واضح رہے کہ صرف خوشبو سونگھنا جیسے کہ عود، مسک یا گلاب وغیرہ اور اس خوشبو یا بدبو ناک میں جانے سے روزہ میں کوئی فرق نہیں آتا،البتہ دھواں اگر حلق سے نیچے اتارا جائے ،تو اس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے،سوائے اس دھواں اور گردوغبار کے جن سے بچنا ممکن نہ ہو۔ لہذا صورت مسؤلہ میں اگر روزہ دار خوشبو کو سونگھ لے یا اس کے حلق میں گرد و غباراور دھواں غیر ارادی طور پر داخل ہو جائے تو روزہ فاسد نہیں ہوتا، کیونکہ اس سے بچنا عام طور پر ممکن نہیں، لیکن اگر کوئی شخص جان بوجھ کر دھواں اندر لے، چاہے وہ خوشبودار بخور ہو یا عام دھواں جیسے سگریٹ وغیرہ، تو اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔ (أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكرا استحسانا لعدم إمكان التحرز عنه، ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا له ذاكرا لإمكان التحرز عنه فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي. (رد المحتارعلى الدرالمختار، باب مايفسد الصوم ومالايفسده،ج:2،ص:395) لا يكره للصائم شم رائحة المسك والورد ونحوه مما لا يكون جوهرا متصلا كالدخان.(رد المحتارعلى الدرالمختار،باب مايفسد الصوم ومالايفسده،ج:2،ص:417)
روزے کی حالت میں خوشبو کا ناک میں،اور دھوئے کا حلق میں جانا
Question
اگر کوئی شخص روزہ سےہو اور اس حالت میں خوشبو ناک میں چلی جائے یا دھواں حلق میں چلاجائے تو ایسےروزے کا کیا حکم ہے؟
Answer
Related Fatwas
ٹھیکدار کا محکمہ سے زیادہ قیمت وصول کر کےسٹاف کو کم دینا
محکمہ سوئی گیس میں بعض جو نئیر سٹاف اور لیبر کا تقرر بطور ڈیلی ویجز ہوتا ہے، جس کی تقرری کا طریقہ…
ایک بیوہ ،ماں اور دو بیٹوں میں تقسیم میراث
ایک شخص(عرفان اللہ ) کا انتقال ہوا ہے اس کے ورثا میں ایک بیوہ(وکیلہ بی بی)، ماں (شیرین زادگئی)اور دو بیٹے(محمد زید…
اپنی مخصوص جگہ میں نماز پڑھنے کو مسجد میں نماز پڑھنےسے بہتر سمجھنا
اگر کوئی شخص اپنے گھر میں یا کسی مخصوص جگہ (جیسے ایک کمرہ یا ہال) کو دینی حلقے یا عبادت کے لیے…
بیوی کے کسی سے ملنے پر تین طلاق معلق کرنا
میں نے اپنی بیوی سے کہا تھا کہ"عتیق کے ساتھ تم اٹھوگی بیٹھوگی نہیں ،نہ اس سے ملوگی ،ورنہ مجھ پر تین…
صرف والد موجود ہونے کی صورت میں تقسیم میراث
ایک غیر شادی شدہ عورت انتقال کر چکی ہے، اس کے ورثا میں باپ،سوتیلی ماں ،تین حقیقی بھائی،دو حقیقی بہنیں،ایک باپ شریک…
عمرہ کے افعال سے فارغ ہونے کے بعد ایک دوسرے کا حلق کرنا
عمره كے افعال پورا كرنے كے بعد احرام سے حلال ہونے کے لیے حالتِ احرام میں ایک دوسرےکا حلق کرنا جائز ہے…