مہتممِ مدرسہ ایک وکیل کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے مدرسے کے فنڈز کو اپنی مرضی یا ذاتی منفعت کے لیے استعمال کرنے کا اسے کوئی حق نہیں ہے۔ مدرسے کی آمدنی چونکہ وقف اور صدقات پر مبنی ہوتی ہے، اس لیے اس کا استعمال صرف مدرسے کے مصالح اور ضروریات تک محدود ہونا ضروری ہے۔ اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کے لیے علاج معالجہ، رہائش اور سفری سہولیات فراہم کرنا تب ہی جائز ہوگا جب یہ سہولیات مدرسے کے کام یا اس کے تعلیمی و انتظامی مفاد کے لیے ہوں۔ اس کے علاوہ، یہ اخراجات بغیر کسی مشاورت کے نہیں کیے جا سکتے، بلکہ ان کے لیے مجلس شوری یا ذمہ داران مدرسہ کی باقاعدہ منظوری اور مشاورت لازمی ہے۔ ان سہولیات کے لیے عرف کےمطابق ایک مناسب مقدار کا تعین بھی ضروری ہے تاکہ چندہ دینے والوں کی رقم بلاوجہ ضائع نہ ہواور امانت میں خیانت کا اندیشہ نہ رہے۔ مسجد له مستغلات وأوقاف أراد المتولي أن يشتري من غلة الوقف للمسجد دهنا أو حصيرا أو حشيشا أو آجرا أو جصا لفرش المسجد أو حصى قالوا: إن وسع الواقف ذلك للقيم وقال:تفعل ماترى من مصلحةالمسجد كان له أن يشتري للمسجد ما شاء وإن لم يوسع ولكنه وقف لبناء المسجد وعمارة المسجد ليس للقيم أن يشتري ما ذكرنا.(الفتاوی الھندیۃ،کتاب الوقف،الباب الحادی عشر فی المسجد،ج:2،ص:461) أنهم صرحوا بأن مراعاة غرض الواقفين واجبة. (ردالمحتارعلی الدرالمختار،کتاب الوقف،ج:6،ص:665) فتویٰ نمبر : 6640/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-10 کتاب الوقف احکام مدارس
مدرسے کے فنڈ سے اساتذہ و ملازمین کی سہولیات
Question
کیا مہتمم کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مدرسے کے فنڈ یا آمدن سے اساتذۂ کرام، ملازمین اور طلبۂ کرام کے لیے علاج و معالجہ، رہائش، سفری اخراجات اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کر سکے؟ اگر جائز ہے تو کن شرائط کے ساتھ؟
Answer
Related Fatwas
والد کی طرف سے بڑے بيٹے کو رقم ہبہ کرنا
ایک شخص نے اپنے بیٹے کو 5 لاکھ رقم ویزے کیلئے دی تھی اور دیتے وقت یہ الفاظ کہے تھے کہ اگر…
تجدید نکاح میں تجدید مہراوربیوی کی رضامندی کاحکم
طلاق بائن واقع ہونے کے بعد اگر نیانکاح کروانا ہو تو اس میں مطلقہ عورت کی رضا مندی ضروری ہوگی یانہیں؟2:کیا نیا…
مطلق عقد مضاربت میں مضارب کا کسی کو وکیل بنانا
ایک شخص نے دوسرے شخص کو بطورِ مضاربت مال دیا، مگر عقد کے وقت کسی مخصوص کام کی صراحت نہ کی، تو…
ہندؤں کے ساتھ ایک محلے میں رہائش اختیار کرنا
میں ایک سرکاری دفتر میں ملازمت کرتا ہوں۔ ان کی طرف سے جو سرکاری گھر ملا ہے، اس بلاک میں اوپر، نیچے…
باپ کااپنی جگہ پربیٹےوغیرہ کوکھانےکی دعوت پربھیجنا
اگروالد صاحب کوکسی نےدعوتِ طعام پرمدعوکیا ہواوروہ کسی وجہ سے خود نہ جا سکیں،اوراپنے بیٹے سے کہیں کہ:"مجھے فلاں نے کھانے پر…
مرض الموت میں کچھ جائیداد کا ورثاء کو ہبہ کرنا
ایک شخص کافی عرصہ سے دل کا مریض تھا،پھر اسی مرض میں اس کا انتقال ہوگیا،انتقال کے بعد اس کی بیوی ،بیٹا…