میت کو غسل دینے کے بعد اگر نجاست خارج ہو تو صرف اس نجاست کو دھو لیا جائے، دوبارہ غسل دینے کی ضرورت نہیں ہے، اور اگر نجاست مسلسل نکل رہی ہو جس سے کفن کی تلویث کا اندیشہ ہو تو اس کو روئی ، کپڑے یا پیمپر وغیرہ سے روکنا جائز ہے۔ فتاوی شامی میں ہے: "(ولا يعاد غسله ولا وضوءه بالخارج منه) لأن غسله ما وجب لرفع الحدث لبقائه بالموت بل لتنجسه بالموت كسائر الحيوانات الدموية إلا أن المسلم يطهر بالغسل كرامة له وقد حصل بحر وشرح مجمع." (كتاب الصلاة، 1/ 197، ط:سعيد) فتاوی عالمگیری میں ہے: "ولا بأس بأن يجعل القطن على وجهه وأن يحشي به مخارقه كالدبر والقبل والأذنين والفم، كذا في التبيين." (كتاب الصلاة، الباب الحادي والعشرون، الفصل الثاني في غسل الميت، 1/ 158، ط: دار الفکر) فقط واللہ اعلم
غسل کے بعد میت کا پیٹ جاری ہونے کی صورت میں پیمپر پہنانا
سوال
میت کو غسل دیتے وقت اس کا پیٹ جاری ہوا، کسی بیماری کے باعث اور وہ رکنے کا نام نہیں لے رہا اور طریقہ معہودہ کے مطابق اس کو بٹھاکر اس کے پیٹ پر ہاتھ پھیرا گیا، لیکن اس کے باوجود اس میت کا پیٹ جاری رہا اور یہ عمل بار بار دہرایا بھی گیا، لیکن حسب سابق پیٹ جاری رہا اور بند ہونے کا نام نہیں لے رہا تو کیا کفن کو تلویث سے بچانے کے لیے اس کو پیمپر پہنایا جاسکتا ہے؟
جواب
Related Fatwas
میت کی طرف سے قربانی کےگوشت کا حکم
اگرایک شخص وصیت کرے کہ میرے مرنے کے بعد میرے لئے قربانی کرنی ہے تواس کے مرنے کے بعد جب اس کے…
طواف کے بعد دو رکعت نماز كا بھول جانا
طواف کے بعد دو رکعت نماز پڑھنا واجب ہے، اور اگر کوئی پڑھنا بھول جائے تو کیا کرے؟
میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنا
ایک آدمی میزان بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنا چاہتا ہے، لیکن اس بات سے ڈرتا ہے کہ کہیں انجانے میں سودی معاملات…
مرض الموت میں کچھ جائیداد کا ورثاء کو ہبہ کرنا
ایک شخص کافی عرصہ سے دل کا مریض تھا،پھر اسی مرض میں اس کا انتقال ہوگیا،انتقال کے بعد اس کی بیوی ،بیٹا…
منذور چیز کی جگہ اس کی قیمت دینا
ایک آدمی نے نذر مانی کہ اگر میرا بیٹا پیدا ہوا تو میں فلاں موٹر سائیکل صدقہ کردوں گا، لیکن جب بیٹا…
حائضہ کا ماہواری کے ایام سمجھ کر روزہ توڑنا
رمضان المبارک میں ایک عورت کی ماہواری اپنی عادت کے مطابق ساتویں دن ختم ہوگئی۔ ماہواری کے ختم ہونے کے آٹھ دن…