میـــــــــــــــــــــــ(1)ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت باپ سوتیلی ماں اعیانی بھائی (3) اعیانی بہن(2) علاتی بھائی علاتی بہن عصبہ محروم محروم محروم محروم محروم 1 بشرط صدق وثبوت اگر مرحومہ کے مذکورہ ورثا کے علاوہ اور کوئی قریبی وارث زندہ موجود نہ ہو،تو بعد از ادائے حقوقِ متقدمہ علی الارث مرحومہ کا كل ترکہ باپ كو ملے گا،جبکہ باقی رشتہ داروں یعنی سوتیلی ماں، اعیانی بھائیوں ، اعیانی بہنوں ، علاتی بھائی ،اور علاتی بہن کو باپ کی موجودگی کی وجہ سے میراث میں کوئی حصہ نہیں ملے گا ،کیونکہ صورت مسؤلہ میں باپ عصبہ ہوکر تمام جائیداد کا مستحق ہے۔اور جب کل ترکہ باپ کا حق ہے،تو اس کی رضامندی اور اجازت کے بغیر نہ تو مسجد اور مدرسے کو دیا جاسکتاہے اور نہ ترکہ کے کپڑے فقرا کو دیےجاسکتےہیں، البتہ اس کی اجازت اور رضامندی کے ساتھ دینا جائز ہے۔ عن ابن عباس رضي الله عنهما، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: ألحقوا الفرائض بأهلها، فما بقي فهو لأولى رجل ذكر. (صحيح البخاري، کتاب الفرائض، رقم الحدیث:6732، ج:8، ص:150) الباب الثالث في العصبات: وهم كل من ليس له سهم مقدر ويأخذ ما بقي من سهام ذوي الفروض وإذا انفرد أخذ جميع المال. (الفتاوی الهندية، كتاب الفرائض، باب العصبات، ج:6، ص:443) ولا يجوز التصرف في ملك الغير بدون إذنه. (درر الحكام في شرح مجلة الأحكام، المادة:591، ج:1، ص:679) فتویٰ نمبر : 3801/297/323 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-07 کتاب الفرائض(میراث کے مسائل)
صرف والد موجود ہونے کی صورت میں تقسیم میراث
Question
ایک غیر شادی شدہ عورت انتقال کر چکی ہے، اس کے ورثا میں باپ،سوتیلی ماں ،تین حقیقی بھائی،دو حقیقی بہنیں،ایک باپ شریک بھائی اور ایک باپ شریک بہن موجود ہیں ،اب مرحومہ کا ترکہ مذکورہ ورثا میں کس حساب سے تقسیم ہوگا؟نیز مرحومہ کا یہ ترکہ مسجدیا مدرسہ کو بطور صدقہ دیا جا سکتا ہےیا نہیں اور اس کے استعمال شدہ کپڑے فقرا کو دینا کیسا ہے؟
Answer
Related Fatwas
سونےكوخريدكربینک کےذریعے بھیجی گئ رقم مؤخرہوجانا
اگرزید،عمروسےدس لاكھ روپےكاسوناخريدلے،اورزیدکی طرف سےقیمت بینک کےذریعےٹرانسفرکرناطےہوجائے۔ اورزیداپنے بینک سےعمروکے بینک اکاؤنٹ میں رقم آن لائن ٹرانسفرکردے،اوربینک یہ پیغام دے کہ "رقم…
مسجد کی پرانی اشیاء کی فروختگی اور اس کے استعمال کا حکم
اگر کوئی شخص مقامی مسجد میں کوئی پرانی چیز مثلاً: پنکھا، بلب، بٹن، نلکا یا چٹائی وغیرہ ہٹا کر اس کی جگہ…
عورت کااحرام کی حالت میں چہرہ نہ چھپانا
میرا سوال یہ ہے کہ کہا جاتا ہے عورت کو پردہ کرنا ہے اور احرام کی حالت میں چہرہ نہیں چھپانا ہے…
ووٹ کی خریدوفروخت/پیسوں کے بدلے اگر ووٹ اسی امیدوار کو نہ دیا تو اپنی بیوی کو طلاق دینے کی قسم کھانے کا حکم
ہمارے علاقے میں کچھ امیدوار ایسے ہیں جو عوام سے کہتے ہیں کہ ووٹ مجھے دینا ہے اس کے بدلے میں، میں…
غصہ میں نیت کے بغیر طلاق دینا
میری شادی شدہ زندگی کے بارے میں ایک اہم مسئلہ درپیش ہے۔ میرے شوہر نے سال 2023 میں مجھے دو مرتبہ طلاق…
نذر کا کھانا خود کھانا
اگر کسی نے نذر کا کھانا خودکھایا تو اس کا کیا حکم ہے؟