ظہر کی نماز سے پہلے کی چار سنتیں ایک سلام کے ساتھ پڑھنا سنت مؤکدہ ہے، چاہے نماز سے پہلے ادا کی جائیں یا نماز کے بعد، اور وقت کی کمی کی وجہ سے نماز سے پہلے ادا کی جانے والی دو رکعت نفل شمار ہوں گی، اس لیے نماز کے بعد پوری چار رکعت سنت مؤکدہ کے طور پر ایک سلام کے ساتھ ادا کرنی چاہیے۔ عن أبي أيوب، أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يصلي قبل الظهر أربعا إذا زالت الشمس، لا يفصل بينهن بتسليم، وقال: «إن أبواب السماء تفتح إذا زالت الشمس». (سنن ابن ماجه، كتاب إقامة الصلاة والسنة فيها، باب في الأربع الركعات قبل الظهر،ج:1،ص:365،رقم الحديث:1157) " (وسن) مؤكدا (أربع قبل الظهر و) أربع قبل (الجمعة و) أربع (بعدها بتسليمة) فلو بتسليمتين لم تنب عن السنة". (قوله بتسليمة) لما عن عائشة رضي الله عنها «كان النبي صلى الله عليه وسلم يصلي قبل الظهر أربعا، وبعدها ركعتين، وبعد المغرب ثنتين، وبعد العشاء ركعتين، وقبل الفجر ركعتين» رواه مسلم وأبو داود وابن حنبل. وعن أبي أيوب «كان يصلي النبي صلى الله عليه وسلم بعد الزوال أربع ركعات، فقلت: ما هذه الصلاة التي تداوم عليها؟ فقال: هذه ساعة تفتح أبواب السماء فيها، فأحب أن يصعد لي فيها عمل صالح، فقلت: أفي كلهن قراءة؟ قال نعم، فقلت: بتسليمة واحدة أم بتسليمتين؟ فقال بتسليمة واحدة» رواه الطحاوي وأبو داود والترمذي وابن ماجه من غير فصل بين الجمعة والظهر، فيكون سنة كل واحدة منها أربعا. وروى ابن ماجه بإسناده عن ابن عباس «كان النبي صلى الله عليه وسلم يركع قبل الجمعة أربعا لا يفصل في شيء منهن» ....إلخ. (ردالمحتار على الدر المختار، كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل، ج:2،ص:12) فتویٰ نمبر : 10869/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-31 کتاب الصلوۃ سُنن اورنوافل
وقت کی تنگی کی وجہ سے ظہر کی چار رکعات سنت مؤکدہ کی جگہ دو رکعات پڑھنا
Question
ایک عالم سے یہ مسئلہ سنا ہے کہ اگر ظہر کی جماعت کا وقت قریب ہو اور چار رکعت سنت مؤکدہ ادا نہ کی جاسکتی ہو، تو اس صورت میں دو رکعت سنت مؤکدہ بھی ادا کرسکتے ہیں؟نیز فرض کے بعد چار رکعت سنت مؤکدہ قضاء کی نیت سے لازم ہوں گے یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
پوتے کی بیوی کو مہر میں متعین مکان لکھنے کے بعد کسی دوسرے کا اس میں تصرف کرنا
ایک شخص اپنے پوتے کی بیوی کو حق مہر میں کوئی متعین مکان لکھ کر دے دے، تو کیا عورت اس کی…
مدرسے کے فنڈ سے اساتذہ و ملازمین کی سہولیات
کیا مہتمم کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مدرسے کے فنڈ یا آمدن سے اساتذۂ کرام، ملازمین اور طلبۂ کرام کے…
باپ کی زندگی میں مرنے والے بیٹے کا میراث میں حصہ
میرا ایک بھائی والد صاحب کی حیات میں وفات پا چکا ہے یعنی میرے والد صاحب اس وقت زندہ تھے کہ میرا…
بزرگوں کا ہاتھ چومنا اور ان کے لیے سر جھکانا
بڑوں اور بزرگوں کے ہاتھ چومنا اور ان کےلیے سر جھکانا شریعت میں کیسا ہے؟
سفیدار کے شاخوں میں عشر یا نصف عشر
میں نے ایک کنال زمین پر سفیدار کے درخت کاشت کیے ہیں۔ سال میں ایک مرتبہ میں ان کی شاخ تراشی کرتا…
دورانِ عدت سبق کے لیے مدرسہ جانا
ایک عورت مدرسہ میں سبق پڑھتی ہے اب اس کا شوہر فوت ہوچکا ہے، تو کیا اس کے لیے عدت کے دوران…