واضح رہے کہ جس طرح ایک شخص اپنے معاملات خود نمٹا سکتا ہے اسی طرح کسی کو وکیل بنا کر اس کے ذریعے بھی معاملات طے کرسکتا ہے ،وکیل چونکہ امین ہوتا ہے اس لیے وکیل جتنی رقم خرچ کرے اتنی ہی رقم موکل سے لے گا ، اگر وکیل کو کسی قسم کی رعایت مل جائے، تویہ رعایت موکل ہی کا حق ہوگا ،لہذا اتنی مقدار موکل کو واپس کرنا ضروری ہوگا،وکیل کےلیے رعایت میں بچی ہوئی رقم خود لینا جائز نہیں،ہاں اگر وکیل موکل کو یہ رقم واپس کردے اور پھر وہ اپنی طرف سے وکیل کو کچھ دیدے تو وہ اس کے لیے لینا جائز ہوگا۔ صورت مسئولہ کے مطابق اگر سائل کو اس عورت نے اپنے بیٹے کے ایڈمیشن کے لیے 70 ہزار روپے دیے تھے اور سائل سے کالج والوں نے تعلقات کی بنا 55 ہزار لے لیے ،تو یہ باقی پیسے اس عورت کا حق ہے ،اسی کو لوٹانا ضروری ہے ،سائل کے لیے ان پیسوں کا لینا جائز نہیں،ہاں اگر وہ اپنی طرف سے کچھ دے دے تو پھر اس کا لینا جائز ہے ۔ وإن حط البائع عن الوكيل بعض الثمن فإنه يحطه عن الموكل ولو حط البائع جميع الثمن لا يظهر ذلك في حق الموكل حتى كان للوكيل أن يرجع على الموكل بجميع الثمن ولو وهب البائع بعض الثمن عن الوكيل يظهر ذلك في حق الموكل حتى لم يكن للوكيل أن يرجع على الموكل بذلك القدر ولو وهب كل الثمن لا يظهر ذلك في حق الموكل ولو أبرأه البائع عن جميع الثمن فالجواب فيه كالجواب في هبة جميع الثمن كذا في المحيط.(الفتاوى الهندية،كتاب الوكالة، الباب الثاني في التوكيل بالشراء، ج:3، ص:588) (المادة 257) زيادة البائع في المبيع والمشتري في الثمن وتنزيل البائع من الثمن بعد العقد تلحق بأصل العقد يعني يصير كأن العقد وقع على ما حصل بعد الزيادة والحط.( مجلة الأحكام العدلية، الكتاب الأول في البيوع، الباب الرابع، الفصل الثاني: في بيان التزييد والتنزيل في الثمن والمبيع بعد العقد، ص:53) فتویٰ نمبر : 3944/297/322 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-10-07 کتاب الوکالۃ
وکیل کا تعلقات کی بنا پر رعایت میں ملی رقم اپنے لیے رکھنا
Question
ایک لڑکے نے کالج میں 70 ہزار روپے پر ایڈمیشن کی بات کرلی ،پھر اس کی ماں نے وہ پیسے مجھے دیدیے کہ یہ کالج میں جمع کردو ،میرے چونکہ کالج کے اس بندے کے ساتھ تعلقات تھے اس وجہ سے اس نے مجھ سے 55 ہزار لے لیے،تو کیا یہ باقی پیسے میں اپنے لیے رکھ سکتا ہوں؟ یا اس کا واپس کرنا ضروری ہے؟
Answer
Related Fatwas
ٹھیکدار کا محکمہ سے زیادہ قیمت وصول کر کےسٹاف کو کم دینا
محکمہ سوئی گیس میں بعض جو نئیر سٹاف اور لیبر کا تقرر بطور ڈیلی ویجز ہوتا ہے، جس کی تقرری کا طریقہ…
شوہر کا بیوی سے یہ کہنا کہ اگر میری فلاں بات نہ مانی تو میں تمہیں طلاق دے دوں گا کیا اس سے طلاق معلق ہوگی؟
ایک شخص کے سسرال والے اس کی سالی کی شادی کسی ایسی جگہ کرنا چاہ رہے تھےجس جگہ شادی پر یہ شخص…
مسبوق کا امام کے ساتھ بھول کر سلام پھیرنا
میں دو رکعات کے بعد امام کے ساتھ نماز میں شریک ہوا لیکن امام کے سلام پھیرتے وقت میں نے بھی بھول…
سوتیلی ماں کی اس بیٹی سے نکاح کرنا جو دوسرے شوہرسےہو
زید کی ایک بیوی ہے شازیہ اور اس سے ایک بیٹی ہے گل ناز بی بی ،پھر زید نے ایک دوسری بیوہ…
بیوی کوتو مجھ سے فارغ ہے، فارغ ہے، فارغ ہے، کہنا
ایک شخص نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگرتمہارے ماموں کے گھر سے میری بیٹی کےلیےکوئی رشتہ آیا، تو تجھے طلاق ہے،…
غسل کے بعد میت کا پیٹ جاری ہونے کی صورت میں پیمپر پہنانا
میت کو غسل دیتے وقت اس کا پیٹ جاری ہوا، کسی بیماری کے باعث اور وہ رکنے کا نام نہیں لے رہا…