واضح رہے کہ اگر نماز میں کوئی ایسی غلطی ہوجائےجس کی وجہ سے سجدہ سہو واجب نہ ہوتا ہو، لیکن لاعلمی کی وجہ سے سجدہ سہو کیا جائےتو اس سے نماز پر اثر نہیں پڑتا۔ لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر کسی نے نماز میں سجدہ سہو واجب ہوئے بغیرلا علمی کی وجہ سے سجدہ سہو کیا ہوتواس کی نماز صحیح ہے۔ إذا ظن الإمام أنه عليه سهواً فسجد للسهو وتابعه المسبوق في ذلك ثم علم أن الإمام لم يكن عليه سهو فيه روايتان ... وقال الإمام أبو حفص الكبير: لايفسد، والصدر الشهيد أخذ به في واقعاته، وإن لم يعلم الإمام أن ليس عليه سهو لم يفسد صلاة المسبوق عندهم جميعا. ( خلاصة الفتاوى، كتاب الصلوة، الفصل الخامس عشر في الإمامة والإقتداء، ج:1، ص:163 ) ولو ظن الإمام السهو فسجد له فتابعه فبان أن لا سهو فالأشبه الفساد لاقتدائه في موضع الانفراد.قال ابن عابدين: قوله (فالأشبه الفساد) وفي الفيض: وقيل لا تفسد وبه يفتي. وفي البحر عن الظهيرية قال الفقيه أبو الليث: في زماننا لا تفسد لأن الجهل في القراء غالب. ( الدرالمختارمع ردالمحتار، كتاب الصلوة، باب الإمامة، ج:2، ص:350 ) فتویٰ نمبر : 10871/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-01-09 کتاب الصلوۃ سجدہ سہوکے احکام
سجدہ سہو واجب نہ ہونے کی صورت میں سجدہ سہوکرنا
Question
اگر کسی شخص پرسجدہ سہو واجب نہ ہو لیکن لا علمی کی وجہ سےسجدہ سہو کرے تو نماز کا کیا حکم ہے؟نماز کو دوبارہ لوٹانا چاہیے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
عاریت پر لی ہوئی زمین پر مکان بنانا
میری خالہ نے میرے پلاٹ پر مجھ سے اجازت لے کر ایک کمرہ بنایا اس پر سات لاکھ خرچہ کیا اور اب…
نکاح کے کاغذات میں نکاح کی تاریخ غلط اندراج کروانے کا حکم
میرے ایک رشتہ دار کا 2023 میں ایک مطلقہ لڑکی سےمیرے سامنے دوگواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کے ساتھ مہر…
والد کی موجودگی میں اولاد کا تقسیمِ جائیداد کا مطالبہ کرنا اور جائیداد کی تقسیم کا طریقہ
میں نے دو شادیاں کی ہیں۔ پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے، اس سے میری تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے،…
گھر والواں کا رشتہ ختم کرنے سے طلاق کاحکم
ایک لڑکے او ر ایک لڑکی کے درمیان نکاح ہوا تھا، رخصتی نہیں ہوئی تھی۔ پھر کسی ناچاقی کی وجہ سے لڑکے…
شہوت کے ساتھ ہاتھ لگانے سے حرمت مصاہرت کا ثبوت
ایک آدمی کا عورت کے ساتھ ہاتھ لگ جائے یا وہ ٹکرائے یا اس کا عضو تناسل اس عورت کے جسم کے…
شوہر کے ظلم و تعنت کی بنا پر عدالتی تنسیخِ نکاح
مسماۃ رحمت بی بی نے محمد صادق کے ساتھ باقاعدہ نکاح کیا تھالیکن عورت کے بیان کے مطابق شوہر کے مسلسل ظلم…