واضح رہے کہ 10ذی الحجہ کے مناسک حج میں سے ذبح،رمی جمرہ عقبہ اور حلق میں ترتیب کی رعایت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے ہاں واجب ہے ،اس کے ترک کرنے پر دم واجب ہوتا ہے ، جب کہ حضراتِ صاحبین اور جمہور ائمہ کرام رحمہم اللہ کے نزدیک یہ ترتیب سنت ہے اس لیے اس کے ترک کرنے سے دم واجب نہیں ہوتا ۔ صورتِ مسئولہ کے مطابق جب حجاج حکومت کی طرف سے کسی سرکاری ادارے کے ذریعے قربانی کروانے پر مجبورہوں، جس کی وجہ سے رمی جمرہ عقبہ، ذبح اور حلق میں ترتیب کی رعایت نہ رکھ سکیں، تو مجبوراً ترتیب کی رعایت نہ رکھنے کی صورت میں صاحبین کے مذہب کے مطابق دم لازم نہ ہوگا۔ فإن حلق قبل الذبح من غير إحصار فعليه لحلقه قبل الذبح دم في قول أبي حنيفة، وقال أبو يوسف، ومحمد، وجماعة من أهل العلم: أنه لا شيء عليه. (بدائع الصنائع، كتاب الحج، ج:3، ص:148) (وواجبه)...( والترتيب الآتي) بيانه: (بين الرمي والحلق والذبح يوم النحر) وإنما يجب ترتيب الثلاثة الرمي ثم الذبح ثم الحلق لكن المفرد لا ذبح عليه فبقي عليه الترتيب بين الرمي والحلق. (رد المحتار علی الدرالمختار، کتاب الحج، ج:3، ص:472) الأمر إذا ضاق اتسع. والمفهوم من هذه القاعدة، أنه إذا شوهد ضيق و مشقة في فعل أو أمر يجب إيجاد رخصة و توسعة لذلك الضيق.(دررالحكام شرح مجلة الاحكام، المادة:18، ج:1، ص:36) فتویٰ نمبر : 10904/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-10 کتاب الحج واجباتِ حج
مجبوری کی صورت میں مناسکِ حج میں ترتیب کی رعایت
Question
اس سال سعودی حکومت نے یہ پالیسی بنائی ہے ، کہ حجاج کے لیے قربانی صرف اور صرف سرکاری ادارہ ہی کرے گی ، دیگر لوگوں کو حجاج کے لیے قربانی کرنے کی اجازت نہیں، اور ہمارے نزدیک حج کے اندر رمی،ذبح اور حلق کے درمیان ترتیب واجب ہے ، جبکہ ان کے نزدیک یہ ترتیب واجب نہیں،اب سوال یہ ہے کہ ایسی صورت میں حنفی حاجی کیا کرے ، کیونکہ نہ تو وہ پرائیوٹ قربانی کی بندوبست کرسکتا ہے اور نہ یہ بات یقینی طور پر معلوم ہے کہ بتائے ہوئے خاص وقت پر حکومت قربانی کرے گی،اب ایسی حالت میں كيا حلق کرکے احرام سے باہر نکلنا جائز ہے،یا تین دن تک آدمی احرام کی حالت میں رہے گا؟
Answer
Related Fatwas
سونا بطور قرض دیا ہوتو سونا لینا سونے کے بدلے جائز ہے
میرا بھائی گھر خرید رہا تھا، اس نے میری بیوی سے قرض مانگا، میری بیوی نے کہا کہ میرے پاس نقد پیسے…
کسی کا مال اپنے پاس بطورِ کرایہ رکھنے کے بعد اگر ہلاک ہوجاۓ تو کیا ضمان آۓ گا
ایک شخص کا ذاتی گودام ہے،اس نے کچھ مال فروخت کر دیا اور مال کو تول کر، تھپی لگا کر الگ کر…
امام سے پہلے سلام پھیرنا
اگر کوئی شخص امام سے پہلے بھول کرسلام پھیرے تو کیا نماز درست ہوگی یا دوبارہ اعادہ کرنا ہوگا؟
سونےكوخريدكربینک کےذریعے بھیجی گئ رقم مؤخرہوجانا
اگرزید،عمروسےدس لاكھ روپےكاسوناخريدلے،اورزیدکی طرف سےقیمت بینک کےذریعےٹرانسفرکرناطےہوجائے۔ اورزیداپنے بینک سےعمروکے بینک اکاؤنٹ میں رقم آن لائن ٹرانسفرکردے،اوربینک یہ پیغام دے کہ "رقم…
گانے کے طرز پر حمد و نعت پڑھنے اور اس کے سننے کا حکم
گانے کے طرز پر اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا پڑھنا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نعتیں پڑھنا،…
واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی کی اقتداکرنا
اگرامام صاحب باجماعت نماز میں غلطی کرےکہ ان سے کوئی واجب چھوٹ جائےتو جب وہ جماعت کے ساتھ اس نماز کو لوٹا…