واضح رہے کہ اگر کوئی شخص بیوی کو کسی کام کرنے پر طلاق نامہ بھیجنے کی دھمکی دے دے ،تو محض دھمکی سے طلاق واقع نہیں ہوتی۔اور اگرطلاق کسی کام کے کرنے یا کہیں جانے کے ساتھ معلق کی جائے تو شرط کے پائے جانے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے۔ صورت مسئولہ کے مطابق اس شخص کے یہ الفاظ" دی زل لاڑہ شی نو طلاق کاغذ بہ تالہ رالیگم "( یعنی اس دفعہ جاؤ تو تمہیں طلاق کے کاغذ بھیجوں گا) صرف طلاق کی دھمکی ہے ،اس لیے اس کے بعد گھر جانے سے طلاق واقع نہیں ہوتی،البتہ بعد میں کہنے والے الفاظ" دی زل بہ طلاق ئی" (یعنی اس دفعہ طلاق ہوگی) تعلیق طلاق ہے،اور بظاہر مکالمے سے معلوم ہوتا ہے کہ "اس دفعہ" سے بیوی کا اپنے گھر جانا مراد ہے ،لہذا اس کے بعد عورت کے اپنے گھر جانے پر ایک طلاق رجعی واقع ہو گی۔ وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق.(الفتاوى الهندية،كتاب الطلاق،الباب الرابع في الطلاق بالشرط،ج:1،ص:420) في المحيط لو قال بالعربية أطلق لا يكون طلاقا إلا إذا غلب استعماله للحال فيكون طلاقا.(الفتاوى الهندية،كتاب الطلاق،الباب السابع في الطلاق بالفارسية،ج:1،ص:384) فتویٰ نمبر : 7314/297/324 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-12-07 کتاب الطلاق مشروط طلاق
دھمکی طلاق کے بعد گھر جانے پر طلاق کو معلق کرنا
Question
اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو کہے کہ اپنے گھر چلی جاؤ اور جب اس کا بھائی لے جانے کے لیے آئے تو شوہر یہ الفاظ کہے کہ "دی زل لاڑہ شی نو طلاق کاغذ بہ تالہ رالیگم"( یعنی اس دفعہ جاؤ تو تمہیں طلاق کے کاغذ بھیجوں گا )اور پھر تھوڑی دیر بعد یہ الفاظ کہے "دی زل بہ طلاق ئی"(یعنی اس دفعہ طلاق ہوگی) جانے اور نہ جانے کا ذکر نہیں کیا ،تو ایسی صورت میں اپنے گھر جانے سے طلاق واقع ہو گی یا نہیں؟
Answer
Related Fatwas
مسجد سے چوری کی گئی چیز سے اپنے ذمہ کو فارغ کرنا
ایک شخص نے مسجد سے چوری کی ہےاب وہ اپنے ذمہ کی فراغت کےلیے اس چوری کےبدلے پیسے جمعہ کے دن چندہ…
ایزی پیسہ سیونگ اکاؤنٹ میں رقم رکھ کر منافع حاصل کرنا
ایزی پیسہ ایپ میں ایک آپشن ہے سیونگ اکاؤنٹ کا ،اس میں اگر کوئی ایک متعین مدت کے لیے رقم رکھ دے …
حدیث کے راوی کی تحقیق
آٹھویں جماعت کی درسی کتاب میں ایک حدیث مبارکہ ہے''حضرت عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے جس نے استطاعت کے باوجود حج…
باپ کااپنی جگہ پربیٹےوغیرہ کوکھانےکی دعوت پربھیجنا
اگروالد صاحب کوکسی نےدعوتِ طعام پرمدعوکیا ہواوروہ کسی وجہ سے خود نہ جا سکیں،اوراپنے بیٹے سے کہیں کہ:"مجھے فلاں نے کھانے پر…
ووٹ کی خریدوفروخت/پیسوں کے بدلے اگر ووٹ اسی امیدوار کو نہ دیا تو اپنی بیوی کو طلاق دینے کی قسم کھانے کا حکم
ہمارے علاقے میں کچھ امیدوار ایسے ہیں جو عوام سے کہتے ہیں کہ ووٹ مجھے دینا ہے اس کے بدلے میں، میں…
انبیا علیہم السلام کو شیطان کے وسوسہ سے نسیان کا ہونا
سورت کہف میں ذکر ہے کہ حضرت موسی علیہ السلام کے ساتھی نے ان سے کہا کہ شیطان نے مجھے بھلا دیا…