واضح رہے کہ اگر کوئی شخص اپنی زمین کسی کو عاریت پر دے دے تاکہ وہ اس پر تعمیر کرے، تو مالک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنی زمین واپس لے، اور اگر چاہے تو مستعیر (عاریت پر لینے والے) کو عمارت گرانے اور زمین فارغ کرنے کا کہے، البتہ مستعیر کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مالکِ زمین کو تعمیر کی قیمت ادا کرنے پر مجبور کرے۔ صورت مسئولہ کے مطابق مالکِ زمین کو پیسے دینے پر مجبور کرنا جائز نہیں، بلکہ مستعیر (عاریت پر لینے والے) کو چاہئے کہ اس کے مالدار ہونے تک انتظار کرے یا اپنا کمرہ گرا کر اس کا ملبہ اپنے استعمال میں لائے۔ إذا استعار من آخر أرضا ليبني فيها أو يغرس فيها ثم بدا للمالك أن يخرجه فله ذلك...وإذا قلع ونقض لا يضمن المعير شيئا من قيمة الغرس والبناء، كذا في البدائع...وإن طلب المستعير أن يضمن المعير قيمة البناء والغرس مقلوعا فإنه لا يجبر على ذلك ويكلفه القلع.(الفتاوى الهندية،كتاب العارية،ج:4،ص:370) فتویٰ نمبر : 6632/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-03 کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام)
عاریت پر لی ہوئی زمین پر مکان بنانا
Question
میری خالہ نے میرے پلاٹ پر مجھ سے اجازت لے کر ایک کمرہ بنایا اس پر سات لاکھ خرچہ کیا اور اب تک اس کے استعمال میں ہے، میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر میرے پاس پیسے آئے تو میں ادا کروں گا لیکن میرے پاس اب پیسے نہیں اور وہ مانگ رہی ہے، تو کیا اس کا پیسوں کا مطالبہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
گمراہ عقائد رکھنے والے کا حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کے درج ذیل نظریات ہوں تو اس کا…
بہو کو مہر میں کچھ دینے کے بعد دوبارہ واپس لینے کا مطالبہ کرنا
ایک شخص نے اپنی بہو کے حق مہر میں گھر کا کچھ حصہ لکھ دیا تھا ،پھراس نے گھر کو بیچ کر …
حکومت کی طرف سے ملنے والے مختلف فنڈز میں میراث کا حکم
میاں سید سجاد احمد جو کہ سرکاری ملازم تھا دوران ملازمت وفات ہوا مرحوم کی تین بیویاں ہیں جن میں ایک سرکاری…
کاشتکاری میں زمین اور پانی کےعلاوہ باقی چیزوں میں شرکت کا حکم
ہم نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ زراعت کا معاملہ طے کیا اس طور پر کہ زمین اس ساتھی کی طرف سے…
زمین میں شریک بہن کو پیدوار کا عشر دینا
ہمارے والد محترم کا انتقال ہوچکا ہے، اس کی جائیداد ابھی تک تقسیم نہیں ہوئی ہے، ہم سب بھائی بہن اس جائیداد…
مسجد میں چندے کی ممانعت کا بورڈ لگانا
مسجد میں '' چندہ کا اعلان کرنا منع ہے '' کا بورڈ لگانے کا شرعی حکم کیا ہے؟