واضح رہے کہ جب کوئی آدمی کسی میت کی طرف سے قربانی کرتا ہے تواگرمرحوم نے وصیت کی تھی اورقربانی مرحوم کے مال سے کی جارہی ہوتواس قربانی کا گوشت صدقہ کرنا ضروری ہے، یہ گوشت میت کے ورثاء کے لئے کھانا جائزنہیں ۔اوراگرمرحوم نے قربانی کرنے کی کوئی وصیت نہیں کی تھی بلکہ ورثاء اور رشتہ داروں نے اپنی طرف سے مرحوم کے لیے قربانی کی ، تو اس کا گوشت سب کھاسکتے ہیں۔ قربانی کرنے والا جس قدر چاہے غریبوں کو دے اور جس قدر چاہے خود استعمال کرلے ۔ من ضحى عن الميت يصنع كما يصنع في أضحية نفسه من التصدق والأكل والأجر للميت والملك للذابح. قال الصدر: والمختار أنه إن بأمرالميت لايأكل منها وإلا يأكل۔۔۔۔(قوله وعن ميت) أي لو ضحى عن ميت وارثه بأمره ألزمه بالتصدق بها وعدم الأكل منها، وإن تبرع بها عنه له الأكل لأنه يقع على ملك الذابح والثواب للميت ۔(ردالمحتار علی الدر المختار،کتاب الأضحیة، ج:6، ص:326) فتویٰ نمبر : 10744/297/321 دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور تاریخ تصدیق : 2025-10-07 کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) قربانی کا گوشت اور کھال
میت کی طرف سے قربانی کےگوشت کا حکم
سوال
اگرایک شخص وصیت کرے کہ میرے مرنے کے بعد میرے لئے قربانی کرنی ہے تواس کے مرنے کے بعد جب اس کے لئےقربانی کی جائےتواس قربانی کاگوشت میت کے وارثین کھا سکتے ہیں یا نہیں ؟
جواب
Related Fatwas
بچے کے کان میں صرف اذان دینا
اگربچے کے ایک کان میں اذان کہی گئی ہو۔ دوسرے میں اقامت نہیں کہی گئی ہو۔ اس کو کئی دن ہو گئے…
گھر والواں کا رشتہ ختم کرنے سے طلاق کاحکم
ایک لڑکے او ر ایک لڑکی کے درمیان نکاح ہوا تھا، رخصتی نہیں ہوئی تھی۔ پھر کسی ناچاقی کی وجہ سے لڑکے…
شوہر نے بیوی سے کہا کہ میری ماں کی خدمت سے پہلے میری خدمت تم پر حرام ہے، تو کیا حکم ہے:؟
ساس کی خدمت نہ کرنے کی وجہ سے میاں بیوی میں جھگڑا ہوا، جس کے بعد شوہر نے غصہ کی حالت میں…
ووٹ کی خریدوفروخت/پیسوں کے بدلے اگر ووٹ اسی امیدوار کو نہ دیا تو اپنی بیوی کو طلاق دینے کی قسم کھانے کا حکم
ہمارے علاقے میں کچھ امیدوار ایسے ہیں جو عوام سے کہتے ہیں کہ ووٹ مجھے دینا ہے اس کے بدلے میں، میں…
روزے کی حالت میں خوشبو کا ناک میں،اور دھوئے کا حلق میں جانا
اگر کوئی شخص روزہ سےہو اور اس حالت میں خوشبو ناک میں چلی جائے یا دھواں حلق میں چلاجائے تو ایسےروزے کا…
شوہر کے بھتیجے سے نکاح کرنا
ایک عورت کا شوہر وفات ہوا تو اس نے شوہر کے بھتیجے سے شادی کی جبکہ اس دوسرے شوہر کے بھائی کے…