واقعات

اسلام کی حقانیت کا یادگار واقعہ

اسلام کی حقانیت کا یادگار واقعہ | MasnoonDuayain

امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خلافت اسلامی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ آپؓ کے عہد خلافت میں اسلامی سلطنت کی وسعت کے ساتھ ساتھ عدل و انصاف کے ایسے بے مثال واقعات رقم ہوئے جو رہتی دنیا تک مثال رہیں گے۔ یہ ایسا ہی ایک ایمان افروز واقعہ ہے جو حضرت عمر فاروقؓ کے عدل، تدبر اور ایک قیدی کے دل جیتنے کی حکمت کو نمایاں کرتا ہے۔ یہ حکایت اسلامی اصولوں کی بلندی اور انصاف کا مثالی نظام پیش کرتی ہے۔


ایک شہزادہ، ایک وعدہ اور ایک حکمت عملی

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس فارس کا ایک شہزادہ آیا۔ آپؓ نے اس پر اسلام پیش کیا، اس نے انکار کیا۔ آپؓ نے اس کے قتل کا حکم دے دیا۔ وہ کہنے لگا کہ امیر المومنین! آپ مجھے قتل تو کریں گے لیکن اس سے پہلے میری ایک درخواست پوری کر دیجیے، وہ درخواست یہ ہے کہ مجھ کو پانی پلا دیجئے، میں پیاسا ہوں۔

آپؓ نے حکم دیا کہ اس کو پانی پلا دیا جائے۔ جب پانی اس کے پاس لایا گیا تو وہ فارس کا شہزادہ کہنے لگا “امیر المومنین! اس بات کا مجھ سے وعدہ فرمالیں کہ جب تک میں یہ پانی نہ پی لوں، اس وقت تک مجھے قتل نہ کیا جائے!” حضرت عمرؓ نے وعدہ فرما لیا۔

اس (فارس کے شہزادے) نے وہ پانی زمین پر گرا دیا اور کہا: “لیجیے! آپ مجھے قتل نہیں کر سکتے۔” حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مجھے اس شخص نے دھوکا دیا۔ پھر آپؓ نے حکم دیا کہ اس کو رہا کر دیا جائے۔ (یہ واقعہ حضرت عمرؓ کے عدل اور اسلامی قوانین کے احترام کو ظاہر کرتا ہے۔)

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے مناقب بھی پڑھیں


اسلامی قانون کی عظمت اور شہزادے کا قبولِ اسلام

حضرات قارئین کرام! کہیں ہے ایسا قانون جو ایک قیدی کے مقابلہ میں سلطان وقت کو عاجز کر دے کہ اب وہ اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا؟ مگر وہ سلطان اس پر بہت متاثر ہوا۔

تھوڑی دیر کے بعد فارس کے شہزادے نے کہا: ”أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّه“ اور کہنے لگا: “امیر المومنین! اسلام میرے دل میں پہلے ہی سے بسا تھا، مگر اس وقت اگر میں اسلام لاتا تو آپ یہ سمجھتے کہ تلوار کے خوف سے اسلام لایا ہے، اس واسطے میں نے یہ تدبیر اختیار کی کہ پہلے آپ کو اپنے قتل سے عاجز کر دیا اور پھر اسلام ظاہر کیا۔”

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس بات کی بڑی قدر ہوئی اور بعد میں ان سے امورِ سلطنت میں مشورہ بھی کیا کرتے تھے۔

( حکیم الامت کے حیرت انگیز واقعات)


اس واقعہ سے ثابت ہوا کہ سچے ایمان کا اقرار خوف یا جبر کے بجائے دل کی رضا سے ہی ہوتا ہے۔ حضرت عمر فاروقؓ کا یہ اقدام عدل و انصاف کے اعلیٰ معیار اور رحم دلی کی شاندار مثال ہے۔ یہ اسلامی حکایات ہمیں مدبرانہ قیادت اور عظیم اخلاقی اقتدار کا درس بھی دیتی ہیں۔

اسلامی حکايتات کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارا واقعات کا صفحہ دیکھیں۔

2 Comments

  1. Syed Atif September 30, 2023

    Subhanallah

  2. <span class="comment-author-name is-admin-comment">MasnoonDuayain <span class="verified-badge" role="img" aria-label="Verified administrator" title="Verified administrator"><svg viewBox="0 0 24 24" width="16" height="16" aria-hidden="true" focusable="false"><path fill="#1da1f2" d="M22.46 5.55l-1.49-1.71-2.16-.46-.96-1.97L15.7 1l-2.04.8L11.62.62l-1.81 1.2-2.21.06-1.18 1.88-2.02 1.04-.16 2.22-1.6 1.55.78 2.08-.62 2.13 1.7 1.44.31 2.2 2.1.71 1.16 1.89 2.21-.21 1.93 1.11 1.96-1.04 2.21.05 1.04-1.96 1.95-1.06.08-2.21 1.61-1.53-.84-2.05.83-2.06z"/><path fill="#fff" d="M10.5 16.2l-3.7-3.7 1.4-1.4 2.3 2.3 5.4-5.4 1.4 1.4z"/></svg></span></span> September 30, 2023

    jazakumullah

Leave a Comment

Your email will not be published. Required fields are marked *