واضح رہے کہ سونے کی ادھار خرید وفروخت جائز نہیں،یعنی سونے کی خرید و فروخت کا معاملہ ہاتھ در ہاتھ ہونا شرعاً ضروری ہوتا ہے، پس مجلسِ عقد میں سونے کی قیمت ادا کرنا اور اسی وقت سونا وصول کرنا ضروری ہوتا ہے۔ صورتِ مسئولہ میں چوں کہ رقم جمع کراتے وقت سونا صرف ریکارڈ میں لکھا جاتا ہے، اور کمپنی کی طرف سے اسی وقت مزدور طبقے کو اس پر قبضہ نہیں دیا جاتا، اس لیے اس طریقے پر سونے کی خرید و فروخت جائز نہیں۔ البتہ اس کی درست صورت یہ ہو سکتی ہے کہ جب مزدور طبقہ رقم جمع کرائے، تو اُس وقت باقاعدہ سودا نہ کیا جائے، بلکہ صرف سودا کرنے کا وعدہ کیا جائے۔ یعنی یوں طے پائے کہ اتنی رقم میں اتنا گرام سونا دیا جائے گا۔ اس طرح قسطیں جمع ہوتی رہیں، اور جب مکمل رقم جمع ہو جائے، تو سابقہ وعدے کے مطابق کمپنی مزدور کو سونا فروخت کرے۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے: "(وأما شرائطه) فمنها قبض البدلين قبل الافتراق كذا في البدائع سواء كانا يتعينان كالمصوغ أو لا يتعينان كالمضروب أو يتعين أحدهما ولا يتعين الآخر كذا في الهداية وفي فوائد القدوري المراد بالقبض ههنا القبض بالبراجم لا بالتخلية يريد باليد كذا في فتح القدير." ( کتاب الصرف، الباب الأول في تعريف الصرف وركنه وحكمه وشرائطه، ج:3، ص:217، ط:دار الفکر) فتاویٰ شامی میں ہے: "(ويفسد) الصرف (بخيار الشرط والأجل) لإخلالهما بالقبض. (قوله: ويفسد الصرف) أي فسادا من الأصل؛ لأنه فساد مقترن بالعقد كما في المحيط شرنبلالية." (کتاب البیوع، باب الصرف، ج:5، ص:259، ط: سعید) فقط واللہ أعلم
مزدور طبقہ کے لیے کمپنی سے قسطوں میں سونا خریدنے کا حکم
Question
ہماری علاقے میں مزدور طبقہ ہر مہینے ایک مخصوص رقم ایک کمپنی کے پاس جمع کراتا ہے۔ کمپنی کا مالک اس وقت سونے کی جو قیمت ہوتی ہے، اس کے مطابق اتنے گرام سونا مزدور کے نام پر ریکارڈ میں درج کر لیتا ہے۔ یوں ہر مہینے جمع کرائی گئی رقم کے بدلے، ریکارڈ میں سونا لکھا جاتا ہے۔ ایک یا دو سال بعد مزدور کو وہ سونا دیا جاتا ہے جو ریکارڈ میں درج ہوتا ہے۔ اس طریقے سے مزدور طبقہ سونا خریدنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ کمپنی ان جمع شدہ رقومات کو صرافی اور ڈالر کے کاروبار میں استعمال کرتی ہے۔ کمپنی کا قیام مزدوروں کی فلاح و بہبود کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ کیا مزدور طبقہ کے لیے مذکورہ طریقے پر سونا خریدنا درست ہے؟
Answer
Related Fatwas
مسجد کی تعمیر کے واسطے لیے گئے قرض کو مسجد کے فنڈز سے ادا کرنے کا حکم
زید عمر سے مسجد کی تعمیر کے واسطے (1000000) دس لاکھ روپے قرض لیتا ہے، پھر زید اس رقم سے مسجد تعمیر…
والدین، شوہر اور دوبیٹوں کے درمیان تقسیم میراث
ایک عورت وفات ہوئی ہے اس کے ورثا ميں سے دو بيٹے، شوہر اور والدین حیات ہیں، شرعاً ان کے درمیان میراث…
رہن میں رکھی ہوئی چیز کی زکوۃ
اگر کوئی شخص کسی کے پاس کوئی مال رہن (گروی) کے طور پر رکھے، تو سال مکمل ہونے پراس مال کی زکوٰۃ…
مسجد میں چندے کی ممانعت کا بورڈ لگانا
مسجد میں '' چندہ کا اعلان کرنا منع ہے '' کا بورڈ لگانے کا شرعی حکم کیا ہے؟
دو بھائی اور تین بہنوں کے درمیان ترکہ کی تقسیم
میری بہن کا انتقال ہوا ہے، جو کہ غیر شادی شدہ تھیں۔ اس کے ورثا میں دو بھائی اور تین بہنیں ہیں،…
مضاربت میں رب المال کے لیے متعین نفع مقرر کرنا
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے دوسرے آدمی کو کاروبار کے لیے پچیس(25) لاکھ …