں گا، لیکن جب بیٹا…
شوہر کا خلع کے مطالبے کو حقوق واجبہ کی ادائیگی کے بعدقبول کرنے کا وعدہ کرنا
خلع نامہ میں عورت نے لکھا کہ:’’میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر یہ عرض کرتی ہوں کہ میں آپ…