واضح رہے کہ جو عمارت مسجدکے مصالح کے لیے وقف کی جائے، تو اگر مسجد کو فی الحال استعمال کی ضرورت نہ ہو ، تو متولی مسجد وہ عمارت کسی کو کرایہ پر دے سکتا ہے،پھر کرایہ سے حاصل شدہ رقم مسجد فنڈ کا حصہ ہوگا،لیکن اگر مسجد کے مصالح میں اس کی ضرورت ہو تواس میں استعمال کیا جائے گا، نیز یہ کہ مسجد کا پیشِ امام بھی مسجد کے مصا لح میں سے ہے۔ لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق عام حالات میں تو مسجد کے موقوفہ گھر کو کرایہ پر دینا جائز ہے، لیکن جب پیشِ امام کو اس کی ضرورت ہو تو مسجد کی کمیٹی کو چاہیئے کہ کسی کو کرایہ پر دینے کی بجائے اس مسجد کے امام صاحب کو رہائش کے لیے دیں ۔ وتقطع الجهات للعمارة إن لم يخف ضرر بين. فتح. فإن خيف كإمام وخطيب وفراش قدموا... أي إن من يخاف بقطعه ضرر بين كإمام ونحوه يقدم أي على بقية المستحقين ممن ليس في قطعهم ضرر بين لا على العمارة فافهم، إلا أن يكون المراد العمارة الغير الضرورية، فإن الإمام يقدم عليها. (رد المحتارعلی الدرالمختار ، كتاب الوقف، ج:6، ص:562) وفي شرحها للشرنبلالي عند قوله:ويدخل في وقف المصالح قيم … إمام خطيب والمؤذن يعبر الشعائر التي تقدم شرط أم لم يشترط بعد العمارة هي إمام وخطيب ومدرس ووقاد وفراش ومؤذن. (رد المحتار علی الدر المختار، ج:6، ص:566) (ويؤجر) بأجر (المثل) ف (لا) يجوز (بالأقل.) (رد المحتارعلی الدرالمختار ، كتاب الوقف، ج:6، ص:607) فتویٰ نمبر : 6629/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-03 کتاب الوقف احکام مسجد
مسجد كے موقوفہ گھرکو کرایہ پر دینا
Question
ہمارے محلے کی مسجد کے ساتھ ایک وقف شدہ گھر ہے جو امام مسجد کے واسطے تعمیر کیا گیا ہے، اس میں تقریباً25 سال تک ایک امام صاحب رہائش پذیر رہا، اس کے چلے جانے کے بعد دوسرا امام صاحب اس میں 6سال تک رہا، جب وہ چلا گیا تو ابھی تیسرا امام صاحب نہیں آیا تھا کہ مسجد کمیٹی والوں نے وہ گھر کسی کو کرایہ پر دیا ، اور اس کا کرایہ مسجد میں استعمال ہوتا رہا، اب جب نیا امام صاحب مقرر ہوا تو اس کو اس گھر کی ضرورت ہے کیونکہ وہ والدین کے ساتھ مشترکہ گھر میں رہ رہا ہے اور شادی شدہ بھی ہے، اب پوچھنا یہ ہے کہ مسجد کے موقوفہ گھر کو عام حالات میں کرایہ پر دینا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر مسجد کے پیشِ امام کو گھر کی ضرورت ہو تو اس صورت میں موقوفہ گھر کرایہ پر لگانا کیسا ہے؟
Answer
Related Fatwas
بچے کے کان میں صرف اذان دینا
اگربچے کے ایک کان میں اذان کہی گئی ہو۔ دوسرے میں اقامت نہیں کہی گئی ہو۔ اس کو کئی دن ہو گئے…
پروویڈنٹ فنڈ پراضافی منافع لینا
ہماری کمپنی پروویڈنٹ فنڈ پالیسی کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں سے 10٪ کٹوتی لازمی کرتی ہے، اور کمپنی والو ں کا…
غیر مسلم ممالک میں ایک مسجد میں دو بار جمعہ کی نماز کی جماعت کرنا
ايك مسجد میں مجمع كی كثرت كی وجہ سے دو، تين بار جمعہ كی نماز كروانا كيسا ہے؟ یہ پاکستان سے باہر…
زیر تربیت بھائی کو زکوۃ دینا
میں اپنے زیر تربیت چھوٹے بھائی کو زکوۃ کا مال دے سکتا ہوں یا نہیں ؟
جس مصرف کیلئے نذر مانی ہو اس کے ختم ہونے سے نذر کا حکم
کچھ سال پہلے ہمارے گاؤں میں ایک مدرسے کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس وقت میں نے یہ منت مانی تھی کہ…
جوائنٹ فیملی میں رہتے ہوئے پردہ کا طریقہ/نقش ونگار وجاذب قسم کے بروقعوں کا حکم
پردہ کرنا اللہ تعالیٰ کا حکم ہے ، لیکن آج کل شرعی پردہ ہوتا ہے اور نہ ہی ہمارے گھر کا ماحول…