واضح رہے کہ جائیداد کسی مرد یا عورت کو اپنے والد سے بطور میراث مل جائے، تو وہ اس کی حق ملکیت بن جاتی ہے، چنانچہ وہ اس میں ہر قسم کا جائز تصرف کرنے کا حق رکھتی ہے چنانچہ اس کی مرضی ہے کہ وہ اس جائیداد کو اپنےذاتی استعمال میں لائے، فروخت کرے، یا اپنے بھائیوں ،اولاد، یا کسی اور کو ہبہ کر دے، نیزعورت کو اپنی ذاتی ملکیت میں تصرف کرنے کے لیے شرعا وقانونا اپنے شوہر سے اجازت لینا ضروری نہیں اس لیے وہ اپنی موروثی زمین شوہر کی اجازت کے بغیر بھی اپنے بھائی کو دے سکتی ہے، تاہم میاں بیوی کا باہم سمجھوتہ سے کوئی کام سر انجام دینا حسن معاشرت کا تقاضہ ہے۔ ليس لأحد أن يأخذ مال غيره بلا سبب شرعي۔ (شرح المجله لسليم رستم باز،الماده:97، ج:1ص:62) کل یتصرف فی ملكه کیف شاء ۔۔۔ لا یمنع أحد من التصرف فى ملكه أبد إلا إذا أضر به ضررا فاحشا۔ (شرح المجلة لسليم رستم باز، الماده:1197،1192،ج:2،ص:654) كل يتصرف في ملكه كيفما شاء. لكن إذا تعلق حق الغير به فيمنع المالك من تصرفه على وجه الاستقلال. (دررالحكام شرح مجلة الأحكام،المادة :1192،ج:3 ،ص:201) فتویٰ نمبر : 6624/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-03 کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) متفرقات
کسی عورت کا اپنی موروثی زمین بھائی کو دینا
Question
کیا کوئی عورت اپنے شوہر کی مرضی کے بغیر اپنے مرحوم والد سے ملنے والی جائیداد اپنے بھائی کو دے سکتی ہے؟
Answer
Related Fatwas
غیر مقلد لڑکے سے رشتہ
ہمارے خاندان میں ایک بچی کی منگنی ایسے لڑکے کے ساتھ ہو گئی ہے جو کہ غیر مقلد ہے، بچی کی عمر…
بینک کےذریعے رقم ٹرانسفرکرکےدوسرے کے اکاؤنٹ میں تاخیرسے جمع ہونا
زید نےعمروسے 10 لاکھ روپےکےسامان کی خریداری کی،اورقیمت بینک کےذریعےٹرانسفرکرناطے پایا۔ زیدنےاپنےبینک سےعمروکےبینک اکاؤنٹ میں رقم آن لائن ٹرانسفرکی،اوربینک نے یہ پیغام…
جہاں اذن عام نہ ہو وہاں نمازِ جمعہ
جی حضرت! ہمارے یہاں ڈینس سٹی میں امتیاز مارٹ کے نیچے بیسمنٹ میں ایک مسجد ہے، جہاں پانچ وقت کی نماز باجماعت…
قبرستان کے درختوں کو مسجد میں لگانا
ایک وقف شدہ قبرستان ہے، جس میں خود رو درخت ہیں، کیا ان درختوں کو کاٹ کر مسجد و مدرسے میں لگا…
اگرشوہر دوطلاقوں کے بعد رجوع نہ کرے تو نکاح کا کیا حکم ہے؟
میرےشوہرنےآج سے تین سال قبل مجھےدوبارطلاق دی ،پہلی بارکےالفاظ یہ تھےکہ ”جاؤابھی میں تمہیں طلاق دیتاہوں“ ایک ماہ بعدرجوع کرلیا، اس کے…
کفارہ قتل ِ خطامیں تداخل
قتل خطا کی صورت میں متعدد افراد کے قتل کے کفارے میں تداخل ہے یا نہیں؟