واقعات

ایمان کے حیرت انگیز واقعات

ایمان کے حیرت انگیز واقعات | MasnoonDuayain

اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے بندوں کی نیکیوں کو کبھی بھی ضائع نہیں کرتا، بلکہ بعض اوقات ایک نیکی انسان کی امید سے بھی بڑھ کر برکتوں کا باعث بن جاتی ہے۔ یہ ایک ایسا  ایمان افروز واقعہ ہے جو استقامت اور نیکی کی راہ میں آنے والی مشکلات پر صبر و تحمل کی فضیلت کو واضح کرتا ہے۔ یہ قصہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ کس طرح اللہ عزوجل اپنے مخلص بندوں کی معمولی کوششوں کو بھی عظیم اجر میں بدل دیتا ہے، یہاں تک کہ شیطان بھی انسان کے مضبوط پختہ ارادے کے سامنے بے بس ہو جاتا ہے۔ یہ واقعہ فجر کی نماز کی فضیلت، مسجد کی طرف چلنے کا ثواب اور شیطان کی سازشوں کے باوجود اللہ کی رحمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

👈👈صحابہ کرام کے توبہ کے ایمان افروز واقعات پڑھیں


مسجد کی طرف ایک عزم سفر اور آزمائش

ایک شخص صبح سویرے اٹھا، صاف ستھرے کپڑے پہنے اور مسجد کی طرف چل پڑا کہ فجر کی نماز باجماعت ادا کروں۔ یہ ایک عام شخص نہیں تھا بلکہ نیکی کا پکا ارادہ لیے اپنے رب کے حضور حاضر ہونے کا متمنی تھا۔

راستے میں ٹھوکر کھا کر گر پڑا اور سارے کپڑے کیچڑ سے بھر گندہ ہو گئے۔ وہ واپس گھر آیا، لباس تبدیل کر کے واپس مسجد کی طرف روانہ ہوا۔ پھر ٹھیک اسی جگہ پر ٹھوکر کھا کر گرا اور کپڑے گندے ہو گئے۔ وہ ایک بار پھر واپس گھر آیا اور لباس تبدیل کر کے دوبارہ مسجد کو روانہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کا ایمان افروز واقعہ


شیطان کی چال اور اس کی حیران کن شکست

جب تیسری مرتبہ وہ شخص اسی جگہ پر پہنچا (جہاں اس سے پہلے دو مرتبہ ٹھوکر کھا کر گرا تھا) تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک شخص چراغ ہاتھ میں لے کر کھڑا ہے اور اس نمازی کو اپنے پیچھے چلنے کو کہہ رہا ہے۔ وہ شخص اسے مسجد کے دروازے تک لے آیا۔

پہلے شخص (نمازی) نے اسے کہا کہ “آپ بھی آ کر نماز پڑھ لیں۔” وہ خاموش رہا اور چراغ ہاتھ میں پکڑے کھڑا رہا لیکن مسجد کے اندر داخل نہیں ہوا۔ دو تین بار انکار پر اُس (نمازی) نے پوچھا کہ “آپ مسجد آ کر نماز کیوں نہیں پڑھتے؟”

دوسرے شخص نے کہا: “اس لیے کہ میں ابلیس ہوں۔”

پہلے شخص کی حیرانگی کی انتہا نہ تھی جب اس نے یہ جملہ سنا۔ شیطان نے اپنی بات جاری رکھتے ہو کہا

“یہ میں ہی تھا جس نے تمہیں زمین دو مرتبہ پر گرایا۔ پہلی مرتبہ جب آپ نے واپس گھر جا کر کپڑے تبدیل کئے اور دوبارہ مسجد کی طرف روانہ ہوئے تو اللہ عزوجل نے تمہارے سارے گناہ بخش دیے۔ جب میں نے دوسری مرتبہ تمہیں گرایا اور آپ دوبارہ کپڑے پہن کر مسجد کی طرف روانہ ہوئے تو اللہ رب العزت نے تمہارے سارے خاندان کے گناہ بھی بخش دیے۔ میں ڈر گیا کہ اگر اب میں نے تمہیں تیسریے مرتبہ گرایا اور آپ دوبارہ کپڑے تبدیل کر کے مسجد کی طرف چلے تو کہیں اللہ تعالیٰ آپکے سارے گاؤں  والوں کے گناہ نہ بخش دے۔ اسی لیے میں خود تمہیں مسجد تک چھوڑنے آیا۔”

(حکایات فارسی، سوزِ رومی سے ماخوذ)

یہ بھی پڑھیں حضرت مقدادؓ بن عمرو کا حیرت انگیز واقعہ


واقعہ سے حاصل ہونے والے قیمتی اسباق اور فضائل

یہ ایمان کی طاقت کا سچا واقعہ جو ہمیں بہت سارے اہم اسباق سکھاتا ہے

  • استقامت کا اجر: یہ واقعہ استقامت پر اللہ کی رحمت کی ایک واضح مثال ہے۔ نیکی کی راہ میں آنے والی تمام رکاوٹوں کے باوجود ثابت قدم رہنا اللہ تعالیٰ کو بہت زیادہ محبوب ہے۔
  • مسجد جانے کے فضائل: فجر کی نماز باجماعت ادا کرنے کے لیے اور اسی طرح باقی تمام فرائض کیلئے مسجد کی طرف بڑھنے والے ہر قدم پر نہ صرف گناہ معاف ہوتے ہیں بلکہ اللہ رب العزت اپنے بندوں کے درجات بھی بلند کر دیتے ہیں۔ یہ مسجد کی طرف چلنے کے ثواب کو ظاہر کرتا ہے۔
  • شیطان کی عاجزی: اس قصے سے اندازہ لگائے کہ شیطان کس حد تک انسان کو نیکی سے روکنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جب بندہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ثابت قدم رہے تو شیطان کی تمام چالیں ناکام اور مٹ جاتی ہیں۔
  • وسیع پیمانے پر مغفرت: ایک آدمی کی نیکی اور استقامت نہ صرف اس کے اپنے گناہوں کی مغفرت کا باعث بنتی ہے بلکہ اس کے خاندان اور بستی والوں کے بھی مغفرت کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ یہ گناہوں کی بخشش کے واقعات میں سے ایک اہم واقعہ ہے۔
  • اللہ کی قدرت اور رحمت: یہ واقعہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اس کے بندوں پر کس قدر وسیع ہے۔ وہ اپنے ایک بندے کی استقامت پر پورے خاندان اور بستی والوں کو بخش دیتا ہے۔

اپنی زندگی میں استقامت اور نیکی کو کیسے اپنائیں؟

اس حیرت انگیز ایمان کے واقعے سے متاثر ہو کر ہم اپنی زندگی میں درج ذیل اعمال اپنا سکتے ہیں

  1. نماز کی پابندی: خاص طور پر فجر کی نماز باجماعت کی پابندی کا عزم و ارادہ کریں۔ اس کے لیے صبح سویرے اٹھنے کی عادت اپنائیں۔
  2. نیکی میں ثابت قدمی: جب بھی نیکی کا ارادہ کریں تو رکاوٹوں اور سستی کو دل میں نہ لائیں۔ شیطان کی ہر کوشش کو اللہ رب العزت کی مدد سے ناکام بنائیں۔
  3. توبہ و استغفار: اگر کبھی گناہ ہو جائے تو فوراً توبہ کریں اور اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کریں۔ یہ واقعہ ہمیں واضح کرتا ہے کہ اللہ پاک گناہوں کو بخشنے والا ہے۔
  4. کثرت سے ذکر: اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کریں تاکہ شیطان کی چالیں کمزور پڑیں۔ صبح شام کی دعائیں اور اذکار

نتیجہ: نیکی کا راستہ کبھی نہ چھوڑیں

یہ ایمان کے حیرت انگیز واقعات میں سے ایک ایمان افروز واقعہ ہے جو ہمیں یہ عظیم درس دیتا ہے کہ اللہ کی راہ میں استقامت اور نیکی کے لیے اٹھائے گئے ہر قدم کا اللہ تبارک وتعالیٰ اجر عظیم دیتا ہے۔ ہمیں نیکی کے راستے میں آنے والی ہر قسم کے رکاوٹ کو شیطان کی چال سمجھ کر اس پر صبر کرنا چاہئے اور عزم کے ساتھ قابو پانا چاہیے۔ آپ بھی اس واقعے کو اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے سبق حاصل کر سکیں اور مسجد کی جانب چلنے کی فضیلت کو اپنی زندگی میں شامل کر سکیں۔


اللہ ربّ العزت ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین یارب العالمین

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا واقعہ: دین حق کی تلاش کا ایمان افروز سفر

صحابہ کرام کے توبہ کے ایمان افروز واقعات پڑھیں

صحابہ کرام کے ایمان افروز واقعات pdf

دلچسپ حیرت انگیز واقعات

ایمانیات کے حیرت انگیز واقعات

اسلامی ایمان افروز واقعات

مختصر اسلامی واقعات

عورتوں کے ایمان افروز واقعات
تقوی کے واقعات

ایمانی واقعات

حفاظت قرآن کے حیرت انگیز واقعات

ایک صحابی کا واقعہ

غزوہ بدر کے ایمان افروز واقعات

اتباع رسول کے واقعات

ایمان کے حیرت انگیز واقعات

Leave a Comment

Your email will not be published. Required fields are marked *