سوتیلی ماں کی اولاد جو اس کے دوسرے شوہر سے ہو اس سے نکاح کرنا جائز ہے؛ کیوں کہ والد کی منکوحہ ہونے کی وجہ سے سوتیلی ماں خود تو حرام ہوجاتی ہے، البتہ سوتیلی ماں کی اولاد (جووالد كے علاوه دوسرے شوہر سے ہو)سے محرمیت کا کوئی رشتہ قائم نہیں ہوتا۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ کے مطابق زید کی دوسری بیوی (خان زرینہ)کا اس کےپہلے شوہر سے جو بیٹا (رحیم خان)ہے،اس کازید کی پہلی بیوی (شازیہ) کی بیٹی( گل ناز بی بی) سے نکاح کرنا جائز ہے۔ وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال.قال ابن عابدين:(قوله:وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال) وكذا بنت ابنها بحر. قال الخير الرملي: ولا تحرم بنت زوج الأم ولا أمه ولا أم زوجة الأب ولا بنتها ولا أم زوجة الابن ولا بنتها ولا زوجة الربيب ولا زوجة الراب. (رد المحتار على الدر المختار،کتاب النکاح، فصل في المحرمات،ج:3،ص:31) لا بأس بأن يتزوج الرجل امرأة ويتزوج ابنه ابنتها أو أمها،كذا في محيط السرخسي. (الفتاوى الهندية،كتاب النكاح الباب الثالث،القسم الرابع المحرمات بالجمع،ج:1،ص:277) فتویٰ نمبر : 7260/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-08-27 کتاب النکاح شرائط وارکانِ
سوتیلی ماں کی اس بیٹی سے نکاح کرنا جو دوسرے شوہرسےہو
Question
زید کی ایک بیوی ہے شازیہ اور اس سے ایک بیٹی ہے گل ناز بی بی ،پھر زید نے ایک دوسری بیوہ خاتون خان زرینہ سے شادی کی جس کے ساتھ اپنے سابقہ شوہر سے ایک بیٹارحیم خان ہے ۔اب سوال یہ ہے کہ رحیم خان ،گل ناز بی بی کے ساتھ نکاح کرسکتا ہے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
منہ ڈھانپ کر نماز پڑھنا
آج کل سردی کا موسم ہے، نماز کے دوران چادر یا مفلر اور ماسک سے منہ چھپانے سے نماز ادا کرنے کا…
سجدہ سہو واجب نہ ہونے کی صورت میں سجدہ سہوکرنا
اگر کسی شخص پرسجدہ سہو واجب نہ ہو لیکن لا علمی کی وجہ سےسجدہ سہو کرے تو نماز کا کیا حکم ہے؟نماز…
بیوی کو ،تہ مو نہ خلاصہ ای، مانہ آزادہ دہ ، کہنا
ایک آدمی نے اپنی بیوی کو یہ کہا " تہ مو نہ خلاصہ ای "( تم مجھ سے فارغ ہو ،)، مانہ…
قرض کے بدلے اضافی رقم کا مطالبہ
ایک شخص ACخریدرہا تھا، جس کی قیمت نقد ایک لاکھ روپےتھی، جبکہ قسطوں کی صورت میں قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپےتھی(یعنی قسطوں…
باپ کااپنی جگہ پربیٹےوغیرہ کوکھانےکی دعوت پربھیجنا
اگروالد صاحب کوکسی نےدعوتِ طعام پرمدعوکیا ہواوروہ کسی وجہ سے خود نہ جا سکیں،اوراپنے بیٹے سے کہیں کہ:"مجھے فلاں نے کھانے پر…
مسجد كے موقوفہ گھرکو کرایہ پر دینا
ہمارے محلے کی مسجد کے ساتھ ایک وقف شدہ گھر ہے جو امام مسجد کے واسطے تعمیر کیا گیا ہے، اس میں…