اگر مرد وعورت کے جسم کا کوئی بھی حصہ ایک دوسرے سے لگ جائے اوراس دوران مرد کو شہوت آجائے جس کی حد یہ ہے کہ اس کا عضو تناسل متحرک ہوجائے تو دونوں کے جسم کا جو حصہ آپس میں مل جائے ، ان حصوں پر اگر بالکل کپڑا نہ ہو یا اتنا نرم وباریک ہو کہ وہ ایک دوسرے کی جسمانی حرارت کو محسوس کرتے ہوں تو حرمت مصاہرت ثابت ہوجائے گی ۔ صورتِ مسئولہ کے مطابق جب ایک شخص کا ہاتھ یا عضو تناسل کسی عورت کے جسم کے ساتھ بلا حائل یا باریک حائل کے ہوتے ہوئے لگ جائے اورعضو تناسل متحرک ہوکر اس سے مذی کے قطرے بھی نکل جائیں ، تو یہ چونکہ مرد کی شہوت پر دلالت کرتا ہے، اس لیے حرمت مصاہرت ثابت ہوجائے گی اوراس شخص کا اس عورت کی بیٹی کے ساتھ نکاح جائز نہیں ہوگا۔ ثم المسّ إنما يوجب حرمة المصاهرة إذا لم يكن بينهما ثوب، أما إذا كان بينهما ثوب فإن كان صفيقاً لا يجد حرارة الممسوس لا تثبت حرمة المصاهرة، وإن انتشرت آلته إليه بذلك، وإن كان رقيقاً بحيث تصل حرارة الممسوس إلى يده تثبت حرمة المصاهرة.وفي طلاق (المنتقى): الحسن بن زياد عن أبي يوسف رحمهما الله: إذا لمس الرجل شيئاً من جسد امرأة من فوق الثياب عن شهوة؛ فإن كان يجد مس جسدها حرمت عليه امرأته، وكذلك إذا مسّ رجلها فوق الخف أو ساق الخف أو أسفل الخف. (المحیط البرھاني، كتاب النكاح، الفصل الثالث عشر في بيان أسباب التحريم ، ج:3، ص:64) والشهوة تعتبر عند المس والنظر حتى لو وجدا بغير شهوة ثم اشتهى بعد الترك لا تتعلق به الحرمة وحد الشهوة في الرجل أن تنتشر آلته أو تزداد انتشارا إن كانت منتشرة، كذا في التبيين. وهو الصحيح، كذا في جواهر الأخلاطي. وبه يفتى، كذا في الخلاصة. فمن انتشرت آلته فطلب امرأته وأولجها بين فخذي ابنتها لا تحرم عليه أمها ما لم تزدد انتشارا، كذا في التبيين. (الفتاوی الھندیة، كتاب النكاح، الباب الثالث في بيان المحرمات،القسم الثاني ،ج:1، ص:275) فتویٰ نمبر : 7339/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-25 کتاب النکاح محرمات
شہوت کے ساتھ ہاتھ لگانے سے حرمت مصاہرت کا ثبوت
Question
ایک آدمی کا عورت کے ساتھ ہاتھ لگ جائے یا وہ ٹکرائے یا اس کا عضو تناسل اس عورت کے جسم کے ساتھ لگ جائے اوراس کا عضو تناسل متحرک ہوجائے اوراس سے مذی کے کچھ قطرے نکل جائیں تو پھراس عورت کی بیٹی کے ساتھ اس شخص کے لئے نکاح کرنا کیسا ہے ؟
Answer
Related Fatwas
قرض کی ادائیگی پر خوشی سے دی گئی اضافی رقم کا حکم
میرا پیشہ زرگر (سنار) کا ہے، تو بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے پاس سونا بکنے کے لیے آتا ہے، تو…
والدین کااپنی زندگی میں جائیداد تقسیم کرنا
والدین اپنی زندگی میں اپنی جائیداد اولاد میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ اولاد میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، جبکہ کل…
بیماری کی وجہ سے روزہ توڑنا
رمضان المبارک میں ایک شخص کے داڑھ میں سخت درد شروع ہوا۔اس نے تقریباً دو تین گھنٹے برداشت کیا اور روزہ نہیں…
والدین کے لیے مقرر کردہ نفقہ میں کوتاہی کی تلافی کرنا
ایک شخص نے اپنے باپ کے سامنے سٹامپ پیپر پرلکھا کہ میں ماہانہ اپنے والدین کو اتنا اتنا خرچہ دوں گا، ساتھ…
کیا سنت کفن سے زیادہ کفن دینا جائز ہے
ہمارے علاقہ میں میت کو کفن دیتے وقت سنت کفن سےزیادہ کفن دیا جاتاہے،یعنی مرد کےلیےچارکپڑےاورعورت کےلیےچھ کپڑوں کا کفن بنایاجاتاہے،کیا شریعتِ…