واضح رہے کہ عقد مضاربت میں منافع کی تقسیم تناسب سے طے کرنا ضروری ہے، اگر کسی ایک کے لیے متعین رقم نفع میں سے طے کر لی جائے تو مضاربت جائز نہ ہوگی ، لہذا صورتِ مسئولہ کے مطابق ایک شخص کا دوسرے كو پچیس (25)لاکھ روپے دےکر رب المال کا یہ شرط لگانا کہ مضارب اس کو فی لیٹر ڈھائی(2.5) روپے دے گا شرعا جائز نہیں ، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ جتنی رقم متعین کی ہے اتنا ہی نفع ہو جائے یا اس سے کم ہو جائے،اس کی درست صورت یہ ہےکہ نفع میں سے دونوں کا حصہ تناسب (مثلا:نصف، ثلث، ربع وغیرہ )کے حساب سے متعین کر لیا جائے۔ ومن شرطها أن يكون الربح بينهما مشاعا لا يستحق أحدهما دراهم مسماة من الربح لأن شرط ذلك يقطع الشركة بينهما ولا بد منها كما في عقد الشركة. قال: "فإن شرط زيادة عشرة فله أجر مثله" لفساده فلعله لا يربح إلا هذا القدر. (الهداية في شرح بداية المبتدي، كتاب المضاربة، ج:3،ص:200) أن يكون المشروط لكل واحد منهما من المضارب ورب المال من الربح جزءا شائعا، نصفا أو ثلثا أو ربعا، فإن شرطا عددا مقدرا بأن شرطا أن يكون لأحدهما مائة درهم من الربح أو أقل أو أكثر والباقي للآخر لا يجوز. (بدائع الصنائع، كتاب المضارعه، فصل في بيان حكم المضاربة، ج:6، ص:85) فتویٰ نمبر : 3976/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-07 کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام)
مضاربت میں رب المال کے لیے متعین نفع مقرر کرنا
Question
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے دوسرے آدمی کو کاروبار کے لیے پچیس(25) لاکھ روپے دیے,دوسرے آدمی نے اس پر پیٹرول پمپ کا کاروبار شروع کیااور رب المال کے ساتھ اس کی رضامندی سے اس بات پر عقد ہوا،کہ فی لیٹر اس کو ڈھائی (.52(روپے دےگا۔کیا عقدشرعا درست ہے؟
Answer
Related Fatwas
سجدہ تلاوت کی تعداد کا یاد نہ ہونا
سجدہ تلاوت کی تعداد معلوم نہ ہو توکیا کریں؟
وکیل کا تعلقات کی بنا پر رعایت میں ملی رقم اپنے لیے رکھنا
ایک لڑکے نے کالج میں 70 ہزار روپے پر ایڈمیشن کی بات کرلی ،پھر اس کی ماں نے وہ پیسے مجھے دیدیے…
مقتول کے ترکہ سے مقدمہ کے اخراجات
ایک شخص اپنے مقتول بھائی کے قتل کا مقدمہ عدالت میں لڑ رہا ہے۔ مقتول کے ورثا میں والد، زوجہ اور دو…
بچوں كا غلط تاريخ پيدائش لكھنا
اکثر والدین اپنے بچوں کی تاریخ پیدائش اسکولز میں غلط لکھواتے ہیں، جیسے کہ اگر ایک بچہ 1990 میں پیدا ہوا ہو…
بچے کے کان میں صرف اذان دینا
اگربچے کے ایک کان میں اذان کہی گئی ہو۔ دوسرے میں اقامت نہیں کہی گئی ہو۔ اس کو کئی دن ہو گئے…
طلاق کے لیے استعمال ہونے والے الفاظ
کس صورت میں کس لفظ کو کہنے سے طلاق پڑ جاتی ہے اس کے لیے بس طلاق کہنا ضروری ہے یا کسی…