صورتِ مسئولہ میں اگر قبرستان میں موجود درخت قبرستان کی ضرورت سے زائد ہیں اور قبرستان کو ان کی ضرورت نہیں ہے تو متولی کی اجازت سے قبرستان کے درختوں کو مسجد یا مدرسہ میں لگا سکتے ہیں، اگر قبرستان کا کوئی متولی نہ ہو تو علاقہ کی مجاز سرکاری انتظامیہ کی اجازت سے مسجد میں لگائے جا سکتے ہیں۔ المحیط البرہانی میں ہے: "سئل نجم الدين عن أشجار في مقبرة هل يجوز صرفها في عمارة المسجد؟ قال: نعم إن لم تكن وقفا على وجه آخر، قيل له: فإن تداعت حوائط المقبرة إلى الخراب إنصرف اليها أو إلى المسجد قال: إلى ما وقفت عليه إن عرف وإن لم يكن للمسجد متولي ولا للمقبرة فليس للعامة التصرف فيها بدون إذن القاضي." (كتاب الوقف ، الباب الثالث والعشرون، جلد : 6 ، صفحه : 223 ، طبع : دار الكتب العلمية) فقط واللہ اعلم
قبرستان کے درختوں کو مسجد میں لگانا
Question
ایک وقف شدہ قبرستان ہے، جس میں خود رو درخت ہیں، کیا ان درختوں کو کاٹ کر مسجد و مدرسے میں لگا سکتے ہیں یا نہیں؟ جب کہ قبرستان میں ان درختوں کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور یہ قبرستان دو ڈھائی سو سال پرانا ہے، ان درختوں کی نہ ابھی اور نہ بعد میں چل کر قبرستان کو کوئی ضرورت ہوگی، لیکن اتنی بات ہے کہ ان درختوں کے کاٹنے سے قبرستان کی زینت ختم ہو جاتی ہے اور ان درختوں کو کاٹ کر علاقے والے اس سے تابوت وغیرہ بھی بناتے ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی وہ درخت زائد ہیں۔
Answer
Related Fatwas
سردیوں کے موسم میں گاؤں میں آبادی کم ہونے کی وجہ سے جمعہ کی نماز
ہمارے گاؤں کی مسجد میں باقاعدگی سے نمازِ جمعہ ادا کی جا رہی ہے، مگر سردیوں کے موسم میں اس علاقے کی…
اولیا کی رضامندی کے بغیر سیدہ عورت کا غیر سید مرد سے نکاح کرنا
اولیاءکی رضامندی کے بغیرسیدہ کا کیا ہوانکاح غیر سید سے اولیاء فسخ کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ نیز سیدہ کا نکاح…
سونےكوخريدكربینک کےذریعے بھیجی گئ رقم مؤخرہوجانا
اگرزید،عمروسےدس لاكھ روپےكاسوناخريدلے،اورزیدکی طرف سےقیمت بینک کےذریعےٹرانسفرکرناطےہوجائے۔ اورزیداپنے بینک سےعمروکے بینک اکاؤنٹ میں رقم آن لائن ٹرانسفرکردے،اوربینک یہ پیغام دے کہ "رقم…
قربانی کے جانور میں عقیقہ کے لئے ایک حصہ مقرر کرنا
میرے سسرال والوں نے قربانی کا جانور خریدا اور میری بھی خواہش تھی کہ اپنی بیٹی کا عقیقہ کرو ں لیکن میرے…
جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے پردہ کا طریقہ/نقش ونگار وجاذب قسم کے بروقعوں کا حکم
پردہ کرنا اللہ تعالیٰ کا حکم ہے ، لیکن آج کل شرعی پردہ ہوتا ہے اور نہ ہی ہمارے گھر کا ماحول…
باپ کی دکان میں بیٹوں کا مل کر کام کرنا
ایک شخص کے چار بیٹے ہیں جو کہ جوائنٹ فیملی ہے، اوروالد کی اپنی ایک دکان ہے، جس میں والد سمیت سب…