واضح رہے کہ جو پراپرٹی اس طرح تجارت کی نیت سے خریدی جائے کہ اس کو فروخت کرکے نفع کمایا جائے گا اوراس کی مالیت نصاب تک پہنچتی ہو تو سال گزرنے کے بعد اس پراپرٹی کی کل قیمت پرزکوۃ واجب ہوگی لیکن اگر کوئی پلاٹ یازمین تجارت کی نیت سے خریدی گئی نہ ہو تواس میں زکوۃ واجب نہیں ۔ صورت مسئولہ میں تجارت کی نیت سے خریدے گئے پلاٹ کی کل مالیت پر زکوۃ واجب ہوگی صرف اس کے منافع پر نہیں اور جو پلاٹ ذاتی رہائش کی غرض سے خریدا ہو اس پر زکوۃ واجب نہیں ۔ الزكاة واجبة في عروض التجارة كائنة ما كانت إذا بلغت قيمتها نصابا من الورق والذهب ۔۔۔وتشترط نية التجارة لأنه لما لم تكن للتجارة خلقة فلا يصير لها إلا بقصدها فيه. (فتح القدير ،كتاب الزكوة ،باب زكوة المال، ج: 2،ص:166) وليس في دور السكنى وثياب البدن وأثاث المنازل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الاستعمال زكاة؛ لأنها مشغولة بحاجته الأصلية وليست بنامية. (رد المحتار على الدر المختار،كتاب الزكاة، ج:2، ص:262) فتویٰ نمبر : 10903/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-10 کتاب الزکوٰۃ شرائطِ زکوٰۃ
تجارت کی نیت سےخریدے گئے پلاٹ میں زکوٰۃ کا حکم
سوال
اگر کوئی شخص تجارت کی نیت سے پلاٹ خریدتا اور کچھ عرصے بعد فروخت کرتا ہو، تو کیا اس پر زکوٰۃ پورے سرمایہ (اصل رقم) پر واجب ہوگی یا صرف منافع پر؟ نیز اگر اس کے پاس ایک پلاٹ ذاتی رہائش کے لیے خریدا گیا ہو، تو کیا اس پر بھی زکوٰۃ لازم ہوگی یا نہیں؟
جواب
Related Fatwas
کسی عورت کا اپنی موروثی زمین بھائی کو دینا
کیا کوئی عورت اپنے شوہر کی مرضی کے بغیر اپنے مرحوم والد سے ملنے والی جائیداد اپنے بھائی کو دے سکتی ہے؟
گاؤں شاہ گئی میں نماز جمعہ کا قیام
ہمارے گاؤں شاہ گئی جوبرلب تجوڑی روڈ کے جنوب میں واقع ہےجس کی آبادی 2860 تک پہنچی ہے اور مندرجہ ذیل سہولیات…
قرض کے بدلے اضافی رقم کا مطالبہ
ایک شخص ACخریدرہا تھا، جس کی قیمت نقد ایک لاکھ روپےتھی، جبکہ قسطوں کی صورت میں قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپےتھی(یعنی قسطوں…
مطلق عقد مضاربت میں مضارب کا کسی کو وکیل بنانا
ایک شخص نے دوسرے شخص کو بطورِ مضاربت مال دیا، مگر عقد کے وقت کسی مخصوص کام کی صراحت نہ کی، تو…
عمرہ کے افعال سے فارغ ہونے کے بعد ایک دوسرے کا حلق کرنا
عمره كے افعال پورا كرنے كے بعد احرام سے حلال ہونے کے لیے حالتِ احرام میں ایک دوسرےکا حلق کرنا جائز ہے…
گاؤں شمشی خیل میں نماز جمعہ کی ادائیگی
گاؤں شمشی خیل کی آبادی تقریبا تین ہزار ہے،اس گاؤں میں ایک میڈیکل سٹور ،پانچ عام دکانیں ،ایک چکی اور ڈیڑھ کلو…