واضح رہے کہ سرکاری اور بعض نجی اداروں میں ملازمین کی تنخواہوں سے ایک خاص فیصد کی کٹوتی کی جاتی ہے جو ان کو ریٹائرمنٹ کے بعد بمع منافع یکمشت دی جاتی ہے، یہ رقم ملازمین ہی کی تنخواہوں کا حصہ ہوتا ہے، جس کے ساتھ کمپنی بھی اپنا کچھ حصہ ملا کر سرمایہ کاری کرتی ہے، پھر یہ منافع مع اصل رقم کےملازمین کو دیتی ہے ، اگر ملازمین کی تنخواہوں میں سے یہ کٹوتی جبرا کی جاتی ہو تو ملازمین کے لیے اپنی اصل رقم بمع منافع لینا جائز ہے، اوراگر کٹوتی اختیاری کی جاتی ہو، لیکن کمپنی اس فنڈ کو علما کی نگرانی میں واقعتاًکسی حلال سرمایہ کاری میں لگاتی ہو تو بھی منافع لینا جائز ہے ۔ ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل، أو بالتعجيل، أو باستيفاء المعقود عليه، فإذا وجد أحد هذه الأشياء الثلاثة فإنه يملكها، كذا في شرح الطحاوي. (الفتاوى الهندية، كتاب الإجارة، ج: (4/ 413) فتویٰ نمبر : 4049/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-10 کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام)
پروویڈنٹ فنڈ پراضافی منافع لینا
Question
ہماری کمپنی پروویڈنٹ فنڈ پالیسی کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں سے 10٪ کٹوتی لازمی کرتی ہے، اور کمپنی والو ں کا کہنا ہے کہ وہ اس فنڈ کو اسلامی سرمایہ کاری میں لگاتے ہے، تو اب سوال یہ ہے کہ کمپنی سے اپنا حصہ بمع منافع لینا جائز ہے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
ٹھیکدار کا محکمہ سے زیادہ قیمت وصول کر کےسٹاف کو کم دینا
محکمہ سوئی گیس میں بعض جو نئیر سٹاف اور لیبر کا تقرر بطور ڈیلی ویجز ہوتا ہے، جس کی تقرری کا طریقہ…
واجب الاعادہ نماز کی جماعت میں نئے مقتدی کی اقتداکرنا
اگرامام صاحب باجماعت نماز میں غلطی کرےکہ ان سے کوئی واجب چھوٹ جائےتو جب وہ جماعت کے ساتھ اس نماز کو لوٹا…
مضاربت ميں متعين نفع مقرر كرنا
ایک شخص کسی دکاندار کو(2) لاکھ روپے دینا چاہتا ہے،وہ دکاندار کپڑے کا کاروبار کرتا ہےاور دکانداراس رب المال کو ہر مہینے…
نفاس کا خون چالیس دن کے بعد بھی آنا
اگر کسی خاتون کا بچہ پیدا ہوجائے اور چالیس دن گزر جائیں اور عورت کا خون اب بھی جاری ہو، تو کیا…
پہلی صف سے کسی کو پیچھےہٹانا درست نہیں
میں پچھلے چودہ سال سے ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کررہا ہوں، پچھلے بیس پچیس دن سے مین مؤذن…
مسجد کے لیے چندہ دے کر واپس لینا
اگر کسی علاقے میں مسجد کی تعمیر جاری ہو، اور ایک شخص اس میں بطورِ چندہ پیسے دے دے، لیکن تعمیر مکمل…