شريعت مطہرہ کی رو سے میراث کے احکام میت کے ترکہ میں جاری ہوں گے ،یعنی وفات کے وقت جو مال میت کی ملکیت میں ہو وہ ورثاء میں بقدر حصص شرعیہ تقسیم ہوگا ۔جو مال میت کی ملکیت نہ ہو ،بلکہ وفات کے بعد کسی پیکچ یا مراعات کے طور پر ورثاء میں سے کسی کو دیا جائے تو وہ میراث میں تقسیم نہیں ہوگا،كيونکہ یہ حکومت یا ادارہ کی طرف سےعطیہ ہے اور عطیہ میں میراث جاری نہیں ہوتا۔ صورت مسؤلہ میں مرحوم اپنی زندگی میں جس رقم کا مالک بن چکا تھا وہ میت کی ملکیت شمار ہوگی اور اس پر میراث کے احکام جاری ہوں گےاور جو فنڈ اس کے مرنے کے بعد ادارے کی طرف سے اس کے ورثاء کو ملتا ہے تو وہ میراث میں تقسیم نہیں ہوگا ،بلکہ ورثاء میں سے جس کے نام جاری ہو وہی اس کا حقدار ہوگا۔ التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال.(رد المحتار على الدر امختار، كتاب الفرائض ،ج:10،ص:493) العطايا لا يورث عنه.(الأشباه والنظائر،ص:495) و تنعقد الهبة بالايجاب و القبول وتتم بالقبض الكامل،لأنها من التبرعات والتبرع لا يتم الا بالقبض.(شرح المجلة لسليم رستم باز، الباب السابع في الهبة،المادة:837،ص:462) فتویٰ نمبر : 6511/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-11-04 کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام)
حکومت کی طرف سے ملنے والے مختلف فنڈز میں میراث کا حکم
Question
میاں سید سجاد احمد جو کہ سرکاری ملازم تھا دوران ملازمت وفات ہوا مرحوم کی تین بیویاں ہیں جن میں ایک سرکاری ملازمہ ہے مرحوم کے تین بیٹے ،اور چار بیٹیاں بھی ہیں ۔مرحوم کو حکومت کی طرف سے جی پی فنڈ،پنشن،اور دیگر تقریبا آٹھ قسم کی مراعات ملیں گی اب سوال یہ ہے کہ ورثاء میں ان مراعات کی تقسیم کیسے ہوگی کون کون سی چیز کا حکم میراث کا ہوگا اور اس میں ہر وارث کا کتنا حصہ بنتا ہے اور حکومت کی طرف سے جو مراعات حکومت دے رہی ہے اس کی تقسیم کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
Answer
Related Fatwas
خلع لینے کے بعد سابقہ شوہر سے نکاح کرنا
اگر کوئی عورت شوہر کی مار پٹائی کی وجہ سے عدالت سے خلع کی ڈگری لے لے، جس پر شوہر بھی راضی…
وقت کی تنگی کی وجہ سے ظہر کی چار رکعات سنت مؤکدہ کی جگہ دو رکعات پڑھنا
ایک عالم سے یہ مسئلہ سنا ہے کہ اگر ظہر کی جماعت کا وقت قریب ہو اور چار رکعت سنت مؤکدہ ادا…
زکوٰۃ کا مال مدرسے میں استعمال کرنے کا طریقہ
مدرسے کے لئے جب زکوٰۃ کا مال آجاتا ہے توہم طلبہ سے تملیک کرواکراس کو لنگرمیں یا دوسرے مد میں استعمال کرتے…
بیوہ، چار بیٹوں اور تین بیٹیوں کے درمیان تقسیم میراث
ایک شخص فوت ہوا اس کے ورثا میں ایک بیوہ اور چار بیٹے اور تین بیٹیاں موجود ہیں۔ ان کے درمیان میراث…
نواسے نواسی کا نانا نانی کی میراث میں حصہ ہوگا؟
ہمارے والدین کا انتقال ہوچکا ہے، ان کے ورثاء میں 3 بیٹے اور 4 بیٹیاں ہیں، ایک بیٹی کا انتقال ان سے…
بیوی کی رضاعی بہن سے نکاح کرنا
اگر کسی شخص کے نکاح میں ایک عورت ہو تو کیا وہ اس عورت کی رضاعی بہن سے نکاح کر سکتا ہے…