واضح رہے کہ کسی متعین شخص، کمپنی یا ادارہ کی جانب سے کسی کام پر مامور شخص اجیر کہلاتا ہے پھر اگر وہ اجیر صرف مستاجر ہی کے واسطے کام کرنے کے لیے اجارہ پر رکھا گیا ہو، تو اجیر خاص اور اگر متعین وقت میں کسی ایک متعین شخص یا کمپنی کے لیے کام کرنے کا پابند نہ ہو، تو وہ اجیر مشترک کہلائے گا،اجیر مشترک کام کرنے کے بعد اپنی خدمات کے عوض اجرت لینے کا حقدار ہوتا ہے۔ نیز ایزی پیسہ ریٹیلر کی حیثیت وکیل بالاجرۃ کی ہے ،جس میں وہ صرف اپنے مؤکل سے ہی اجرت لینے کا حقدا ر ہوتا ہے ،ایسا جائز نہیں کہ مؤکل سے بھی اجرت لے اور کسی دوسرے سے بھی۔ صورت مسئولہ کے مطابق سائل کا اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے پیسے ٹرانسفر کرنے پر بھجوانے والے سے کمیشن لینا جائز ہے، کیونکہ اس صورت میں سائل اپنی خدمات کے عوض اجرت لے رہا ہے اور یہ جائز ہے، البتہ جس کو یہ رقم ٹرانسفر کر رہاہو اس سے کٹوتی کرنا جائز نہیں، کیونکہ ایک کام پر دونوں طرف سے اجرت لینا جائز نہیں۔ (الأجراء على ضربين: مشترك، وخاص.فالأول من يعمل لا لواحد) كالخياط ونحوه (أو يعمل له عملا غير موقت) كأن استأجره للخياطة في بيته غير مقيدة بمدة كان أجيرا مشتركا وإن لم يعمل لغيره (أو موقتا بلا تخصيص) كأن استأجره ليرعى غنمه شهرا بدرهم كان مشتركا، إلا أن يقول: ولا ترعى غنم غيري، وسيتضح…(ولا يستحق المشترك الأجر حتى يعمل كالقصار ونحوه). (الدر المختار شرح تنویرالأبصار،کتاب الإجارة، باب ضمان الأجیر،ج:9،ص:87-88) المادة (1467) إذا شرطت الأجرة في الوكالة وأوفاها الوكيل استحق الأجرة ، وإن لم تشترط ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا. فليس له أن يطالب بالأجرة.(مجلة الأحكام العدلية،الكتاب الحادي عشر:في الوكالة،الباب الثالث في بيان أحكام الوكالة،المادة:1467،ص:285) وإن وردت الإجارة على العمل كالخياطة والصبغ، فلا يجب الأجر مالم يفرغ الأجير من العمل. (شرح المجلة لسليم رستم باز، كتاب الإجارة، باب ضمان الأجير، ج:9، ص:94) فتویٰ نمبر : 3959/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-11-04 کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام)
ایزی پیسہ ریٹیلر کا بھجوانے والے اور جس کو بھیجا جارہا ہو دونوں سے کمیشن کاٹنا
سوال
ہمارا منی ٹرانزیکشن کا کاروبار ہے ،اس میں دو قسم اکاؤنٹ استعمال ہوتے ہیں، ایک ماسٹر اکاؤنٹ (جو کمپنی کا اکاؤنٹ ہوتا ہے) اور ایک سادہ اکاؤنٹ (جو ریٹیلر کا اپنا اکاؤنٹ ہوتا ہے) ہم اپنا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں ،اور لوگوں کی رقوم ٹرانسفر کرتے ہیں ،اس میں ہمیں دو طرح منافع ملتا ہے، (1) ہمیں ایک بندہ 10 لاکھ روپے دیتا ہےاور وہ ہمیں اس کی تقسیم کرنے کے لیے مختلف لوگوں کے ایزی پیسہ، جاز کیش یا بنک اکاؤنٹ دیتے ہیں تاکہ ہم اس 10 لاکھ کو ان کسٹمرز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کریں۔اور اس کے بدلے وہ ہمیں ایک لاکھ پر 300 روپے کمیشن دیتے ہیں تو کیا ہمارے لیے یہ 300 کمیشن لینا جائز ہے؟(2) پہلے جب ہم کسٹمر کو پیسے بھیجتے تھے،تو اپنے جاز کیش یا ایزی پیسہ کمپنی کے ماسٹر اکاؤنٹ سے بغیر انگوٹھے کے بھیجتے تھے ۔ جب ہم کسٹمر کو 50 ہزار بھیجتے تھے تو اس میں ہمیں کمپنی کی طرف سے 70 روپے کمیشن ملتا تھا ،اور کسٹمر سے 50 ہزار میں 312 روپے چارجز کٹتے تھے یعنی کسٹمر کو 49788 روپے اکاؤنٹ میں آتے تھے ۔ لیکن اب بائیومیٹرک انگوٹھے کے بغیر پیسے ٹرانسفر نہیں ہوتے۔ تو اس وجہ سے کسٹمر کو ہم اپنے ذاتی پرسنل بینک اکاؤنٹ ، جاز کیش یا ایزی پیسہ سے پیسے ٹرانسفر کرتے ہیں۔ اور 312 روپے چارجز کی بجائے صرف 200 روپے چارج کرتے ہیں، لیکن کسٹمر کو سلیپ پورا بناکر بھیجتے ہیں(مثلاً: 5000 میں تو ہم اپنے 200 کاٹ لیتے ہیں ،لیکن اس کو پورے 5000 کا سلیپ بھیجتے ہیں)، تو کیا یہ ہمارے لیے اپنا چارجز بنوا کر کاٹ لینا جائز ہے یا نہیں ؟جب کہ کمپنی ہم سے زیادہ کسٹمر سے چارج کرتی ہے؟اور اس رقم کا حکم کیا ہے؟
جواب
Related Fatwas
بیٹے کو ہبہ کی گئی بکریاں واپس لینا
ہمارے والد صاحب نے اپنا ترکہ (مال) ہمارے درمیان تقسیم کیا تھا، جس میں کچھ بکریاں بھی شامل تھیں۔ تقسیم کے بعد…
عشاء کی سنت یا وتر میں مغرب کی قضا نماز کا یادآنا
عشاء کی سنت سے پہلے یا دوران سنت یا وتر سے پہلے یا وتر پڑھنے کے دوران صاحب ترتیب شخص کو مغرب…
مضاربت میں رب المال کے لیے متعین نفع مقرر کرنا
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے دوسرے آدمی کو کاروبار کے لیے پچیس(25) لاکھ …
رضاعی بھانجی کے ساتھ نکاح کرنا
فواد نے اپنی دادی(فریاد بی بی)کا دودھ پیا ہے اور فواد اپنی پھوپھی(فوزیہ بی بی )کی بیٹی (اسماء بی بی)کے ساتھ نکاح…
عشر کاشتکار پر یا مالکِ زمین پر
ایک شخص نے اپنی زمین اجارہ پر دی ہے، اور سالانہ 240000 ہزار روپے کرایہ وصول کرتا ہے، اب اس کا عشر…
ووٹ کی خریدوفروخت/پیسوں کے بدلے اگر ووٹ اسی امیدوار کو نہ دیا تو اپنی بیوی کو طلاق دینے کی قسم کھانے کا حکم
ہمارے علاقے میں کچھ امیدوار ایسے ہیں جو عوام سے کہتے ہیں کہ ووٹ مجھے دینا ہے اس کے بدلے میں، میں…