نام کا بچے کی صحت پر اثر انداز ہونے یا اس کے بیمار ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اور اس طرح کا عقیدہ رکھنا بھی شرعاً درست نہیں ہے۔ نیز ”محمد بن عبد السلام“ نام بہترین اور مبارک ناموں میں سے ہے، کیوں کہ ”محمد“ خود اللہ کے محبوب اور پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہے اور آپ صلی الله عليہ وسلم نے اپنی امت کو بھی ”محمد“نام رکھنے کی ترغیب دی ہے، چناں چہ فرمایا كہ تم میں سے کسی کا کیا نقصان ہے(یعنی کوئی نقصان نہیں ) اس بات میں کہ اس کے گھر میں ایک، دو یا تین ”محمد“ (نام والے) ہوں۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ ”میرے نام پر نام رکھو، البتہ میری کنیت اختیار نہ کرو۔“ لہٰذا اس نام کو تبدیل کرنے کی کوئی حاجت نہیں۔ بہتر یہی ہے کہ بچے کا باقاعدہ علاج معالجہ کروایا جائے۔ تاہم اگر دل کے اطمینان کے لیے آپ یہ نام بدلنا چاہیں، تو بدل کر ”عبد اللہ، عبد الرحمٰن“ یا اس جیسے نام رکھ سکتے ہیں؛ شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔ فیض القدیر میں ہے: "(ما ضر أحدكم لو كان في بيته محمد ومحمدان وثلاثة) فيه ندب التسمي به قال مالك: ما كان في أهل بيت اسم محمد إلا كثرت بركته وروى الحافظ ابن طاهر السلفي من حديث حميد الطويل عن أنس مرفوعا يوقف عبدان بين يدي الله عز وجل فيقول الله لهما ادخلا الجنة فإني آليت على نفسي أن لا يدخل النار من اسمه محمد ولا أحمد." (حرف الميم، ج: 5، ص: 453، ط: المکتبة التجاریة الکبری مصر) حدیث شریف میں ہے: "«سمّوا بإسمي، ولا تكنوا بكنيتي»." (صحيح البخاري، كتاب البيوع، باب ما ذكر في الأسواق، رقم الحدیث:2120، ج:3، ص:66، ط:دار طوق النجاة بیروت) فتاویٰ شامی میں ہے: "«وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يغير الاسم القبيح إلى الحسن جاءه رجل يسمى أصرم فسماه زرعة وجاءه آخر اسمه المضطجع فسماه المنبعث، وكان لعمر رضي الله عنه بنت تسمى عاصية فسماها جميلة»." (كتاب الحظر والإباحة، فروعات، ج:6، ص:418، ط:ایج ایم سعید) فقط واللہ اعلم
بیماری کی وجہ سے محمد نام تبدیل کرنے کا حکم
Question
میرے بیٹے کا نام ”محمد بن عبد السلام“ ہے۔ وہ بہت بیمار رہتا ہے۔ سب کہتے ہیں کہ اس کا نام بدل دو۔ ہمارے گھر کا ماحول اتنا اسلامی نہیں ہے۔ کیا میں یہ نام بدل دوں؟ اور آپ اس کے لیے کوئی نام بھی تجویز کر دیں۔
Answer
Related Fatwas
وقت کی تنگی کی وجہ سے ظہر کی چار رکعات سنت مؤکدہ کی جگہ دو رکعات پڑھنا
ایک عالم سے یہ مسئلہ سنا ہے کہ اگر ظہر کی جماعت کا وقت قریب ہو اور چار رکعت سنت مؤکدہ ادا…
Stock exchange میں sharesخریدنا
کیا فرماتے ہیں علماکرام اس مسئلے کے بارے میں کہ stock exchange میں shares خریدنا کیساہے ؟
زندگی میں اولاد کے درمیا ن جائیداد کی تقسیم
ایک شخص اپنی زندگی میں اپنی جائیداد اپنے بچوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، جبکہ اس کا ایک بیٹا پہلے ہی وفات…
نکاح خواں کےتلقین کردہ الفاظ کے جواب میں “جی” کہنا
اگر نکاح خواں نے لڑکی کو کہا کہ فلاں بنت فلاں آپ نے اپنے آپ کو اتنے مہر کے عوض فلاں بن…
مضاربت ميں متعين نفع مقرر كرنا
ایک شخص کسی دکاندار کو(2) لاکھ روپے دینا چاہتا ہے،وہ دکاندار کپڑے کا کاروبار کرتا ہےاور دکانداراس رب المال کو ہر مہینے…
کنڈوم کے استعمال اور اس کی خرید و فروخت کا شرعی حکم
ہمبستری کے دوران حفاظتی آلہ (کنڈوم) استعمال کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟ اور اس کی خرید و فروخت کا شرعی حکم…