داڑھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام انبیاء کرام علیہم السلام کی سنت اور شعائرِ اسلام میں سے ہے، اور مردوں کے لیے ایک مشت داڑھی رکھنا واجب ہے، اس کی گستاخی کرنا اور مذاق اڑانا دراصل سنت اور شعائرِ اسلام کامذاق اڑانا ہے جو کفر تک پہنچادینے والا عمل ہے۔ صورت مسئولہ میں مذکورہ عورت نے اگرواقعی اپنے شوہرکو داڑھی پورے منہ پرنہ آنے کی وجہ سے "میرا بکرا" کہا، اور اس کی نیت داڑھی کی توہین نہ تھی اور نہ سنت کا مذاق اڑانا مقصودتھا تو اس سے وہ کافرہ تو نہ ہوئی البتہ یہ الفاظ انتہائی بُرے ہیں اس لیے اس پر توبہ و استغفار لازم ہے، اور اگر اس کامقصد سنت کا مذاق اڑانا تھا، تو تجدید ایمان اورتجدید نکاح لازم ہے۔ وقد كفر الحنفية بألفاظ كثيرة وأفعال تصدر من المتهتكين لدلالتها على الاستخفاف بالدين كالصلاة بلا وضوء عمدا بل بالمواظبة على ترك سنة استخفافا بها بسبب أنه إنما فعلها النبي صلى الله عليه وسلم زيادة أو استقباحها كمن استقبح من آخر جعل بعض العمامة تحت حلقه أو إحفاء شاربه ـ. (البحر الرائق شرح كنز الدقائق، باب أحكام المرتدين، ج:5، ص:129) فتویٰ نمبر : 6655/297/328 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2026-05-10 کتاب العقائد عقائد کابیان
داڑھی کی وجہ سے بکرا کہنا
Reviewed
Updated May 10, 2026
55
سوال
زید کی بیوی نے اس کی داڑھی کی وجہ سے اسے میرا بکرا کہا کیونکہ داڑھی پورے منہ پر نہیں آتی تھی زید کی بیوی کی نیت داڑھی کی توہین نہ تھی نہ سنت کا مذاق اڑانا مقصد تھا۔ کیا زید کی بیوی کافر ہوگئی؟
جواب
Related Fatwas
کیا ایک مجلس کی تین طلاقیں صرف دیوبندیوں اور بریلویوں کے نزدیک تین شمار ہوتی ہیں؟
میری شادی کو دس ماہ ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں شوہر نے لڑائی کے دوران غصے کی حالت میں کہا: ”میں…
September 27, 2025
7 min
62
ٹھیکدار کا محکمہ سے زیادہ قیمت وصول کر کےسٹاف کو کم دینا
محکمہ سوئی گیس میں بعض جو نئیر سٹاف اور لیبر کا تقرر بطور ڈیلی ویجز ہوتا ہے، جس کی تقرری کا طریقہ…
November 4, 2025
3 min
70
طلاق دے دو کے جواب میں شوہر کا طلاق، طلاق،طلاق کہنے کا حکم
میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا، جھگڑے کے دوران بیوی نے شوہر سےکہاکہ مجھے طلاق دےدو، شوہر نے صرف یہ لفظ…
September 27, 2025
3 min
89
بیماری کی وجہ سے محمد نام تبدیل کرنے کا حکم
میرے بیٹے کا نام ”محمد بن عبد السلام“ ہے۔ وہ بہت بیمار رہتا ہے۔ سب کہتے ہیں کہ اس کا نام بدل…
September 27, 2025
3 min
108
تایا زاد بہن کی بیٹی سے نکاح کرنا
ہمارے علاقے میں تایا زاد بہن کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنا اچھا نہیں سمجھا جاتا، کیونکہ اسے عرف عام میں بھانجی…
May 19, 2026
2 min
124