صورتِ مسئولہ میں اگر سائل، پیشگی معاہدے کے بغیر، قرض کی ادائیگی کے وقت اپنی خوشی سے کچھ اضافی رقم دے دے، تو یہ شرعاً درست ہے ،بشرطیکہ وہ پیشہ یا بازار (یا مارکیٹ) جس سے سائل وابستہ ہے، وہاں عمومی طور پر قرض کی واپسی پر اضافی رقم دینا یا لینا رائج نہ ہو۔ کیونکہ اگر کسی پیشے یا بازار میں ایسا معمول عام ہو تو اس اضافی رقم کو عرفاً مشروط سمجھا جائے گا، اور ایسی صورت میں یہ اضافی رقم سود کے حکم میں داخل ہو گی۔ شرح مختصر الكرخی میں ہے: "قال: [وكل قرض جر منفعة فإنه لا يجوز؛ لما روي عنه صلى الله عليه وسلم أنه قال]: "كل قرض جر منفعة فهو ربا"، ولأن القرض تمليك الشيء بمثله، فإذا جر منفعة صار كأنه استزاد في التمليك الذي يتعلق به الربا، وذلك لا يجوز؛ ولأن المقصود منه التبرع، والمنفعة تخرجه عن موضوعه." (كتاب الصرف، باب الاستقراض وما يجوز منه وما لا يجوز، ج : 5، ص: 590، ط : دار أسفار) درر الحكام في شرح مجلۃ الاحكام میں ہے: "المعروف بين التجار كالمشروط بينهم." (المقالة الثانية في بيان القواعد الكلية الفقهية، (المادة 45) التعيين بالعرف كالتعيين بالنص، ج : 1، ص : 51، ط : دار الجيل) فقط والله أعلم
قرض کی ادائیگی پر خوشی سے دی گئی اضافی رقم کا حکم
Question
میرا پیشہ زرگر (سنار) کا ہے، تو بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے پاس سونا بکنے کے لیے آتا ہے، تو سونے کی مالیت زیادہ ہوتی ہے، جیسے پانچ لاکھ یا دس لاکھ۔ تو ہمارے پاس رقم موجود نہیں ہوتی، ہم کسی سے رقم ادھار لے کر گاہک کو مطلوبہ رقم دے دیتے ہیں، پھر ہم سونا پگھلا کر کے آگے بیچ دیتے ہیں۔ تو اس میں ہمیں نفع ہو یا نقصان ہو یا برابر قیمت نکلے، ہم نے جتنا ادھار لیا وہ اُس کو واپس کر کے اپنی طرف سے خوشی سے تین ہزار، چار ہزار یا پانچ ہزار اضافی دے دیتے ہیں۔ تو کیا ہمارا ایسا کرنا سود میں آئے گا؟ ہم نے طے نہیں کیا، اپنی خوشی سے اضافی رقم دی۔ اس کے بارے میں راہ نمائی فرما دیں!
Answer
Related Fatwas
والد کا اپنی زندگی میں اپنی جائیداد تقسیم کرنا
آپ نے فتوٰی نمبر 7281/297/324 بتاریخ 5/10/2025 مرحمت فرمایا ہے۔ جس میں والد صاحب نے اپنی زندگی میں اپنا رہائشی مکان چاروں…
سوتیلی ماں کی اس بیٹی سے نکاح کرنا جو دوسرے شوہرسےہو
زید کی ایک بیوی ہے شازیہ اور اس سے ایک بیٹی ہے گل ناز بی بی ،پھر زید نے ایک دوسری بیوہ…
شوہر کی رضامندی کے بغیر قاضی کا نکاح نامہ میں بیوی کو طلاق کا اختیار دینا
میری شادی کے وقت میں نے قاضی صاحب سے درخواست کی کہ نکاح نامے کے ۱۸ نمبر کالم میں "نہیں" درج کیا…
فقیر کو زکوۃ میں ملی ہوئی چیز کا مالدار کے لیے استعمال کا حکم
اگر کسی فقیر کوکوئی کتاب یا کوئی کھانے کی چیز یا کوئی اور چیز زکوۃ یا عشر میں ملی ہوتو مالدار کے…
اجازت ملنے کی صورت میں مملوك جنگل سے لکڑیاں لا کرآگے بیچنا
ایک گاؤں والوں کا مشترکہ جنگل تھا جس کو ایک آدمی نے خرید لیا اور گاؤں والوں کو جلانے کےلیے لکڑیاں لانے…
نفاس کا خون چالیس دن کے بعد بھی آنا
اگر کسی خاتون کا بچہ پیدا ہوجائے اور چالیس دن گزر جائیں اور عورت کا خون اب بھی جاری ہو، تو کیا…